سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1999امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت کو ختم کرنا

مسئلہ 1999: اگر انسان امانت کي حفاظت سے منحرف ہوجائے اور وديعت کو ختم يا ان کو مطلع کرديں کہ اپني امانت لے جائيں اور اگر بغير کسي عذر کے نہ مال انکو پہنچائے نہ ہي خبر دے اور مال تلف ہوجائے تو اس کا عوض دے.

نمبر مسئله 2000امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت کوختم کرنے کے بعد امانت دار کي ذمہ داري

مسئلہ2000: اگر کسي کي امانت کو قبول کرے اور اس کي حفاظت کے لئے معقول جگہ نہ رکھتا ہو تو جگہ کا انتظام کرے اور اس طرح اس کي حفاظت کرے کہ لوگ کہے امانت کي حفاظت ميں کوتاہي نہيں کي ہے اس کے علاوہ صورت ميں اگر مال تلف ہوجائے تو ضامن ہے.

نمبر مسئله 2001امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت دار کا امانت کيلے اچھي جگہ آمادہ کرنا

مسئلہ 2001: امانت قبول کرنے والے نے اگر امانت کي حفاظت ميں کوتاہي نہ کي ہو اور نہ زيادہ کي ہو، اتفاقا مال تلف ہوجائے تو ضامن نہيں ہے ليکن اگر خود ہي اس کو ايسي جگہ پر رکھے جہاں گمان ہو کہ اگر چور کو پتہ چل گياتو اٹھالے جائيگا اور وہ تلف بھي ہوجائے تو ضامن ہے البتہ اگر اس سے بہتر جگہ اس کے وہي نہ ہو اور صاحب مال تک امانت نہ پہونچا ہوسکتا ہو اور ايسا کوئي ادمي بھي نہ مل رہاہو جو اس سے بہتر حفاظت کرسکے تو تلف ہوجائے پر ضامن نہيں ہے.

نمبر مسئله 2002امانت کے شرائط اور احکام (1994)

مالک کي معين کي گئي جگہ کو تبديل کرنا

مسئلہ 2002:اگر مالک خود ہي امانت کي جگہ کو معين کردے اور امانت دار سے کہدے يہاں سے مال کہيں اور منتقل نہ کرنا تو امانت دار دوسري جگہ منتقل کرنے کا حق نہيں رکھتا ہاں اگر وہ جانتا ہو کہ امانت رکھوا نے والے کي نظر ميں يہ جگہ بہتر تھي اس لئے دوسري جگہ منتقل کرنے سے دوکاتھا اور اب احتمال ہو کہ يہ جگہ غير محفوظ ہے تو منتقل کرسکتاہے ليکن اگر معلوم نہ ہو کہ امانت رکھوانے والے نے کيوں اس جگہ کا انتخاب کياہے اور دوسري جگہ لے جانے سے دوکا ہے تو ايسي صورت ميں اگر دوسري جگہ لے جائے اور مال تلف ہوجائے تو بنابر احتياط واجب اس کا عوض دے.

نمبر مسئله 2004امانت کے شرائط اور احکام (1994)

اگر امانت رکھوانے والا ديوانہ ہوجائے

مسئلہ 2004 اگر امانت رکھوا نے والا (صاحب مال) ديوانہ ہوجائے تو فورا امانت ولي کے حوالہ کردينا چاہئيے يا اس کو مطلع کردے کہ امانت لے جاو اور اگر بغير عذر شرعي يہ کام نہ کرے اور مال تلف ہوجائے تو ضامن ہے ہاں اگر ولي کہدے کہ امانت کو اسي جگہ رہنے دو اور تلف ہوجائے تو ضامن نہيں ہے.

نمبر مسئله 2005امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت رکھوانے والا اگر مرجائے تو امانت دار کي ذمہ داري

مسئلہ 2005: صاحب مال کے مرجانے پر امانت دار يا تو مال وارثوں کے سپرد کردے يا ان کو مطلع کردے کہ لے جائيں اور اگر اس کام ميں کوتاہي کرے تو ضامن ہے البتہ اگر وارث پہچاتے کے لئے يا يہ پتہ لگانے کے لئے کہ ميت کا کوئي اور بھي وارث ہے کہ نہيں مال نہ دے اور وہ تلف ہوجائے تو ضامن نہيں ہے.

نمبر مسئله 2008امانت کے شرائط اور احکام (1994)

موت کي علامتيں ظاهر هونے کے بعد امانت دار کي ذمه داري

مسئلہ 2008:امانت دار جس وقت اپنے ميں موت کي علامت پائے اور ممکن ہو تو امانت صاحب امانت يا اس کے وکيل کو پہنچادے اور اگر ممکن نہ ہو تو احتياط يہ ہے کہ حاکم کو ديدے اور اگر حاکم شرع تک رسائي نہ رکھتا ہو تو و يحت کرکے اس کا گواہ قرار ديدے اور وصي اور گواہ اور صاحب مال کہ تام اور جنس و خصوصيات اور اس کي جگہ بتادے.

نمبر مسئله 1997امانت رکھنے اور امانت رکھوانے والے کے شرائط (1994)

امانتدار کا قبول کرنا شرط ہے

مسئلہ 1998: اگر صاحب مال کو بتادے کہ ميں مال کي حفاظت کرنے کے لئے تيار نہيں ہوں اس کے با وجود مال اپنا مال چھوڑ کر چلاجائے اور وہ نہ اٹھائے اور مال تلف ہوجائے تو جس نے امانت قبول نہيں کيا وہ ضامن بھي نہيں ہے ليکن اگر ممکن ہو تو بہتر ہے اس کي حفاظت کرے.

نمبر مسئله 2010عاريت کے احکام (2009)

عاريت کو انجام دينے کے طريقے

مسئلہ 2010:عاريت کو دو طرح سے انجام دياجاسکتا ہے.1 کسي بھي زبان ميں صيغہ اس طرح جاري کريں کہ ہيں اس مال کو ثمہيں بطور عاريت ديتاہوں اور وہ قبول کرے2 صيغہ پڑھے بغير عاريت کے ارادے سے مال کو دوسرے کے حوالے کردے اور وہ بھي اسي نيت سے قبول کرے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت