سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1343کھانا اور پينا (1336)

روزہ دار اگر نا قابل برداشت حد تک پياسا ہو

مسئلہ 1343: روزہ دار اگر نا قابل برداشت حد تک پياسا ہوجائے اور بيمار يا ہلاک ہونے کا خوف ہو تو بقدر ضرورت پاني پي سکتا ہے ليکن اس کا روزہ باطل ہوجائے گا اور اگر رمضان کا مہينہ ہے تو اسے چاہئے کہ دن کے بقيہ حصے ميں وہ کام کرنے سے پرہيز کرے جن سے روزہ باطل ہوجاتا ہے.

نمبر مسئله 1425قضا روزوں کے احکام (1427)

روزہ دار کے لئے کلي کا حکم

مسئلہ 1425: روزہ دار کے لئے زيادہ کلي کرنا مکروہ ہے اور منہ پاني گھمانے کے بعد پاني کو منہ سے باہر تھوک دے اور بہتر ہے کہ تين مرتبہ لعاب کو (بھي) تھوک دے اور اگر يہ معلوم ہو کہ کلي کرنے کي وجہ سے بے اختيار پاني منہ ميں چلاجائے گا تو کلي نہيں کرني چاہئے.

نمبر مسئله 1394روزہ کو باطل کرنيوالي چيزوں کے احکام(1394)

روزہ کو باطل کرنے والي چيز کو سہوا انجام دينا

مسئلہ 1394: جن نو چيزوں کا پہلے تذکرہ کياگيا ہے اگر بھولے سے يا غير اختياري طور سے بجالا ئے تو روزہ صحيح ہے صرف مجنب اگر سوجائے اور اذان صبح تک غسل نہ کرے تو قبلاْ بيان کي جاتے والي تفصيل کے مطابق اس کے روزہ ميں اشکال ہے.

نمبر مسئله 1335روزه (1314)

روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں

مسئلہ ۱۳۳۵: بناء بر احتیاط واجب روزے کو باطل کرنے والی چیزیں نو (۹) ہیں۔۱۔ کھانا پینا۔۲ جماع۔۳ استمناء۔۴۔ خدا ، رسول خدا اور ائمہ[ع] پر جھوٹ باندھنا۔۵۔ غلیظ غبار کا حلق میں پہونچانا۔۶۔ پانی میں سرڈبونا۔۷۔ ۔ جنابت یا حیض یا نفاس پر صبح کی اذان تک باقی رہنا۔۸۔ کسی بہنی والی چیز سے حقنہ (اینما)کرنا۔۹۔ جان بوجھ کراُلٹی کرنا۔

نمبر مسئله 1412روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

روزہ کو باطل کرنے کے بعدحيض و نفاس و بيماري ، مسقط کفارہ نہيں ہيں

مسئلہ 1412: اگر روزہ دار اپنے روزہ کو باطل کرکے تو کفارہ ساقط نہيں ہوگا ليکن اگر عمدا روزہ کو باطل کرے اور اس کے بعد بيماري يا حيض يا نفاس جيسا کوئي عذر در پيش ہوجائے تو اس پر کفارہ واجب نہيں ہے.

نمبر مسئله 1412روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

روزہ کو باطل کرکے سفر کرنے سے کفارہ ساقط نہيں ہوتا

مسئلہ ۱۴۱۲: اگر روزہ دار اپنے روزہ کو عمدا باطل کرلے اور پھر سفر پر چلا جائے تو کفارہ ساقط نہیں ہوگا لیکن اگر عمدا روزہ کو باطل کرے اور اس کے بعد بیماری یا حیض یا نفاس جیسا کوئی عذر در پیش ہوجائے تو اس پر کفارہ واجب نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1315روزه (1314)

روزہ کي تعريف

مسئلہ ۱۳۱۵ : روزے کا مطلب یہ ہے کہ انسان ، فرمان خداوندی کی اطاعت کےلئے اذان صبح سے لے کر مغرب تک روزے کو باطل کرنے والی چیزوں سے اجتناب کرے۔

نمبر مسئله 1339کھانا اور پينا (1336)

روزہ کي حالت ميں انجکشن لگوانا

مسئلہ ۱۳۳۹: روزہ دار کے لئے تمام دوا اور تقویت والے انجکشن جو نس کےعلاوہ دوسری جگہ سے لگائے جاتے ہیں اور اسی طرح سے ٹیکے لگوانے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن جو انجکشن اور ٹیکے نس میں لگائے جاتے ہیں انکا لگوانا جائز نہیں ہے اسی طرح سے خون چڑھوانے سے بھی روزہ باطل ہوجاتا ہے لیکن [اگر کوئی ایسا کرتا ہے تواس کو چاہئے کہ]مغرب تک ایسے کاموں سے پرہیز کرے جو روزے کو باطل کردیتے ہیں اور احتیاط واجب کی بناپر روزے کی قضا بھی بجالائے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت