سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1932جعالہ (1928)

جعالہ کے احکام

: 1932اگر مال کو معين کرکے کہے جو شخص ميرا گھوڑا تلاش کردے تو اس کو يہ گيہوں دوں گا تو احتياط يہ ہے کہ اس کي مقدار اور وہ خصوصيات بھي معين کردے جس کي وجہ سے اس کي قيمت ميں فرق پڑتا ہو اور اگر مال کو معين نہ کرے مثلا کہے جو شخص ميرا گھوڑا تلاش کردے گا اس کو سوکلو گيہوں دوں گا تو گيہوں کي ان خصوصيت کو معين کردے جن سے قيمت ميں فرق پڑتاہو ليکن اگر جاعل مزدوري معين نہ کرے مثلا وہ کہے: جو شخص ميري گم شدہ چيز کو تلاش کردے گا اس کو کچھ رقم دوں گا يا اس کو مزدوري دوں گا تو يہ معاملہ باطل ہے اور اگر کوئي وہ کام انجام ديدے تو اس کے وہ مزدوري دے جو لوگوں کي نظرميں اس کام کي مزدوري ہوتي ہوالبتہ اگر جاعل کي گفتگو سے ظاہر ہوتا ہو کہ اس سے کم دے گا تو اس صورت ميں ديديں جو اس کے پيش نظرتھا.

نمبر مسئله 1929جعالہ (1928)

جعالہ معين او رغير معين شخص دونوں کے ساتھ ہو سکتا ہے

مسئلہ 1929:جعالہ معين و غير معين شخص دوايں کے ساتھ ہوسکتا ہے مثلا اگر کسي غوطہ خور سے کہے کہ ميري فلاں چيز جو دريا ميں ڈوب گئي ہے اگر نکال دو تو تم کہ ايک ہزار روپے دوں گا يا ڈاکٹر سے کہے ميرے لڑکے کا علاج کردو تو ايک ہزار روپے دوں گا ان دونوں صورتوں ميں جعالہ صحيح ہے.

نمبر مسئله 1930جعالہ کے شرائط (1930)

جاعل کے شرائط

مسئلہ 1930:جاعل کو بالغ، عاقل اور قصد و ارادہ قصد و ارادہ اور اختيار سے قرارداد کرنا ضروري ہے نيز شرعا وہ اپنے مال ميں تصرف کا حق رکھتاہو اسي لئے شخص سفيہ (جو اپنے مال کو بيہودہ کاموں ميں صرف کرتاہو) کا جعالہ باطل ہے.

نمبر مسئله 1935جعالہ کے احکام (1932)

جعالہ کو ختم کرنے کا طريقہ

مسئلہ 1935:جاعل و عامل دونوں کام شروع کرنے سے پہلے جعالہ کو ختم کرسکتے ہيں بلکہ جعالہ کا کام شروع کرنے کے بعد بھي ختم کرسکتے ہيں البتہ اگر جاعل ختم کرے تو عامل ني جتنا کام انجام ديا ہو اس کي مزدوري اس کودے.

نمبر مسئله 1936جعالہ کے احکام (1932)

کام کےناقص هونے کي صورت ميں اگر جاعل کو نقصان پہنچتا ہے تو عامل ضامن ہے

مسئلہ 1936: يہ جائز ہے کہ جاعل کام کرنا مکمل چھوڑدے ليکن اگر ناتمام چھوڑدينے سے جاعل کو نقصان پہنچتا ہو تو مکمل کرنا ضروري ہے اور اگر مکمل نہ کرے تو ضامن ہے مثلا اگر ڈاکٹر سے کہے اگر تم ميري انکھ کا اپريشن کر دو تو اتني رقم تم کو دوں گا اور ڈاکٹر اپريشن شروع کردے اور اس کو مکمل کرنے سے جاعل کي انکھ معيوب ہوجاتي ہو تو اپريشن نامکمل چھور ڈينے پر کسي مزدوري کا حق نہيں رکھتا اور اس عيب کا پيدا ہونے کا ضامن ہے.

نمبر مسئله 1937جعالہ کے احکام (1932)

کام کو نامکمل چھوڑ دينے کي صورت ميں اجرت کا حق نہيں ہے

مسئلہ 1937:اگر ايسا کام ہو کہ جب تک اس کو مکمل نہ کردياجائے کوئي فائدہ حاصل نہ ہو اور عامل اس کام کونا نا مکمل چھوڑے مثلا گمشدہ چيز کو کچھ دن تلاش کرکے چھوڑدے تو جاعل سے کسي اجرت کا حق نہيں رکھتا، اسي طرح اگر تھوڑا ساکام کرنا مفيد ہو تو مثلا لياس کو تھوڑا سي کردے ليکن اجرت کام پورا کرنے پر طے ہوئي ہو تب بھي وہ تھوڑا ساکام انجام دينے پر اجرت کا مستحق نہيں ہوتاالبتہ اگر مقصود يہ ہو کہ جتنا کام کريگا اتني مزدوري کا مسحق ہوگا تو جتنا کام اس نے کياہے اس کي مزدوري دينا ہوگي.

نمبر مسئله قرض دينا مستحب ہے (1938قرض (1938)

قرض دينا مستحب ہے (1938

مسئلہ 1938: قرض دينا بہت ہي مستحب کام ہے قران مجيد اور احاديث ائمہ معصومين ميں اس کي بہت تاکيد ائي ہے حضرت رسول اکرم سے روايت ہے جو شخص اپنے برادر مومن کو قرض دے گا اس کا مال زيادہ ہوگا ملائکہ اس پر رحمت کي دعاکريں گے اگر اپنے قرض دار سے نرمي کا برتاو کرے تو بغير حساب اور بڑي جلدي سے پل صراط سے گزرجائے گا اور جس مسلمان سے اس کا مسلمان بھائي قرض مانگے اور وہ نہ دے تو جنت اس پر حرام ہے ايک حديث ميں ہے کہ صدقہ کا ثواب دس گناہے اور قرض کا ثواب اٹھارہ گناہے.

نمبر مسئله 1939قرض (1938)

قرض کے شرائط

مسئلہ 1939: قرض کي قرارداد کو لفظي صيغہ سے انجام دياجاسکتا ہے اور اس طرح بھي ہوسکتا ہے کہ کسي کو قرض کي نيت سے دے اور وہ اسي نيت سے لے غرض کہ دونوں طرح صحيح ہيں.

نمبر مسئله 1941قرض (1938)

قرض کے احکام

مسئلہ 1941: اگر قرض کي قرارداد ميں واپسي کي مدت معين ہو تو قرض دينے والا اس مدت سے پہلے مطالبہ نہيں کرسکتا ليکن اگر مدت معين نہ ہو تو جس وقت چاہے مطالبہ کرسکتاہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت