سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1002تعقيبات نماز (1001)

سجدہ شکر

مسئلہ1002۔ نمازکے بعددوسرے مستحبات میں سجدہ شکرہے کہ پیشانی کوبقصدشکرزمین پررکھے اور اگر زبان سے بھی شکر ادا کرے تو بہت بہتر ہے اور بہ قصد امید ایک مرتبہ یا تین مرتبہ یا سو مرتبہ شکرا للہ کہے اوریہ بھی مستحب ہے کہ جب بھی انسان کوکوئی نعمت ملے یاکوئی مصیبت دور ہو فورا سجدہ شکر ادا کرے۔

نمبر مسئله 947سجدے (944)

سجدہ ميں بھي ذکر واجب کي ادائيگي کي حد تک بدن ساکن ہونا چاہئے

مسئلہ 947 : سجدہ میں بھی ذکر واجب کی ادائیگی کی حد تک بدن ساکن ہونا چاہئے ۔ مستحب ذکر کرتے ہوئے بھی بدن ساکن ہونا چاہئے۔ بشرطیکہ ذکر کو ذکر سجدہ کے قصد سے کہا ہو۔ اور اگر ذکر مطلق کے عنوان سے(جو نماز میں ہر جگہ جائز ہے)کہے تو حرکت میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1313عيد فطر و بقرعيد کي نماز کے احکام (1311)

سجدہ يا تشہد کا بھول جانا

مسئلہ 1313 اگر نماز عيد ميں ايک سجدہ يا تشہد بھول جائے تو احتياط واجب ہےکہ نماز کے بعد اس کو بجا لائے اور اگر کوئي ايسا کام کرے جس کے کرنے سے نماز پنچگانہ ميں سجدہ سہو کرنا پڑتا ہے تو احتياط واجب يہ ہےکہ نماز کےبعد سجدہ بجا لائے.

نمبر مسئله 977 سجدے (944)

سجدہ کے مستحبات

مسئلہ977۔ سجدہ میں چندچیزیں ثواب کی امید سے مطلوب ہیں :1۔ رکوع سے سراٹھانے کے بعدجب جسم ساکن ہوجائے توسجدہ میں جانے کے لئے تکبیرکہے اسی طرح سجده اول کے بعد و نیز جائے دوسرے سجدہ میں جانے کے لئے تکبیرکہے۔2۔ مردپہلے ہاتھوں کوزمین پررکھے اورعورتیں پہلے گھٹنوں کوزمین پررکھیں۔3۔ جس چیزپرسجدہ صحیح ہے اس پرپیشانی کے علاوہ ناک کوبھی رکھنامستحب ہے۔4۔ سجدہ کی حالت میں ہاتھوں کی انگلیوں کوملائے رکھے اورکانوں کے برابر میں روبقبلہ رکھے۔5۔ سجدہ میں دعاء کرے خداسے اپنی حاجتوں کوطلب کرے اورایک اچھی اورمناسب دعایہ ہے:یاخیرالمسئولین ویاخیرالمعطین ارزقنی وارزق عیالی من فضلک فانک ذوالفضل العظیم۔ترجمہ ائے بہترین ذات کہ جس سے لوگ اپنی حاجتوں کوطلب کرتے ہیں اوراے بہترین عطاکرنے والے اپنے فضل وکرم سے مجھے اورمیرے عیال کورزق دے کیونکہ توہی فضل عظیم کامالک ہے ۔ 6۔ سجدہ کے بعدبائیں ران پربیٹھے اورداہنے پاؤں کی پشت کوبائیں پیرکے تلوے پررکھے اوراس کو”تورک“کہتے ہیں۔7۔ دونوں سجدوں کے بعدجب بدن ساکن ہوجائے توکہیں”استغفراللہ ربی واتوب الیہ“۔8۔ سجدہ کوطول دے اورتسبیح وحمدوذکرکرے،محمد و آل محمد پر درود بهیجے.9 ۔ جب بیٹھ جائے تو دونوں ہاتھ رانوں پررکھے۔10۔ اٹھتے وقت پہلے گھٹنوں کوزمین سے اٹھائے اس کے بعددونوں ہاتھوں کو۔

