سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 774نماز میں بدن کا چھپانا (726)

وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے

مسئلہ774۔چھ مقامات پر اگرنمازی کالباس یابدن نجس ہوتواس کی نمازصحیح ہے :1۔ زخم یاجراحت یاپھوڑے کی وجہ سے نمازی کالباس یابدن خون آلودہ ہو۔2۔اگر لباس یا بدن پرلگا ہوا خون ایک درہم سے کم ہو (درہم تقریباانگشت شہادت کے ایک پورے کے برابرہوتاہے)۔3۔ موزہ، ٹوپی ، ازاربند جیسی چھوٹی چیزیں نجس ہوں۔4۔ کوئی نجس چیز ساتھ میں ہو۔ 5۔ بچہ کی پرورش کرنے والی عورت کالباس .6۔ جب آدمی نجس بدن یالباس سے نمازپڑھنے پرمجبور ہو جيسے کسي ايسي جگه نجس گيا هے که اس کا لباس نجس هے اور بدل نهيں سکتا يا اس کو پاک کرنے کے لئے وقت تنگ هے اس مقام پر از باب ضرورت نماز نجس لباس ميں صحيح هے۔

نمبر مسئله 792نماز (669)

نمازي کي جگہ

مسئلہ 792۔ نمازی کی جگہ میں درج ذیل شرطوں کا هونا ضروری ہے 1) مباح هو 2) ٹھهرا هوا هو (يعني هلتا جلتا نه هو) 3) عبادت کرنا اس مقام پر مقدور هو. 4) مرد عورت سے آگے هو 5) پيشاني (يعني سجده کرنے) کي جگه کھڑ هونے کي جگه سے اونچي نه هو۔

نمبر مسئله 823نماز (669)

مسجد کے آداب و احکام

مسئلہ823۔ مسجد کا نجس کرنا حرام ہے چاہے مسجدکی زمین ہویانچلی اور اوپر والی چھت ہو یا دیوار کا داخلی حصہ ہو اور احتیاط واجب یہ ہے کہ دیواروں کے باہری حصہ کوبھی نجس نہ کریں مگریہ کہ وقف کرنے والے نے اس کوجزء مسجد قرارنہ دیاہو۔

نمبر مسئله 841نماز (669)

اذان و اقامت

مسئلہ841۔ روزانہ کی نمازوں سے پہلے اذان واقامت کاکہنامستحب ہے، بہتر ہے کہ جس حد تک ہو سکے اس کو ترک نہ کرے خصوصا اقامت کو لیکن عیدین اور دوسری واجب نمازوں کے لئے اذان و اقامت نہیں ہے بلکہ تین مرتبہ مطلوب پروردگارہونے کی امیدسے “الصلواة” کہنا چاہئے۔ نیز مستحب ہے کہ برکت وثواب کی امیدسے ولادت کے پہلے دن یاناف گرنے سے پہلے بچہ کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہیں۔

نمبر مسئله 862نماز (669)

نماز کے واجبات

مسئلہ862۔ واجبات نماز گیارہ ہیں :1۔ نیت 2 ۔ قیام ۔3۔ تکبیرةالاحرام، یعنی اللہ اکبر اول نمازمیں کہنا۔4۔ رکوع۔5۔ سجود۔6۔ قرائت ۔7۔ ذکر رکوع وسجود۔8تشہد۔9۔ سلام۔10۔ترتیب۔11۔ موالات (یعنی اجزائے نمازکاپے درپے بجالانا)۔

نمبر مسئله 996نماز (669)

قنوت

مسئلہ996۔ ہرواجب ومستحب نمازمیں دوسری رکعت میں قرائت کے بعدرکوع سے پہلے قنوت مستحب ہے سوائے نماز عيدين کے که ان ميں قنوت واجب هے لیکن احتیاط واجب یه هے که نماز شفع میں قنوت نه پڑھے اور نماز وتر اگر چہ ایک رکعت ہے مگر اس میں رکوع سے پہلے قنوت مستحب ہے

نمبر مسئله 1001نماز (669)

تعقيبات نماز

مسئلہ 1001۔ نمازی کے لئے نماز کے بعدذکرودعاء وتلاوت قرآن میں مشغول ہونامستحب ہے اوراسی کو “تعقیب ”کہتے ہیں اوربہترہے کہ اپنی جگہ سے اٹھنے اوروضوباطل ہونے سے پہلے روبہ قبلہ ہوکرتعقیبات پڑھے ، دعاؤں کی کتابوں میں ائمہ معصومین(ع)سے بہت سی تعقیبات ہیں جن میں سے سب سے اہم تسبیح حضرت فاطمہ زہراء[س] ہے اسکی ترتیب یہ ہے 34مرتبہ اللہ اکبر اور33مرتبہ الحمدللہ اور33مرتبہ سبحان اللہ ، اس کی فضیلت اور ثواب بہت ہے۔

نمبر مسئله 1005نماز (669)

مبطلات نماز

مسئلہ 1005۔ بارہ چیزیں نمازکوباطل کردیتی ہیں ان کومبطلات نمازکہتے ہیں1۔ نمازکی شرطوں میں سے کسی شرط کا فوت ہوجانا2۔وضو باطل ہوجانا 3۔ ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا4۔ آمین کہنا5۔ پشت بہ قبلہ ہوکر نماز پڑھنا 6۔ بولنا 7۔ ہنسا 8۔ رونا 9۔ صورت نمازکی صورت کاختم ہوجانا 10 کھانا پینا11۔ شک 12۔ رکن میں کمی یا زیادتی1۔ نمازکی شرطوں میں سے کسی شرط کا فوت ہوجانایعنی نمازکی شرطوں میں سے کوئی ایک شرط فوت ہوجائے [تو نماز باطل ہو جاتی ہے]

نمبر مسئله 1041نماز (669)

وہ موارد جہاں نمازکا توڑنا جائز ہے

مسئلہ 1041 : بناء بر احتیا ط ، واجب نماز کا توڑنا جائز نہیں ہے ۔ البتہ قابل توجہ مالی یا بدنی نقصان سے بچنے کے لئے نماز کے توڑ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے مثلا نمازی کی جان یا ایسی شخص کی جان خطرے میں پڑجائے جس کابچانا واجب ہے اورنمازتوڑے بغیروہ ٹل نہ سکتاہوتونمازکا توڑ دینا جائزہے اسی طرح جس مال کی حفاظت واجب ہے اس کے بچانے کے لئے بھی نمازتوڑی جاسکتی ہے، لیکن ایک مختصرسے مال کے لئے جس کی کوئی اہمیت نہ ہونماز کوتوڑنامکروہ ہے۔

نمبر مسئله 1046نماز (669)

شکيات نماز اور ان کی تعداد

مسئلہ1046۔ شکیات نماز کی 23 قسمیں ہیں جوحسب ذیل ہیں1۔ جوشکوک نمازکوباطل کردیتے ہیں اور انکی آٹھ قسمیں ہیں۔ 2۔ جن شکوک کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے اور انکی چھ قسمیں ہیں 3۔ جو شکوک صحیح ہیں اور انکی نو قسمیں ہیں

نمبر مسئله 1087نماز (669)

نماز احتياط کا طريقہ

مسئلہ 1087 : رکعتوں میں شک کی وجہ سے جو نماز احتیاط پڑھی جاتی ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ نماز کے سلام کے بعد فورانماز احتیاط کی نیت کرکے اللہ اکبر کہے اور صرف سورہ حمد پڑھے (دوسرا سورہ نہ پڑھے) اور پھر عام نمازوں کی طرح رکوع و دونوں سجدے بجالائے اور اگر نماز احتیاط ایک رکعت ہے تو دونوں سجدوں کے بعد تشہد و سلام پڑھ کر نماز تمام کرے اور اگر دو رکعت ہے تو دونوں سجدوں کے بعد پہلی رکعت کی طرح ایک رکعت اور پڑھے۔ اور تشہد کے بعد سلام پڑھے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت