سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره (620)1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو (613)

مسئلہ 620 : جو شخص باوضو ہو اور جانتا ہو کہ اگر میرا وضو ٹوٹ گیا تو پھروضو نہیں کر پائے گا تو اگر کوئی نقصان یا بہت زیادہ سخت نہ ہو تو چاہئے کہ نماز کے لئے بوضو رقرار رکھے یہاں تک کہ اگر قابل توجہ احتمال بھی ہو کہ وضو کے لئے پانی نہ مل پائے گا یا نماز کے وقت سے پہلے باوضو ہو اور جانتا ہو کہ بعد میں پانی نہ ملے گا تو احتیاط واجب ہے کہ اپنے وضو کو برقرا رکھے۔

مسئله شماره (621)1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو (613)

مسئلہ 621 : اگر کسی کے پاس وضو یا غسل کی مقدار میں پانی موجود ہو اور وہ جانتا ہو کہ اگر اس پانی کو پھینک دیا تو دوسرا پانی نہیں ملے گا تو اگر نماز کا وقت داخل ہوچکا ہو تو اس پانی کا بہانا حرام ہے اور احتیاط واجب ہے نماز کے وقت سے پہلے بھی پانی کو نہ بہائے۔ اسی طرح اگر عقلی احتمال ہو کہ اس پانی کے ختم ہوجانے کے بعد دوسرا پانی نہیں ملے گا تو احتیاط واجب ہے کہ اس پانی کو محفوظ رکھے۔ اور ان تمام صورتوں میں اگر پانی کو پھینک دیا تو غلط کام کیا لیکن تیمم کے ساتھ اس کی نماز صحیح ہے۔

مسئله شماره (902)

مسئلہ 902 : نماز جمعہ اور جمعہ کے دن نمازظہر کی پہلی رکعت میں حمد کے بعد سورہ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہٴ منافقین کا پڑھنا مستحب ہے اور جب ان دونوںمیں (جمعہ، منافقین)سے کسی ایک کو شروع کردے تو احتیاط واجب ہے کہ دوسرے سورہ کی طرف عدول نہ کرے۔

مسئله شماره (932)رکوع (927)

مسئلہ 932 : واجب ذکر ادا کرتے ہوئے بدن کا سکون و آرام کی حالت میں ہونا ضروری ہے۔ اور مستحب ذکر کے لئے بھی بدن کا ساکن ہونا لازم ہے اگر اس کو ذکر رکوع کے قصد سے کہے۔

مسئله شماره (934)رکوع (927)

مسئلہ 934 : رکوع میں پہونچنے اور بدن کے ساکن ہونے سے پہلے اگر ذکر رکوع کہہ لے تو بدن کے ساکن ہونے کے بعد اعادہ کرے بلکہ اگر اس کام کا عمدا کیا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کو بھی بعد میں دوبارہ پڑھے۔

مسئله شماره (941)رکوع (927)

مسئلہ 941 : اگر کوئی رکوع کو بھول جائے اور سجدہ ٴاول سے پہلے یادونوں سجدوں کے درمیان یا دوسرے سجدہ کے لئے زمین پر پیشانی لگنے سے پہلے متوجہ ہوجائے تو پلٹ جائے اور پہلے سیدھا کھڑا ہو پھر رکوع میں جائے۔

مسئله شماره (949)سجدے (944)

مسئلہ 949 : جس وقت ذکر نہ کرر ہا ہواس وقت پیشانی کے علاوہ سات اعضا میں سے کسی عضو کو زمین سے اٹھا سکتا ہے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھ سکتا ہے۔ لیکن ذکر کرتے وقت جائز نہیں ہے۔

مسئله شماره (950)سجدے (944)

مسئلہ 950 : بنابر احتياط واجب پہلے سجدہ کے بعد بیٹھ جائے اور جب بدن ساکن ہوجائے تو دوبارہ سجدہ میں جائے۔

مسئله شماره (951)سجدے (944)

مسئلہ 951 : بنا بر احتیاط واجب نمازی کے پیشانی رکھنے کی جگہ ،گھٹنوں کے رکھنے کي جگه سے اور اسی طرح پاؤں کی انگلیوں کے رکھنے کی جگہ سے، ملی ہوئی چار انگلیوں سے زیادہ بلند یا پست نہ ہو۔

مسئله شماره (952)سجدے (944)

مسئلہ 952 : اگر بھول کر پیشانی کسی ایسی جگہ پر رکھے جو پاؤں کی انگلیوں اورگھٹنوں کے رکھنے کی جگہ سے ملی ہوئی چار انگلیوں سے زیادہ اونچی یا نیچی ہو۔ اگر بلندی اتنی ہو کہ اس کو سجدہ نہ کہا جاسکے تو سر کو اٹھا کر کسی ایسی چیز پر رکھے جس کی اونچائی چار ملی ہوئی انگلیوں سے کم ہو۔لیکن اگر اتنی ہے کہ اس کو سجدہ کہتے ہوں تو واجب ہے کہ پیشانی کو وہاں سے گھسیٹ کر ایسی جگہ رکھے جس کی اونچائی چاری ملی ہوئی انگلیوں کے برابر یا کم ہو اور اگر پیشانی کا کھینچنا ممکن نہ ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کو تمام کرکے پھر دوبارہ پڑھے۔

مسئله شماره (955)سجدے (944)

مسئلہ 955 : بناء بر احتیاط واجب سجدہ کے وقت پاؤں کے دونوں انگوٹھوں کے سرے زمین پر ہوں۔ دوسری انگلیوں کا زمین پر ہونا کافی نہیں ہے۔ بلکہ اگر پیر کے انگوٹھے کا ناخن اتنا بڑا ہو کہ سرا زمین پر نہ لگے تو اشکال ہے۔

مسئله شماره (964)سجدے (944)

مسئلہ 964 : جہاں پر تشہد واجب نہیں ہے وہاں بھی دوسرے سجدے کے بعد ایک لحظہ بیٹھ جانا مستحب ہے۔ پھر بعد کی رکعت کے لئے کھڑا ہو۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت