سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1585خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

سادات کو سہم سادات دينے کا فلسفہ

مسئلہ ۱۵۸۵: سادات کو سہم سادات سے اس لئے دیاجاتا ہے کہ وہ زکات لینے سے محروم ہیں۔ لہذا اس کو امتیازی فوقیت دیاس نہیں کہا جا سکتا۔ اور سادات کا زکات سے محروم ہونا دلیلوں سے ثابت ہے جس کا ذکر اپنی جگہ پر کیا گیا ہے۔

نمبر مسئله 1582خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

سادات کو يہ بتانا کہ يہ سہم سادات ہے ضروري نہيں ہے

مسئلہ ۱۵۸۲: سید کو یہ بتا نا ضروری نہیں ہے کہ یہ خمس ہے بلکہ خمس کی نیت کرکے بطور ہدیہ اس کودے سکتاہے، اسی طرح سہم امام میں کرسکتا ہے اگر مستحق کودے رہاہے لیکن اس میں حاکم شرع کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔

نمبر مسئله 1491کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

سال کے درميان اگر قيمتيں چڑھ جائيں

مسئلہ 1491: اگر تجارت کے لئے خريدي ہوئي چيز کي قيمت چڑھ جائے اور وہ تجارتي اور امدني کے اعتبار سے اس چيز کو نہ بيچے اور پھر سال کے در ميان اسي چيز کي قيمت گرجائے تو جتني قيمت چڑھ گئے تھي اس چڑھي ہوئي قيمت کي مقدار کا خمس واجب نہ ہوگا ليکن اگر چڑھي ہوئي قيمت اخر سال تک اسي طرح رہے تو اسل کے شروع ميں اس کا خمس نکال دے چاہے سال گزر نے کے بعد اس چيز کي قيمت گرجائے اور يہ اس صورت ميں ہے جب اس کے فروخت کا وقت اخر سال ہو اور اپني خواہش سے اس کو محفو ظ رکھا ہو.

نمبر مسئله 1506کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

سال کے درميان ضرورت کي چيزوں کو خريدنے پر خمس نہيں ہے

مسئلہ 1506:اگر سال کے در ميان کچھ ضرورت کي چيزيں خريدے تو اس کا خمس نہيں ہے بلکہ اگر اس کي ضرورت بعد ميں نہ رہ جائے جب بھي اس کا خمس دينا لازم نہيں ہے اسي طرح عورتوں کے زيورات جو سن و سال گزرنے کے بعد ان کي ضرورت نہيں دستي اس پر بھي خمس واجب نہيں ہے البتہ احتياط مستحب ہے کہ عورتوں کے ان زيورات اور وہ ضرورت کي خريدي ہوئي چيزيں جو بعد ميں غير ضروري ہوگئيں ہوں ان کا بھي خمس دے.

نمبر مسئله 1421روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

ساٹھ مسکينوں کو کھانے ميں ہر ايک کو ايک مد غذا دينا ہوگي

مسئلہ ۱۴۲۱: اگر کسی نے روزہ کے کفارہ کے لئے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا منتخب کیا ہے تو ہر ایک کو ایک مد غذا(تقریبا ۷۵۰ گرام) دینا ہوگی۔ ایک ہی فقیر کو کئی مد غذا نہیں دے سکتا البتہ اگر ساٹھ مسکین نہ مل سکیں[ تو ایک کو چند مد دے سکتاہے]۔ لیکن اگر اطمینان ہو کہ فقیر غذا کو اپنے اہل و عیال کو بھی دے گا اور ان کے ساتھ کھائے گا تو ہر ایک کیلئے چاہے وہ چھوٹے چھوٹے ہوں ایک ایک مد فقیر کو دیا جاسکتا ہے۔

نمبر مسئله 960سجدے (944)

سجد ہ کي جگہ سے پيشاني کا بلند ہونا

مسئلہ 960 : اگر پيشاني سجدہ کي جگہ سے بے اختيار اٹھ کر پھر سجدہ گاہ پر پہونچ جائے تو ايک سجدہ شمار ہوگا چاہے ذکر سجدہ کيا ہو يا نہ کياہو ليکن اگر پيشاني کو اختياري طور سے اٹھايا ہو تو اگر ذکر سے پہلے اور عمدا ہو تو تب اس کي نماز باطل ہے ورنہ کوئي حرج نہيں ہے.

نمبر مسئله 1105سجدہ سہو کے احکام (1100)

سجدہ سہو کا طريقہ

مسئلہ 1105 : سجدہ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ نماز کے بعد بلا فاصلہ سجدہ سہو کی نیت کر کے سجدہ میں چلاجائے اور کہے بسم اللہ و باللہ السلام علیک ایھاالنبی و رحمة اللہ و برکاتہ اس کے بعد سجدہ سے سر اٹھا کر بیٹھ جائے اور دوبارہ سجدہ میں جاکر وہی ذکر پڑھے اورپھر سجدہ سے سر اٹھا کر بیٹھ جائے اور تشہد و سلام پڑھ کر نماز تمام کرے۔اور احتیاط واجب ہے کہ تشہد میں واجب مقدار پر اکتفا کرے اور صرف آخری سلام پڑھے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت