سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 716 قبلہ کے احکام(714)

قبلہ رخ کيسے کھڑا ہونا چاہيے

مسئلہ 716 : ضروری نہیں کہ کھڑے ہوتے وقت پیروں کی انگلیوں کی نوک اور بیٹھتے وقت زانووں کا سرا کاملا قبلے کی طرف ہو بلکہ اتنا کافی ہے کہ کہا جائے رو بہ قبلہ کھڑا ہے یا بیٹھا ہے۔

نمبر مسئله 715قبلہ کے احکام(714)

مسلمانوں کا قبلہ

مسئلہ 715 : خانہ کعبہ جو مکہ مکرمہ میں ہے وہ تمام دنیا کے مسلمانوں کا قبلہ ہے جو شخص جہاں بھی ہو اسی کے روبرو نماز پڑھے اور جو شخص دور ہو اگر اس طرح کھڑا ہو کہ لوگ کہیں روبہ قبلہ نمازپڑھ رہاہے توکافی ہے، بنا بر ایں نماز جماعت کی وہ لمبی صفیں جو خانہ کعبہ سے زیادہ لمبی ہوتی ہیں وہ سب کی سب روبہ قبلہ ہوسکتی ہیں ۔

نمبر مسئله 735نماز میں بدن کا چھپانا (726)

نمازي کے لباس کے شرائط

مسئلہ 735 : نمازی کے لباس کی چھ شرطیں ہیں :1۔ پاک ہو۔2۔ بناء بر احتیاط واجب غصبی نہ ہو۔3۔ مردار کے اجزاء کا نہ ہو۔4۔ حرام گوشت حیوان کے اجزاء کا نہ بنا ہو۔5۔ 6۔ اگر نمازی مرد ہے تو اس کا لباس خالص ریشمی یا سونے کے تاروں سے بنا ہوا نہ ہو۔

نمبر مسئله 726نماز ميں مردوں کا لباس (726)

نماز ميں مردوں کے لباس کي مقدار

مسئلہ 726: نماز پڑھتے ہوئے مرد کا آگا پیچھا چھپا ہونا چاہئے۔ چاہے اس کو کوئی نہ دیکھ رہا ہو ۔ اوربہتر ہے کہ ناف سے زانو تک چھپالے اور اس سے بھی بہتر ہے کہ محترم افراد کے سامنے جو لباس پہنتے ہیں وہی پورا لباس نماز میں پہنیں۔

نمبر مسئله 727نماز میں بدن کا چھپانا (726)

نماز ميں عورتوں کا لباس

مسئلہ 727 : نماز کی حالت میں عورت کا سارا جسم چھپا ہونا چاہئے حتی کہ بال اور سر بھی صرف چہرہ اور گٹوں تک ہاتھ اور ٹخنوں تک پاؤں کھلے رہ سکتے ہیں۔ لیکن یہ یقین کر لینے کے لئے کہ مقدار واجب کو چھپا لیا ہے احتياط واجب کي بنا پر تھوڑا سا چہرے کے اطراف اور گٹوں سے نیچے کو بھی چھپائے۔

نمبر مسئله 746نمازي کے لباس کے شرائط (735)

دوسری شرط، لباس غصبی نہ ہو۔

مسئلہ 746 : بناء بر احتیاط واجب نمازی کا لباس مباح ہو۔ اگر کوئی جان بوجھ کر غصبی لباس میں نماز پڑھے (یہاں تک کہ تاگا یا بٹن غصبی ہو)تو نماز کا اعادہ کرے۔ لیکن اگر نہیں جانتا تھا کہ غصبی ہے اور اس میں نماز پڑھے تو نماز صحیح ہے اسی طرح اگر پہلے جانتا رہا ہو کہ لباس غصبی ہے اور بعد میں بھول کر پڑھ لے تب بھی نماز صحیح ہے لیکن اگر خود غاصب ہو يعني پهلے لباس کو غصب کيا هو اور پھر بھول گيا هو اور نماز پڑھ لے تو یہاں پر احتیاط واجب ہے کہ نماز کا اعادہ کرے۔

نمبر مسئله 750نمازي کے لباس کے شرائط (735)

تیسری شرط، نمازی کا لباس مردہ حیوان کے اجزا کا نہ ہو۔

مسئلہ 750 : نمازی کا لباس اس مردہ حیوان کے اجزا کا نہ ہو جو خون جہندہ رکھتا ہے۔ بلکہ احتیا ط واجب یہ ہے کہ ان مردہ حیوانوں کے اجزاء کے لباس سے بھی پرہیز کرے جوخون جہندہ نہیں رکھتے (جیسے مچھلی سانپ)۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت