سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1545مال مخلوط بہ حرام (1542)

اگر مخلوط مال کا خمس دينےکےبعد معلوم ہو کہ حرام کي مقدار زيادہ ہے

مسئلہ 1545: حلال مال جو حرام سے مخلوط تھا اس کا خمس دے دينے کے بعد اگر معلوم ہو کہ حرام کي مقدار خمس سے زيادہ ہے تو احتياط واجب کي بنا پر جتني مقدار کو خمس سے زيادہ سمجھتا ہے اس کو ايسي جگہ صرف کرے جو خمس اور صدقہ دونوں کا مصرف ہو.

نمبر مسئله 1546مال مخلوط بہ حرام (1542)

اگر حرام مال کا مالک خمس نکالنے کے بعد معلوم ہو

مسئلہ 1546: اگر حلال مال جو حرام سے مخلوط تھا اس کا خمس دينے کے بعد مالک کا پتہ چل جائے تو بنا بر احتياط واجب اس کا عوض مالک کودےيہي حکم اس وقت بھي ہوگا کہ جب مال کے مالک کونہ پہچاننے کي وجہ سے مالک کي طرف سے صدقہ کردے اور بعد ميں مالک کا پتہ چل جائے اور مالک راضي نہ ہو.

نمبر مسئله 1547مال مخلوط بہ حرام (1542)

اگر حرام مال کے مالک چند افراد ہوں

مسئلہ 1547: اگر انسان کو معلوم ہو کہ اس کا مال دوسروں کے مال سے مخلوط ہوگيا ہے اور اس کي مقدار بھي معلوم ہو اور يہ بھي جانتا ہو کہ اس کا مالک چند ادميوں کے علاوہ نہيں ہے ليکن معين طور سے مالک کو مشخص نہ کرسکتا ہو تو مال کو سب ہيں برابر برابر تقسيم کردے.

نمبر مسئله 1549غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

جن جواھرات کوچندافراد نے نکالےہوں

مسئلہ ۱۵۴۹: جواہرات کو دریا سے اگر چند آدمی باہر نکالیں تو بنا بر احتیاط واجب یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک کا حصہ نصاب بھر ہو بلکہ اگر سب کے حصوں کو ملاکر نصاب پورا ہو تا ہو تب بھی اس کا خمس نکالنا چاہے ۔

نمبر مسئله 1550غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

جواھرات کا بغير غوطےکےسمندر سے نکالنا

مسئلہ ۱۵۵۰: جن جواہرات کو غوطہ لگائے بغیر دریا سے آلات کے ذریعہ نکالا جائے یا پانی کے اوپرسے نکالا جائے یا سمندر کے کنارے سے حاصل کیا جائے اگر اخراجات کو کم کرنے کے بعد ان کی قیمت نصاب بھر ہوتوبنا بر احتیاط واجب اس کا خمس واجب ہے۔

نمبر مسئله 1551غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

مجھلي اور سمندر کےباقي حيوانات پر خمس نہيں ہے

مسئلہ ۱۵۵۱: مچھلی یا دوسرے جو حیوانات سمندر اور دریا میں رہتے ہیں ان میں خمس واجب نہیں ہے۔ البتہ سالانہ آمدنی میں شمار کیا جائے گا۔ کہ اگر سال کے آخر میں ان میں سے یا ان کی قیمت سے کچھ بچت ہوجائے تو خمس واجب ہوگا۔

نمبر مسئله 1553غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

ايسے حيوان کا شکار جس کےشکم ميں جواھر ہوں

مسئلہ ۱۵۵۳: غوطہ لگانے کے بعد اگر ایسا حیوان کو باہر نکالے جس کے پیٹ میں جواہرات ہوں اور ان جواہرات کی قیمت اخراجات کو کم کرنے کے بعد نصاب بھر ہو تو اگر وہ حیوان صدف جیسی چیز ہو کہ نوعا اس کے پیٹ میں جواہر ہوتے ہی ہیں تو ان کا خمس دے اور اگر اتفاق سے اس جانور نے جواہر کو نگل لیا ہو تب بھی احتیاط واجب ہے کہ اس کا خمس دے۔

نمبر مسئله 1555غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

عنبر کا خمس

مسئلہ ۱۵۵۵: عنبر ایک خوشبو دار چیزہے جس کو دریا سے حاصل کیا جاتا ہے اگر اس کو غوطہ لگا کر حاصل کیا جائے تو اس میں خمس واجب ہے اور اگر پانی کے او پرسے یا دریا کے کنارے سے حاصل کیا جائے تب بھی بنا بر احتیاط واجب اس میں خمس دینا ہوگا۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت