ايسے مردہ کو چھونے سے جس کا تمام بدن سرد نہ ہوا
مسئلہ 497 : ايسے مردہ کو چھونے سے جس کا تمام بدن سرد نہ ہوا ہو غسل واجب نہيں ہوتا چاہے وہ جگہ سرد ہوچکي ہو جس کو چھوا ہے اسي طرح ميت کو تينوں غسل دئيے جانے کے بعد چھونے سے غسل واجب نہيں ہوتا.
مسئلہ 497 : ايسے مردہ کو چھونے سے جس کا تمام بدن سرد نہ ہوا ہو غسل واجب نہيں ہوتا چاہے وہ جگہ سرد ہوچکي ہو جس کو چھوا ہے اسي طرح ميت کو تينوں غسل دئيے جانے کے بعد چھونے سے غسل واجب نہيں ہوتا.
مسئلہ 498 : اگر اپنے بالوں کو ميت کے بدن سے مس کرے يا اپنے ہاتھ کو ميت کے بالوں سے مس کرے تو احتياط واجب ہے کہ غسل کرے.
مسئلہ 935 : واجب ذکر کے تمام ہونے سے پہلے اگر عمدا سر کو رکوع سے اٹھا لے تو نماز باطل ہے اور اگر سہوا ایسا کیا ہو تو اگر رکوع کی حالت سے خارج ہوجانے سے پہلے متوجہ ہوجائے تو بدن کے ساکن ہونے کی صورت میں دوبارہ ذکر کہے اور اگر رکوع سے خارج ہونے کے بعد متوجہ ہو تو اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ 501 : اگر ماں کے مرنے کے بعد کوئي بچہ دنيا ميں آئے تو احتياط واجب ہے وہ بالغ ہونے کے بعد غسل مس ميت کرے.
مسئلہ 500 : اگر چار ماہ يا اس سے زيادہ کا بچہ مردہ پيدا ہو تو بناء براحتياط واجب ماں کو غسل مس ميت کرنا چاہئے.
مسئلہ 219 : انگور کا شیرہ آگ پر ابال کھاجانے کی وجہ سے نجس نہیں ہوتا لیکن اس کا کھانا حرام ہے البتہ اگر اس قدر جوش کھاجائے کہ دو تہائی بھاپ میں بدل جائے اور صرف ایک تہائی رہ جائے تو حلال ہے اور اگر خود بخود ابال کھاجائے اور مست کرنے والا بھی ہو تو نجس بھی ہے اورحرام بھی ہے اور صرف سرکه ميں بدل جانے سے پاک اور حلال هو گا۔
مسئلہ 422: مستحاضہ کثیرہ اگر اپنے روزانہ کے غسل بجالائے تو دوسرے اعمال مثلا طواف، قضاء نماز، نماز آیات، نماز شب کے لئے اس پر دوسرا غسل واجب نہیں ہے صرف وضو کرلینا کافی ہے۔
مسئلہ 933 : اگر ذکر واجب کے کہتے ہوئے کوئی دھکا دیدے یا کسی اور مجبوری کی بناء پر بدن حرکت میں آجائے تو سکون کے بعد دوبارہ ذکر کہے البتہ معمولی سی حرکت میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۴: اگر کوئی ایک مدت تک بغیر تقلید کے اعمال بجالائے اس کے بعد تقلید کرے تو اگر اس کے سابق اعمال اس مجتہد کے فتوی کے مطابق رہے ہوں جس کی اب تقلید کی ہے تو صحیح ہیں اور اگر مطابق نه هوں تو ان کےبارے ميں اپنے مجتهد کا فتوي معلوم کرے اور اس کے مطابق عمل کرے یہی صورت اس وقت بھی ہے جب کافی تحقیق کے بغیر کسی مجتہد کی تقلید کرے۔
مسئلہ 179: نجس تنور کو پاک کرنے کے لئے اگر اوپر سے اس میں اس طرح پانی ڈالیں کہ ہر جگہ پہنچ جائے تو کافی ہے۔ ہاں اگر پیشاب سے نجس ہواہے توایسا دو مرتبہ کرنا چاہئے او ربہتر ہے کہ اس کے نیچے ایک گڑھا کھود دیں تاکہ پانی اس میں جمع ہوجائے پھر پانی کو نکال کر دوبارہ گڑھے کو پاک مٹی سے بھردیں۔
مسئلہ819۔ جس مسجد میں کوئی نمازی نہ ہو وهاں نماز کیلئے جانا مستحب ہے مسجدکے پڑوسی جب تک ان کے لئے عذرنہ ہو مسجد میں نمازکو هرگز ترک نه کریں ۔
مسئلہ 1186 : جس کا فریضہ پوری نماز پڑھنا ہو۔ اگر وہ عمدا یا اشتباہا یا سہوا سے نماز قصر پڑھ لے تو اس کی نماز باطل ہے بلکہ اگر دس دن کے قیام کا ارادہ کا کرلیا ہو اور یہ نہ جانتا ہو کہ اس صورت میں پوری نماز پڑھنی چاہئے اور وہ نماز قصر پڑھ لے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس نماز کا اعادہ پوری نماز سے کرے۔