نمبر مسئله 978سجدے (944)

سجدہ کے مکروہات

مسئلہ978۔ سجدہ میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے، اور اسی طرح سے گردوغبار دور کرنے کے لئے سجدہ گاہ پر پھونک مارنا بھی مکروہ ہے،اور اگر پھونک مارنے کی وجہ سے عمدا ایسا کلمہ زبان سےنکل جائے جس میں دو حرف ہوں تو نماز میں اشکال ہے۔

نمبر مسئله 944رکني واجبات (864)

سجدے

مسئلہ 944 : نماز کی ہر رکعت میں دو سجدے واجب ہیں خواہ نماز واجب ہو یا مستحب۔ یہ سجدے رکوع کے بعد کئے جاتے ہیں۔ اور اگر کبھی دونوں سجدوں کو خواہ عمدا یا بھولے سے ترک کردے یادو سجدوں کی جگہ چار سجدے بجالائے تو نماز باطل ہے لیکن صرف ایک سجدہ کی کمی و زیادتی اگر بھولے سے ہو تو اس سے نمازباطل نہیں ہوجاتی۔

نمبر مسئله 984قرآن کے واجب سجدے (979)

سجدے کا ذکر

مسئلہ984۔ قرآن کے سجدہ کے لئے صرف سجدہ میں چلاجاناکافی ہے ذکرواجب نہیں ہے لیکن ذکرکرنابہترہے اوربہترہے کہ یہ ذکرکہے :لاالہ الااللہ حقاحقا،لاالہ الااللہ ایمانا وتصدیقا، لاالہ الااللہ عبودیة ورقا،سجدت لک یارب تعبداو رقا لامستنکفا ولامستکبرابل اناعبدذلیل ضعیف خائف مستجیر۔

نمبر مسئله 985قرآن کے واجب سجدے (979)

سجدےکي جہت

مسئلہ985 : قرآنی سجده میں رو به قبله هونا شرط نهیں هے جس طرف چاهے سجده کرسکتا هے لیکن قبله کی طرف سجده کرنا بهتر هے۔

نمبر مسئله 281 وضوئے ارتماسی کے احكام (280)

سر اور پيروں کا مسح وضو کي تري سے کرنا چاہئے

مسئلہ : 281 وضوئے ارتماسي ميں بھي چونکہ سر اور پيروں کا مسح دوسرے پاني سے نہيں ہونا چاہئے اس لئے جب داہنے اور بائيں ہاتھ کا وضوئے ارتماسي کريں تو قصد کرليں کہ پاني سے نکالنے کے بعد جب تک پاني ہاتھوں پر رہے گا جزو وضو ہوگا ورنہ اس صورت کے علاوہ سر و پير کے مسح ميں اشکال ہےمسئلہ282 يه بهي جائز هے که بعض اعضاء کا وضو ارتماسي ہو اور بعض کا ارتماسي نہ ہو اور بہتر يہ ہے کہ بائيں ہاتھ کا وضو ہميشہ غير ارتماسي کيا جائے تاکہ سر و پير کے مسح کے لئے کوئي مشکل پيش نہ آئے.

نمبر مسئله سر کا مسح ((270وضوئے ترتیبی (257)

سر کا مسح ((270

مسئلہ269۔ ہاتھوں کودھونے کے بعدوضوکے پانی کی تری جوہاتھ میں رہ گئی ہے اسی سے سرکے اگلے حصہ کامسح کرناچاہئے اور احتیاط واجب هے که (مسح) داہنے ہاتھ سے ہو اور بهتر یه هے که اوپر سے نیچے کی طرف ہاتھ کھینچے ویسے نیچے سے اوپر کی طرف کھینچنے میں بھی اشکال نهیں هے ۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت