سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2259کھانے پينے کي حرام چيزيں (2258)

حلال گوشت جانور کے حرام اجزاء

مسئلہ 2259: حلال گوشت جانور کے بھي چودہ چيزيں حرام ہيں (بعض بنابر احتياط واجب حرام ہيں)1 خون 2 ا?لہ ي تناسل 3 فرج 4 بچہ داني5 عذود6 خصيتين7 بھيجے ميں پائے جانے والي چنے کي دال جيسي ايک چيز.8 حرام مغز جو ريڑھ کي ہڈي ميں ہوتاہے9 ريڑھ کي ہڈي کے دونوں طرف کے پٹھے جو گردن سے شروع ہوتا ہے.10 زہردان11 تلي12 مثانہ13 انکھ کا ڈھيلا14 سموں کے در ميان پائي جانے والي وہ چيز جس کو عرب ذات الا شاجع کہتے ہيں اور يہ حکم بڑے حيوانوں کاہے ليکن چھوٹے حيوانوں ميں جيسے چڑيا و غيرہ تو چونکہ بعض چيزيں چھان بين کے قابل نہيں ہو تيں اور نہ جدا کرنے کے قابل ہوتي ہيں لہذا ان کھانا جائزہے.

نمبر مسئله 2212جانوروں کا شکار اور ذبح کرنا(2212)

حلال گوشت حيوانات

مسئلہ 2212: حلال گوشت جانور کو درج ذيل شرائط کے ساتھ ذبح کياجائے تو اس کا گوشت کھانا حلال ہے خواہ وہ جانور پالتو ہو يا جنگلي البتہ جس جانور کے ساتھ کسي انسان نے وطي کرلي ہو تو اس کا گوشت بلکہ اس کے بچہ کا گوشت بھي کھانا حرام ہے اسي طرح نجاست کھانے والے جانور کا گوشت بھي حرام ہے ہاں اگر نجاست کھانے والے جانور کو شريعت کے حکم کے مطابق معين مدت تک پاک غذا کھلائيں تو اس گوشت کھانا حلال ہے.

نمبر مسئله 2214حيوانات کا شکار اور ذبح کے احکام (2214)

حلال گوشت وحشي جانور کے شکار کےذريعے حلال ہونےکےشرايط

مسئلہ2214: جنگلي حلال گوشت جانور شکار سے اس وقت حلال ہوتا ہے جب اس ميں بھاگنے کي طاقت برقرار ہو اسلئے مرن کا وہ بچہ جو بھاگ نہ سکتا ہو اور چکور کا وہ بچہ جو اڑنہ سکتا ہو شکار کرنے سے حلال نہيں ہوتا.

نمبر مسئله 395غسل کے شرایط

حمام والے کی رضایت کے بغیر غسل

مسئلہ395۔ جس شخص کاارادہ یہ ہوکہ حمام والے کو(غسل کے پیسے) نہیں دے گایا یا حمامی کی رضا کے جانے بغیر یہ ارادہ رکھتا ہو کہ اجرت کو قرض کروں گا بناء بر احتیاط واجب اس کا غسل باطل ہے۔ اسی طرح اگر یہ ارادہ ہو کہ حرام پیسہ یا وہ مال جس کا خمس نہیں دیا حمامی کو دے گا تب بھی یہی حکم ہے۔

نمبر مسئله 1051محل گزرجانے کے بعدشک(1050)

حمد و سورہ کي آيات ميں شک

مسئلہ1051۔ اگرحمد یاسورہ کی آیتوں میں شک ہوجائے مثلا دوسری آیت پڑھتے هوئے شک هو جائے که پہلی آیت پڑھی یانہیں یاکسی کلمہ کو شروع کرنے کے بعدشک ہوجائے کہ اس سے پہلے والاکلمہ پڑھاکہ نہیں تو بناء بر احتیاط واجب پلٹ کر اس کو به قصد قربت پڑھے اس کے بعد آگے سے پڑهے۔

نمبر مسئله 1274جماعت کے احکام (1246)

حمد وسورہ کے علاوہ ماموم کو تمام چيزيں پڑھنا چاہئے

مسئلہ ۱۲۷۴ : حمد وسورہ کے علاوہ ماموم کو تمام چیزیں پڑھنی چاہئے اور حمد وسورہ بھی اسی وقت ساقط ہے جب پہلی اور دوسری رکعت امام کے ساتھ پڑھے لیکن اگر تیسری و چوتھی میں امام کے قیام کی صورت میں اقتدا کرے توحمد و سورہ پڑھنا ہوگا۔

نمبر مسئله 553حنوط کے احکام (552)

حنوط کي ترتيب

مسئلہ 553 : احتياط يہ ہے کہ پہلے کافور ميت کي پيشاني پر مل ديں، اس کے بعد دوسرے اعضاء پر اور يہ کام کفن پہنانے سے پہلے يا کفن پہناتے وقت کرليں کفن پہنا نے کے بعد نہيں.

نمبر مسئله 552ميت کے احکام (515)

حنوط کے احکام

مسئلہ 552 : غسل تمام ہونے کے بعد ميت کو حنوط کرنا واجب ہے يعني سجدہ کے ساتوں مقامات : پيشاني، دونوں ہتھيلياں، دونوں گھٹنے، دونوں پيروں کے انگوٹھے پر کافور کا ملنا اور احتياط يہ ہے کہ تھوڑا(تھورا) کافور ان اعضا پر ڈال ديں کافور کو پاک، مباح، تازہ اور خوشبو دار ہونا چاہئے.

نمبر مسئله 552حنوط کے احکام (552)

حنوط کے سات مقام

مسئلہ 552 : غسل تمام ہونے کے بعد ميت کو حنوط کرنا واجب ہے يعني سجدہ کے ساتوں مقامات : پيشاني، دونوں ہتھيلياں، دونوں گھٹنے، دونوں پيروں کے انگوٹھے پر کافور کا ملنا اور احتياط يہ ہے کہ تھوڑا(تھورا) کافور ان اعضا پر ڈال ديں کافور کو پاک، مباح، تازہ اور خوشبو دار ہونا چاہئے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت