فروخت کی ہوئی چیز کو دوبارہ اس سے زیادہ قیمت پر خریدنا
ایک شخص کے گھر میں کچھ مقدار میں کوئی جنس ہے مثال کے طور پر اس جنس میں سے ایک کونٹل دوسرے کو فروخت کردیتا ہے، البتہ تولتا نہیں اور لین دین بھی نہیں ہوتا، کچھ مدّت گذرنے کے بعد اسی فروختہ شدہ جنس کو پہلا شخص زیادہ قیمت میں دوبارہ خرید لیتا ہے، کیا یہ معاملہ صحیح ہے؟
اگر دونوں معاملہ واقعی ہوں تو کوئی ممانعت نہیں ہے ۔
حرام گوشت مچھلیوں کی خرید وفروخت
حرام گوشت مچھلیوں کی خریدوفروخت کاکیا حکم ہے؟
اگر ان کے فائدے اور ان کا استعمال حلال ہو جیسے پرندوں کی غذا فراہم کرنے وغیرہ کے لئے تو جائز ہے، اسی طرح انھیں مسلمانوں کو فروخت کرنے میں جو ان کا کھانا جائز سمجھتے ہیں، کوئی اشکال نہیں ہے ۔
اس احتمال سے سونے کا خریدنا کہ یہ چوری کا مال ہے
ایسے اشخاص سے سونا خریدنا کیسا ہےجن کے لئے احتمال دیا جاسکتا ہو کہ ان کا سونا چوری کا ہے؟
اگر احتمال، قابل ملاحظہ ہو تو اس صورت میں اشکال ہے۔
خریدار کا فروخت شدہ چیز کا لینے نہ آنا
ایک شخص نے اپنی کوئی چیز فروخت کی اور اس چیز کو الگ کر کے اس کی حفاظت کرتا ہے لیکن ابھی تک خریدار کو کوئی خبر نہیں ہے اب جبکہ اس چیز کو بنانے کی کیفیت میں خاص ظرافت کا لحاظ رکھا گیا ہے اسکے باوجود اس چیز کے سلسلہ میں بیچنے والے کا کیا وظیفہ ہے (اور اگر اس کی قیمت پہلے ہی لے لی ہو تو کیا وظیفہ ہے )؟
جواب۔ جب بھی کوئی خریدار تین دن تک اس جنس کی قیمت نہ لیکر آئے جسکی نقد خریداری کی ہے تو بیچنے والے کو معالہ کے فسخ کرنے کا حق ہے اور اگر اس کی قیمت اداد کر دی ہو تو وہ چیز آپکے پاس امانت ہے
کافروں کو مردار اور نجس غذا کو فروخت کرنا
کیا حرام مچھلیاں کافروں کو فروخت کی جا سکتی ہیں اور انکی فروخت سے حاصل شدہ رقم کو استعمال کریں یا اسلامی حکومت کو دیدیں ؟
جواب : جو لوگ انہیں حلال سمجھتے ہیں انہیں بیچنا جائز ہے اور اسی طرح مردار نجس کھانا اور بعض غیر ماکول جانوروں کو بھی ، لیکن شراب اور اس طرح دیگر چیزوں کو بیچنا جائز نہیں ہے
فروختہ شدہ چیز کی ملکیت دینے میں تاخیر
جس چیز کو بیچا جارہا ہے کیا اس چیز کی ملکیت کو معاملہ کے وقت سے کچھ مدت بعد پر موقوف کیا جاسکتا ہے یا فقط عقد معاملہ ہوتے ہی اس چیز کی ملکیت بھی دوسرے کی طرف منتقل ہوجائے گی (مثال کے طور پر دو مہینہ یا اس سے زیادہ مدت)
ملکیت کو بعد کے وقت پر موقوف نہیں کیا جاسکتا ؛ لیکن چیز کو (مثلاً دومہینہ یا زیادہ مدت کے) بعد میں خریدار کے حوالہ کیا جاسکتا ہے ۔
خرید و فروخت کے ذیل میں کی گئی شرط کا خریدار کے وارثوں کی طرف منتقل ہونا
ایک شخص جس کی زمین ، نہر کے پاس ہے دوسراشخص جس کی زمین نہر کے پاس نہیں ہے ، دونوں اپنی اپنی زمین کو ایک دوسرے سے بد ل لیتے ہیں اس شرط کے ساتھ کہ جس کی زمین نہر سے قریب ہے ، وہ شخص عہد کرے کہ ہر سال نہر کو صاف کرے اور اس میں سے مٹی اٹھائے اور ہمیشہ ہمیشہ قیامت تک اس کام کو انجام دے ، وہ شخص اس شرط پر عمل کرتا ہے اس کے بعد اس کے بیٹے بھی اس شرط پر عمل کرتے ہیں اور جب پوتے تک بات آئی ہے تو یہ لوگ اس شرط پر عمل نہیں کرتے ، کیا ان پر واجب ہے کہ اپنے دادا کی جانب سے کی ہوئی شرط پر عمل کریں ؟
غیر خریدار یا مد مقابل کے ذمہ شرط لگا نا شرعی اعتبار سے ثابت نہیں ہے
اسمگلروں سے ضبط ہونے والے سامان کی خرید وفروش
اسمگلروں سے جو سامان پکڑا جاتا ہے یا جو سامان کسٹم کے گودام میں جمع ہوتا رہتا ہے اسے مناسب قیمت پر بعض افراد کو بیچ دیا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
اگر مجتھد جامع الشرایط اسے تعزیر کے طور پر لینے کے بعد اے بیچے تو اس کے خریدنے میں کویی حرج نہیں ہے۔
کیکڑے کی خرید و فروش
خرچنگ (کیکڑے)کے گوشت کی خرید وفروخت واستعمال کی کیا صورت ہے؟
جواب: جائز نہیں ہے لیکن اس کو غیرمسلم کو بیچا جاسکتا ہے۔
کھانے کے علاوہ دیگر استعمال کے لئے حرام گوشت دریائی جانوروں کا حکم
جیسا کہ ہمیں اس بات کی اطلاع ہے کہ مجتہدین کرام حفظہم الله کے نظریہ کے مطابق دریائی جانوروں میں سے جن کے کرن ہوتی ہیں ان کا گوشت حلال اور جن کے کرن نہیں ہوتی ان کا گوشت حرام ہے، کیا جن جانوروں کے کرن نہیں ہوتی ان سے ہر طرح کا استفادہ کرنا حرام ہے یا کھانے کے علاوہ دیگر استفادہ کرنا یا غیر مسلم لوگوں کو استعمال کے لئے دینے میں کوئی اشکال نہیں ہے؟ اگرچہ انھیں فروخت کرنے ای دوسری چیز سے بدلنا یا نقد رقم کے عوض یا کسی چیز کے بدلے، اُن سے استفادہ کرنے کے حق کو دوسروں سے مخصوص کرنے کے عنوان سے ہی کیوں نہ ہو، اس مسئلہ میں جنابعالی کا کیا نظریہ ہے؟
اگر اس قسم کے دریائی جانوروں کو ایسے لوگوں کو فروخت کیا جائے جو انھیں حلال سمجھتے ہیں یا کھانے کے علاوہ کسی دوسرے استعمال کے لئے فروخت کریں تب کوئی اشکال نہیں ہے ۔