سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 936رکوع (927)

رکوع انجام دینے سے عاجز ہونا

مسئلہ 936 : جو لوگ رکوع کی حد تک نہیں جھک سکتے اگر وہ کسی چیز پر تکیہ کر کے جھک سکتے ہوں تو جھکیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو جتنا جھک سکتے ہوں جھکیں اور اگر بالکل جھک نہ سکتے ہوں تو بیٹھ کر رکوع کریں اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو حالت قیام میں سر کے اشارے سے انجام دیں اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو رکوع کی نیت سے آنکھوں کو بند کریں اور ذکر پڑھیں اور رکوع سے اٹھنے کی نیت سے آنکھوں کو کھول لیں۔

نمبر مسئله 940رکوع (927)

رکوع ختم کرکے سيدھا کھڑا ہونا

مسئلہ 940 : رکوع ختم کرکے سيدھا کھڑا ہونا واجب ہے پھربدن ساکن ہونے کے بعد سجدہ ميں جائے اور اگر کوئي عمدا اس کام کو ترک کردے تو اس کي نماز باطل ہے البتہ اگر بھولے سے ہو تو کوئي اشکال نہيں ہے.

نمبر مسئله 939رکوع (927)

رکوع واجب رکني ہے

مسئلہ 939 : رکوع واجب رکني ہے لہذا اگر چھوٹ جائے يا ايک رکعت ميں دو يا دو سے زيادہ رکوع بجا لائے تو اس کي نماز باطل ہے چاہے يہ عمدا ہو يا سہو و فراموشي کي وجہ سے ہو.

نمبر مسئله 931رکوع (927)

رکوع کا ذکر

مسئلہ 931 : رکوع ميں ذکر کرنا واجب ہے اور رکوع کا ذکر بناء بر احتياط واجب تين مرتبہ سبحان اللہ يا ايک مرتبہ سبحان ربي العظيم و بحمدہ کہنا ہے جس کو صحيح عربي ميں کہنا ضروري ہے اور مستحب ہے کہ ذکر کو تين يا پانچ يا سات مرتبہ کہے.

نمبر مسئله 923

رکوع کي حالت ميں تسبيحات کے پڑھنے ميں شک

مسئلہ 923 : اگر رکوع یا اس کے بعد شک ہو کہ تسبیحات پڑھی ہیں کہ نہیں تو اپنے شک کی پرواہ نہ کرے لیکن اگر رکوع کے مقدار بھر نہیں جھکا ہے تو احتیاط واجب ہے کہ پلٹ کر پڑھ لے۔

نمبر مسئله 942رکوع (927)

رکوع کے مستحبات

مسئلہ 942 : رکوع میں جانے سے پہلے جب کہ آدمی ابھی کھڑا ہی ہو اللہ اکبر کہنا مستحب ہے، رکوع کی حالت میں دونوں گھٹنوں کو پیچھے رکھے اور پیٹھ سیدھی رکھے۔ گردن کھنچی ہوئی اور بالکل پیٹھ کے برابر ہو، اور دونوں پیروں کے بیچ میں نگاہ کرے ، رکوع سے اٹھنے اور سیدھا کھڑا ہوجانے کے بعد جب بدن ساکن ہو۔ اس وقت سمع اللہ لمن حمدہ کہے۔

نمبر مسئله 2221ذبح کا طريقہ (2220)

رگوں کو کاٹنے کيلئے موالات کي رعايت کرني چاہئے

مسئلہ 2221: اگر ان رگوں ميں سے بعض کو کاٹ ديں اور اتنا صبر کريں کہ حيوان مرجائے پھر باقي کو کاٹيں تو حيوان حلال نہيں ہوگا البتہ اگر اتنا بھي صبر نہ کريں ليکن رگوں کو پے دريے کا ٹيں چاہے ابھي حيوان زندہ ہو پھر بھي اشکال ہے.

نمبر مسئله 1964

رہن

مسئلہ 1964: رہن يا گروي رکھنے کا مطلب يہ ہے کہ مقروض، قرض خواہ سے اس طرح قرارداد کرے کہ اپنا کچھ مال قرض خواہ کے پاس رکھدے کہ اگرميں اپ کا قرض وقت معين پر ادا نہ کروں تو اپ اس مال سے لے سکتاہيں.

نمبر مسئله 1964رہن (گروي) (1964)

رہن

مسئلہ 1964: رہن يا گروي رکھنے کا مطلب يہ ہے کہ مقروض، قرض خواہ سے اس طرح قرارداد کرے کہ اپنا کچھ مال قرض خواہ کے پاس رکھدے کہ اگرميں اپ کا قرض وقت معين پر ادا نہ کروں تو اپ اس مال سے لے سکتاہيں.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت