وقف کا استعمال اس مورد میں ، جس کے لئے وقف نہیں ہوا ہے
ایک نیک رئیس آدمی کے ذریعہ، مسجد کی ذاتی جگہ پر ایک مکان تعمیر کیا گیا ہے، مذکورہ مکان کو شرعی طور پر وقف کردیا گیا ہے اس شرط کے ساتھ کہ اسی مسجد کے امام جماعت، اس مکان میں ساکن ہوں، کیا اسلام کی مقدس شریعت اس مکان میں دوسرے شخص کو رہنے کی اجازت دیتی ہے نیز امام راتب کے ساکن نہ ہونے کی صورت میں کیا شریعت کی رو سے ان کا اجازت دینا جائز ہے؟
جواب: حتی الامکان، مسجد کے امام جماعت کو اس مکان سے استفادہ کرنا چاہیے اور اگر ممکن نہ ہو تو اس مکان کو کرایہ پر دیدں اور اس کا کرایہ امام جماعت کے لئے استفادہ کیا جائے اور اگر مسجد کے امام جماعت کو ضرورت نہ ہو تب مسجد کی دوسری ضرورتوں میں استعمال کیا جائے۔