سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 791نماز ي کے لباس کے مستحبات و مکروہات(790)

نمازي کے لباس کے مکروہات

مسئله 791: چندچیزوں کا نمازی کے لباس میں به امید ثواب ترک کرنا مطلوب ہے ان میں سے کچھ یه ہیں :سیاہ لباس پہننا،[ليکن دين کي نشانيوں کے احترام کي نيت سے کالي چادر، عبا، اور عمامه مکروه نهيں هے.]گندہ لباس پہننا،تنگ لباس پہننا، جو آدمی نجاست سے پرہیز نہیں کرتا اس کا لباس پہننا خصوصا شرابی کا،ایسالباس پہننا جس پرتصویربنی ہو،لباس کے بٹن کُھلے،ایسی انگوٹھی پہنناجس پرانسان یاحیوان کی صورت بنی ہوئی ہو۔

نمبر مسئله 793نمازي کي جگہ (792)

نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط

بناء بر احتیاط واجب نمازی کی جگہ مباح هو لهذا غصبی ملک، قالین اورتخت پراگر کوئی نمازپڑھے تو اس میں اشکال ہے اسی وہ ملکیت جس کے منافع کسی اور سے مخصوص ہیں مثلا کسی نے کوئی جگہ کرائے پر لی ہو تو اس میں بغیر کرایہ دار کی اجازت کے نماز پڑھنے میں اشکال ہے،اسی طرح سے وہ ملکیت جو کسی دوسرے کا حق ہے ،مثلا میت نے وصیت کی ہو کہ اس کے ایک تہائی مال کو فلاں کام میں خرچ کریں تو جب تک اس ایک تہائی کو جدا نہ کردیں تب تک اس ملکیت میں نماز نہیں پڑھ سکتے۔

نمبر مسئله 792نمازي کي جگہ (792)

نمازي کي جگہ کے احکام

مسئلہ 792۔ نمازی کی جگہ میں درج ذیل شرطوں کا هونا ضروری ہے 1) مباح هو 2) ٹھهرا هوا هو (يعني هلتا جلتا نه هو) 3) عبادت کرنا اس مقام پر مقدور هو. 4) مرد عورت سے آگے هو 5) پيشاني (يعني سجده کرنے) کي جگه کھڑ هونے کي جگه سے اونچي نه هو۔

نمبر مسئله 805نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط (793)

دوسری شرط: نمازي کي جگہ متحرک نہ ہو

مسئلہ805۔ اگر نمازی کی جگہ اس طرح متحرک ہو کہ وہ نماز کے امور کو معمول کے مطابق بجا لانے پر قادر نہ ہو تو اس کی نماز باطل ہے ۔ اس لئے کشتی ، ریل وغیرہ میں اگر افعال نماز کو صحیح طرح سے انجام دے سکتا ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔اور اگروقت کی تنگی یادوسری ضرورت کی بناپرنمازکشتی یاموٹرگاڑی وغیرہ میں پڑھنے پرمجبورہو اور قبلہ بدلتارہت ہو تو جتنا بھی ممکن ہووہ خودبھی قبلہ کی طرف مڑتاجائے، البتہ مڑتے وقت کچھ نہ پڑھے۔

نمبر مسئله 809نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط (793)

تیسری شرط : نماز کی جگہ ایسی ہو جہاں واجبات کوانجام دے سکے

ايسي جگہ نمازپڑھے جہاں واجبات کوانجام دے سکےمسئلہ 809۔ ایسی جگہ نمازپڑھنی چاہئے جہاں واجبات کوانجام دے سکے، اس لیے اتنی نیچی چھت کے نیچے نمازباطل ہے جہاں ادمی کھڑانہ ہوسکے یاجگہ اتنی تنگ ہوکہ رکوع وسجودنہ کرسکے۔

نمبر مسئله 811نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط (793)

چوتھی شرط :مرد ،عورت سے آگے ہو

مسئلہ811۔ نماز میں عورت کو چاہئے کہ مرد سے پیچھے کھڑی ہو اور عورت کے سجدہ کی جگہ مردکے سجدہ کی جگہ سے کچھ پیچھے ہو، ورنه نماز باطل ہے، اس حکم میں محرم ونامحرم میں کوئی فرق نہیں ہے اگرمرد و عورت کے درمیان دیوار یا پردہ وغیرہ ہو یا تقریبا دس زراع (5 میٹر) کا فاصلہ ہو تو اشکال نہیں ہے ليکن بھيڑ بھاڑ والي جگهوں پر جهاں اس حکم پر عمل کرنے ميں مشقت هو اس کا خيال رکھنا ضروري نهيں هے۔

نمبر مسئله 813نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط (793)

پانچویں شرط : نمازی کے کھڑے ہونے کی جگہ سے سجده کی کی جگه بلند نه هو-

مسئلہ813۔ نمازی کے کھڑے ہونے کی جگہ سے سجده کی کی جگه اتنی بلند نه هو که وه سجده کی صورت سے خارج هوجاےا وراحتیاط واجب یہ ہے کہ چار ملی ہوئی انگلیوں سے زیادہ اونچی یا نیچی نہ ہو۔

نمبر مسئله 799پہلی شرط: جگہ غصبي نہ ہو (793)

۔ اگرظاہری سے صاحب ملک کی رضامندی

مسئلہ799۔ اگرظاہری سے صاحب ملک کی رضامندی روشن وقطعی ہوتووہاں نمازپڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے چاہے وہ زبان سے نه بھی کہے اوراسی کے برعکس اگرزبان سے اجازت دے لیکن معلوم ہوکہ دل سے راضی نہیں ہے تونمازنہیں پڑھ سکتا۔

نمبر مسئله 794پہلی شرط: جگہ غصبي نہ ہو (793)

نماز کے بعد غصب کا علم ہو

مسئلہ794۔ اگر نمازپڑھنے کے بعدپتہ چلے کہ یہ جگہ غصبی ہے تواس کی نمازصحیح ہے اسی طرح اگرکسی جگہ کے غصبی ہونے کوجانتاہومگربھولے سے نمازپڑھ لے اوربعدمیں یادآئے تونمازصحیح ہے بشرطیکہ خودنمازپڑھنے والاغاصب نہ رہاہوورنہ اس کی نمازمیں اشکال ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت