نامحرموں کے در میان میں رہ کر تعلیم حاصل کرنا
کبھی کبھی کوئی مرد طالب علم، متعدد خواتین طالبات کے ساتھ ایک کلاس میں یا اس کے بر عکس تعلیم حاصل کرتے ہیں کیا اس طرح سے تعلیم لینا جائز ہے ؟ملحوظ رہے کہ اگر اس طرح تعلیم کو جاری نہ رکھے تو اُسکا نقصان ہوگا مثال کے طور پر دیر میں تعلیم سے فارغ ہوگا ؟
جواب:۔اگر حرام کام کا باعث نہ ہو تو اشکال نہیں ہے لیکن مناسب یہ ہے کہ اسلامی ممالک کے ذمّہ دار حضرات، لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کو لڑکوں کے تعلیمی اداروں سے، جدا کرنے کا پروگرام ترتیب دیں .