سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1752خريد و فروخت کے احکام (1747)

حرام و باطل معاملات

مسئلہ 1752:درج ذيل مقامات پر معاملہ باطل ہے:1. عين نجس يعني جو چيزيں ذاتا نجس ہيں بنابر احتياط واجب ان کي خريد و فروخت حرام ہے جيسے پيشاب، پاخانہ، خون اس لئے نجس کھادکي خريد و فروخت محل اشکال ہے ليکن اس سے استفادہ کرنے ميں کوئي حرج نہيں ہے.البتہ ہمارے زمانے ميں زخميوں اور بيماروں کے لئے خون سے استفادہ کيا جاتا ہے اس لئے اس کي خريد و فروخت جائز ہے? اسي طرح شکاري اور گھر کي حفاظت کرنے والے کتوں کي خريد و فروخت جائز ہے2. غصبي چيزوں کي خريد و فروخت حرام و باطل ہے البتہ اگر مالک اجازت ديدے تو جائز ہے.3. جن چيزوں سے حاصل ہونے والے فائدے عام طور سے حرام ہيں ان کي خريد و فروخت حرام ہے جيسے موسيقي و جوئے کے الات. 4. ايسي چيزوں کي خريد و فروخت جو لوگوں کي نظر ميں ماليت نہيں رکھتي حرام ہے، چاہے مخصوص شخص کے لئے اس ميں بہت سے فائدہ ہو جيسے بہت سے حشرات الارض 5 سودي معاملہ بھي حرام ہے6 ان ملاوٹ والي اشياء کا بيچنا جس کے بارے ميں خريدار کو کچھ پتہ نہ ہو، جيسے دودھ ميں پاني ملاکر يا گھي ہيں چربي يا اور کوئي چيز ملا کر بيچنا اس عمل کو غش کہتے ہيں اور يہ گناہ کبيرہ ہے رسول اکرم سے منقول ہے: جو شخص مسلمانوں سے خريد و فروخت ميں ملاوٹ کرے يا ان کو نقصان پہونچائے لے يا ان سے حيلہ و چالبازي کرے وہ ہم سے نہيں ہے جو شخص اپنے برابر مومن سے دھو کہ کرتاہے خدا اس کي روزي سے برکت اٹھا ليتا ہے اور اس کے معاش کے راستے بند کرديتا ہے اور اس کو خود اس کے حوالہ کرديتا ہے.

نمبر مسئله 1405روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

حرام چيز سے روزے کو توڑنے پر تينوں کفارے دينا ہوں گے

مسئلہ ۱۴۰۵: اگر روزہ دار حرام چیز سے روزہ کو توڑے تو چاہئے کہ احتیاط واجب کی بنا پر تینوں کفارے دے (یعنی ایک غلام آزاد کرے، ساٹھ روزے رکھے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے) یا ہر فقیر کو ایک مد طعام دے ہر مد تقریبا ۷۵۰ گرام کا ہوتا ہے اور اگر تینوں ممکن نہ ہوں توجو بھی ممکن ہو وہ کرے [چاہے وہ حرام چیز زنا، اور شراب کی طرح حرام ہو یا ماہانہ عادت کے دنوں میں بیوی سے ہمبستری کرناہو]

نمبر مسئله 828مسجد کو نجس کرنا

حرم رسول

مسئلہ828۔ حرم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اورائمہ معصومین علیہم السلام کونجس کرنا بے حرمتی کا سبب ہو تو حرام ہے اور اس صورت میں اس کوپاک کرناواجب ہے، بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ اگربے حرمتی نہ بھی ہوتب بھی اس کوپاک کریں۔

نمبر مسئله 887قيام (879)

حرکت کي حالت ميں ذکر رکوغ يا سجدہ کہے

مسئلہ 887 : اگر بدن کی حرکت کی حالت میں ذکر کہے مثلا رکوع یا سجدہ میں جاتے وقت اس کی تکبیروں کو کہے تو اس کي نماز صحيح هے ليکن اس نے خلاف شرع کام کيا هے مگر یہ کہ اس کا قصد مطلق ذکر ہو یعنی وہ مخصوص تکبیر مقصود نہ ہو جو حالت قیام میں سجدہ میں جانے سے پہلے کہی جاتی ہے بلکہ اس اعتبار سے کہ ذکر خدا ہر حال میں بہتر ہے۔ اس لئے اس نے تکبیر کہی ہے۔

نمبر مسئله 2160رجوع کے احکام (2157)

حق رجوع ختم نہيں ہوتا

مسئلہ 2160: مرد اگر بيوي سے کچھ رقم لے کر اس بات پرمصالحت کر لئے کہ ميں طلاق کے بعد تم سے رجوع نہيں کروں گا يا مجھے رجوع کا حق نہ ہوگا تب بھي اس کا رجوع کرنے کا حق ختم نہيں ہوتا.

نمبر مسئله 2368طبقہ دوم کي ميراث (2364)

حقيقي بہن بھائي، پدري بھائي بہن کو ميراث پہنچنے ميں مانع ہيں

مسئلہ 2368:اگر ميت کا وارث حقيقي بھائي، بہن اور پدري بھائي، بہن اور مادري ايک بھائي يا ايک بہن ہو تو پدري بہن بھائي ميراث سے محروم ہوں گے اور مادري بہن يا مادري بھائي کو مال کے چھ حصہ کرکے ايک حصہ ديديں گے کہ بھائي کو دو گنا اور بہن کو ايک حصہ ملے ليکن اگر مادري بھائي يا بہن ايک سي زيادہ ہوں تو مال کے تين حصے کرکے ايک حصہ مادري بھائي و بہن کوديا جائے گا جو يہ لوگ اپس ميں برابر تقسيم کرليں گے اور دو حصہ حقيقي بھائي بہن کو دياجائے گا جس کو يہ لوگ اس طرح تقسيم کريں گے کہ بھائي کو بہن سے دو گنا ملے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت