سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1566خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

سھم امام کو کہاں استعمال کيا جائے گا

مسئلہ ۱۵۶۶: خمس کے دو حصے کئے جائیں گے ایک حصہ سہم مبارک امام (ع) ہے اور دوسرا حصہ سادات کاہے ۔احتیاط واجب کی بنا پر سہم سادات ، مجتہد کو دینا چاہئےیا جس مجتہد کی تقلید کرتا ہے اسکی اجازت سےسید فقیر کو یا ضرورت مند یتیم کو یا ضرورت مند مسافر کودیا جائے گا۔ چاہے وہ سید مسافر اپنے وطن میں فقیر نہ بھی ہو، البتہ سہم امام کو ہمارے زمانہ میں مجتہد عادل کو دینا چاہئے یا مجتہد عادل کے نمایندے کوتا کہ وہ اس رقم کو ایسی جگہوں پر خرچ کرے جو امام کی مرضی کے مطابق ہو (مثلا) مسلمانوں کے فائدہ کے لئے خصوصا حوزہ ہائے علمیہ و غیرہ کے چلانے کے لئے۔

نمبر مسئله 1572خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

سھم سادات دينے کےلئے سادات کے شرايط

مسئلہ ۱۵۷۲: غیر عادل سید کو خمس دیاجا سکتا ہے۔ لیکن احتیاط واجب ہے کہ اس سید کودیں جو کھلم کھلا گناہ نہ کرتا ہو اور اگر سفر میں محتاج ہوگیا ہوتو اس کو خمس صرف اس صورت میں دیا جا سکتا ہے کہ اس کا سفر سفر گناہ کے لئے نہ ہو اور اگر سفر گناہ کے لئے ہو اور وہ توبہ کرے اور باقی سفر کو گناہ کے لئے طے نہ کرے تب اس کو خمس دیا جا سکتا ہے۔

نمبر مسئله 1567خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

سہمہ امام صرف کرنےکےلئے مجتھد سے اجازت ضروري ہے

مسئلہ ۱۵۶۷: مسجدوں، امام باڑوں، اسپتالوں، مدرسوں کی تعمیر میں سہم امام کا خرچ کرنا صرف اسی صورت میں جائز ہے جب مجتہد عادل اجازت دیدے اور اولویت کا لحاظ بھی ہو البتہ سہم سادات کو سےصرف سید فقیر کو یا سید ضرورت مند مسافر کودیا جائے گا۔(چاہے وہ سید مسافر اپنے وطن میں فقیر نہ بھی ہو) اور اس کے علاوہ کہیں اور نہیں خرچ کیاجا سکتا۔

نمبر مسئله 701مستحبي (نافله) نمازيں (700)

شب و روز کي نافلہ نمازوں کي ترتيب

مسئلہ 701 : روزانہ کے نوافل حسب ترتیب ذیل ہیں :نافلہ ظہر : آٹھ رکعت۔نافلہ عصر : آٹھ رکعتنافلہ مغرب : چار رکعت۔نافلہ عشاء : دو رکعت کہ جو بيٹھ کر پڑھي جاتي هيں۔نافلہ شب : گیارہ رکعت۔نافلہ صبح : دو رکعت۔چونکہ دو رکعت نافلہ عشاء ایک رکعت شمار کی جاتی ہے اس لئے تمام نوافل کی مجموعی تعداد چونتیس (34) رکعتیں ہوں گی۔البتہ جمعہ کے دن اڑتیس (38) ہوں گی کیوں کہ چار رکعت کا نافلہ ظہر وعصر کے ساتھ اضافہ ہوجاتا ہے (تمام نافلہ نمازیں دو دو رکعت کرکے پڑھی جائیں گی)۔

نمبر مسئله 1697زکات فطرہ(1692)

شرائط کا پورا ہونا غروب سے پہلے ہے نہ کہ غروب کے بعد

مسئلہ 1697: غروب سے پہلے بالغ ہونے والے بچے، عاقل ہوجانے والے پاگل، مالدار ہو جانے والے فقير کو فطرہ دينا چاہئے ليکن اگر غروب افتاب کے بعد ہو تو اسکا فطرہ واجب نہيں ہے اگر چہ مستحب ہے کہ عيد الفطر کے دن ظہر تک اگر شرائط حاصل ہوجائيں تو فطرہ دے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت