سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 379غسل ترتيبي (377)

دوسرے حصوں کا دھونا

مسئلہ 379۔ یہ یقین کرنے کے لئے کہ بدن کے تینوں حصوں،سروگردن،داہنی طرف،بائیں طرف کو مکمل طور سے دھو لیاہے احتیاط مستحب یہ ہے ہر حصہ کو دھوتے وقت تھوڑا سا دوسرا حصہ بھی دھو لے ۔

مسئله شماره 380غسل ترتيبي (377)

بدن کے کچھ حصه کا دھونا

مسئلہ380۔ اگر غسل کرنے کے بعد معلوم هو که بدن کا کچھ حصه دھونے سے ره گيا هے تو اسي حصه کو غسل کي نيت سے دھولينا کافي هے اور اس صورت ميں اس کا غسل صحيح هے۔

مسئله شماره 383غسل ارتماسي (382)

غسل ارتماسی کی نیت کا وقت

مسئلہ 383 : اگر بدن کا کچھ حصہ پاني سے باہر ہے اور غسل ارتماسي کي نيت کرکے پاني ميں ڈوب جائے تو کافي ہے ليکن اگر پورا بدن پاني ميں ہو اور (نيت کر کے) بدن کو حرکت ديدے تو غسل ارتماسي کہنا مشکل ہے.

مسئله شماره 387غسل ارتماسي (382)

واجب روزہ اور حج یا عمرہ کا احرام کی حالت میں غسل ارتماسی

مسئلہ387۔ احتیاط واجب یه هے که جس نے واجب روزہ رکھا ہو یاحج یا عمرہ کا احرام باندھ رکھا ہو وہ غسل ارتماسی نہ کرے اور اپنے سرکو پانی میں نہ ڈبوئے، لیکن اگربھولے سے غسل ارتماسی کرلے تو غسل صحیح ہے اور روزه یا احرام پر کوئی فرق نهیں پڑیگا ۔

مسئله شماره 388غسل ارتماسي (382)

حوض وغیره میں غسل ترتیبی

مسئله 388. غسل ترتیبی (بھی حوض وغیره میں هو سکتا هے) اس کے لیے تین بار پانی میں غوطہ لگائے پهلی مرتبه سر و گردن کی نیت سے دوسری مرتبه داهنی طرف کی نیت سے تیسری مرتبه بائی طرف کی نیت سے۔

مسئله شماره 391غسل کے احکام

اندرونی حصے کا دھونا

مسئلہ391۔ اگربدن کا تھوڑا ساحصہ بھی دھونے سے رہ جائے توچاهئے که یاد آتے ہی اس کو غسل کي نيت سے دھولے ور نه غسل باطل ہے،لیکن اندرونی حصے جیسے کان اورناک کااندرونی حصہ یاآنکھ کے اندرکاحصہ دھونالازم نہیں ہے ۔

مسئله شماره 392غسل کے احکام

مانع [رکاوٹ] کا دور کرنا

مسئلہ392۔ غسل کرتے وقت جوچیزیں بدن تک پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ ہو ان کا دور کر دینا ضروری ہے اور اگر رکاوٹ موجود هونے کا عقلی احتمال ہو تو تحقیق کرے تاکه مطمئن هوجاے که رکاوٹ نہیں ہے۔

مسئله شماره 393غسل کے احکام

بالوں کو دھونا

مسئلہ393۔ ان چھوٹے بالوں کو جو بدن کاحصہ شمارہوتے ہیں دھونا چاہئے اور بناء بر احتیاط واجب بڑے بال اور ان کے نچلے حصہ کو بھی دھونا ضروری ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت