طالب علم کے لئے دس دن کا قصد کرنا
اگر تعلیمی مقامات وطن میں شمار نہ ہوتے ہوں ، اور طالب علم دس دن رہنے کا قصد کرلے کیا دس دن سے پہلے دو گھنٹے سے زیادہ حد ترخص سے خارج ہو سکتا ہے ؟ قابل ذکر ہے کہ کالج حد ترخص سے باہر ہے اور ہوسٹل ( قیامگاہ ) شہر کے اندر ہے اور طالب علم ہر روز ( چھٹیوں کے علاوہ) حد ترخص سے باہر جانے پر مجبور ہے ؟
جواب:۔ جاری تعلیم کا مقام وطن کے حکم میں ہے ، وہاں پر نماز روزہ کامل ہے ، اور دس دن کا قصد کرنا بھی ضروری نہیں ہے نیزاقامتگاہ سے قریب کی جگہوں پر مثلاً تین یا چار کلو میٹر تک جانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