ہیپوٹزم کے بارے میں حکم شرعی
کیا اسلام کی نظر یں ہپناٹائز حرام ہے؟
جواب ۔طبی مقاصد وغیرہ کے لئے ممانعت نہیں ہے لیکن پوشیدہ امور کو کشف کرنے یا گذشتہ ،آئندہ اور حال کی خبر دینے کے لئے جائز نہیں ہے
فال نکالنے کے ذریعہ آمدنی
ملک سے باہر بعض لوگ جامع الدعوات سے فال نکالتے ہیں یا بارہ برج (ستاروں ) سے گذشتہ کی خبر یا آئندہ و مستقبل کی پیشین گوئی یا اپنے پاس رجوع کرنے والوں کی بیماری کے بارے میں خبر دیتے ہیں اور کہتء ہیں تم فلاں مشکل میں گرفتار ہو یا آئندہ ہو جاو گے اس قدر رقم مجھے دو تاکہ تمہارے لئے ایک ٹھیک ٹھاک دعا لکھ دوں اور اسی طرح لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان محبت ہونے اور میاں بیوی کے درمیان محبت ہونے کے لئے اور دیوانوں اور جن زدہ لوگوں کے لئے (بھوت پریت کا اتارا کرنے کے لئے )دعائیں (تعویز )لکھتے ہیں اور اس کے عوض بہت سارای رقم دریافت کرتے ہیں ساتھ ساتھ نماز جمعہ اور جماعت میں بھی شریک ہوتے ہیں آپ فرمائیں کہ اس کام کے عوض پیسے لینے کا کیا حکم ہے؟
جواب۔ ان کاموں کے بدلہ پیسا لینا جائز نہیں ہے .
شرعیت کی نظر میں علوم غربیہ کا سیکھنا
بہت سے علوم غریبہ جیسے علم رمل، جفر اور علم اسطرلاب کا سیکھنا کیسا ہے؟ جب کہ ان میں سے ہر ایک کے کچھ فوائد ہیں اور بعض علماء ان کے سیکھنے میں رغبت بھی رکھتے تھے؟
صحیح طریقے سے ان علوم کا حاصل کرنا مشکل ہے اور کتنا اچھا ہے کہ ان میں وقت صرف کرنے سے پرہیز کیا جائے ۔
طیّ الارض کی کرامت کے حصول کا راستہ
انسان کس طرح طیّ الارض کرسکتا ہے؟ کہتے ہیں: ”جو کوئی چالیس دن تک نہ بولے تو اس کی چشم بصیرت کھل جاتی ہیں!“ جنابعالی کی کیا نظر ہے؟
انسان جس قدر بھی خدا کی بندگی، تقوا اور پرہیزگاری اور خودسازی کے راستے کو طے کرے گا تو اتنی ہی اس کی حقیقت بین آنکھیں کھلتی ہیںچلی جائیں گی، اور ایسی ایسی چیز حاصل کرلے گا جو عام انسانوں کے لئے ممکن نہیں ہیں ۔
احضار روح کا حکم
احضار روح یعنی روح کو حاضر کرنے کے بارے میں جنابعالی کا کیا نظریہ ہے؟ کیا عقل کی رُو سے یہ کام ممکن ہے؟ اور اگر ممکن ہو تو کیا شریعت کی رُو سے جائز ہے؟
عقل کے اعتبار سے یہ کام ممکن ہے، لیکن شریعت کی نظر میںجائز نہیں ہے، اس کے بہت زیادہ نقصانات ہیں