سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2264کھانے پينے کي حرام چيزيں (2258)

شراب کا پينا

مسئلہ 2264: شراب پينا حرام بلکہ گناہ کبيرہ ہے اور اگر کوئي شخص اس بات کے طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہ حلال سمجھنے کا مطلب خدا و رسول کي تکذيب ہے پھر بھي حلال سمجھ کرپئے تو وہ کافر ہے حضرت امام جعفر صادق نے فرمايا تمام برائيوں اور گناہوں کي جڑ شراب ہے جو شخص شراب پيتا ہے وہ اپنے ہاتھ سے اپني عقل کو ضائع کرديتا ہے اور اس وقت خدا کو نہيں پہچانتا، کسي گناہ کو کرنے سے نہيں ہچکچاتا، کھلم کھلا برائيوں سے منہ نہيں موڑتا، روح ايمان اور خدا کي معرفت اس کے بدن سے نکل جاتي ہے اور ناقص خبيث روح جو رحمت خدا سے دورسے اس ميں رہ جاتے ہے، خدا، فرشتے، مومنين اس پر لعنت کرتے ہيں اور چاليس دن تک اس کي نماز قبول نہيں ہوتي اور قيامت کے دن اس کا چہرہ سياہ ہوگا.

نمبر مسئله 63بيت الخلا کے احکام (63)

شرمگاہ کو چھپانا واجب ہے?

مسئلہ63 :ہرانسان کےلئےواجب ہےکہ دوسروں سےاپنی شرم گاه کوچھپائے, چاہے بیت الخلاء میں ہو یا كهيں اورخواه ديكھنے والا اس كامحرم ہى ہو,جيسے ماں,بہن يانامحرم, بالغ ہو یا نا بالغ يہاں تك كہ مميز (سمجھدار) بچوں سےبهى چھپاناواجب ہے البتہ مياں بيوى كےليے ضرورى نهيں ہےكہ وه ايك دوسرےسے اپنی شرم گاه کو چھپائيں.

نمبر مسئله 433ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

شروع کے تین دن پے در پے[لگاتار] خون آنا

مسئلہ 433: پہلے تین دن پے در پے خون آنا چاہئے اس لئے اگر دو دن خون دیکھے او رایک دن ٹہر کر پھر خون آئے تو حیض نہیں ہے اور یہ جو کہا گیا کہ پے در پے دیکھے اس کا مطلب یہ نہیں کہ تینوں دن صبح سے شام تک خون نکلتار ہے بلکہ اگر شرمگاہ کے اندر موجود ہو تب بھی کافی ہے۔

نمبر مسئله 1828شرکت کے احکام (1825)

شرکاء کے شرائط

مسئلہ 1828:شرکت کي قرارداد کرنے والوں کو بالغ و عاقل ہونا چاہئے اور اپنے ارادہ و اختيار سے معاملہ کرنا چاہئے اور انہيں اپنے مال ميں تصرف کرنا ممنوع نہ ہو جيسے لا ابالي ادمي جو اپنے مال کي حفاظت نہ کرسکتا ہو اور بيہودہ کاموں ميں خرچ کرتاہو.

نمبر مسئله 1836شرکت کے احکام (1825)

شرکت عقود لازم ہے

مسئلہ????: شرکت عقود لازمہ ہے يعني کوئي شريک اپني طرف سے قرار داد کو ختم نہيں کرسکتا اور نہ شرکت کي مدت ختم ہونے سے پہلے سرمايہ کي تقسيم کا مطالبہ کرسکتا ہے? ہاں اگر قرارداد ميں اس کے لئے کوئي ايسي شرط ہو تو سرمائے کي تقسيم کا مطالبہ کرسکتا ہے

نمبر مسئله 1831شرکت کے احکام (1825)

شرکت ميں کام کا تقسيم کرنا

مسئلہ1831:شرکت کي قراردادوں ميں دونوں کا با ہم خريد و فروخت کرنے کي شرط اسي طرح جائزہے جس طرح ہر ايک کے لئے اکيلے اکيلے خريد نے کي شرط يا فقط ايک ہي کو معاملہ کرنے کا حق ہوگا کي شرط بھي جائز ہے بہر صورت قرار داد کے مطابق عمل کرنا ہوگا اور اگر اس مطلب کو معين نہ کريں تو کوئي بھے شخص دوسروں کي اجازت کے بغير اس سرمايہ سے معاملہ نہيں کرسکتا.

نمبر مسئله 1834شرکت کے احکام (1825)

شرکت کا سرمايا کسي سےتلف ہو جائے

مسئلہ 1834 شرکت کے سرمايہ سےمعاملہ کرنے والا اگر سرمايہ کي حفاظت ميں کوئي کوتاہي يا زيادہ روي نہ کرے اور پورا سرمايہ يا اس کا کچھ حصہ اچانک حادثے کي بنا پر تلف ہو جائے تو وہ ضامن نہيں ہے .

نمبر مسئله 1835شرکت کے احکام (1825)

شرکت کا معاملہ کرنے والا اگردعوي کرے کہ کسي کوتاہي کے بغير سرمايہ تباہ ہو گيا

مسئلہ????: شرکت کے سرمائے سے خريد و فروخت کرنيوالا اگر دعوي کرے کہ کسي کوتاہي يا زيادہ روئي کے بغير سرمايہ تباہ ہوگيا اور دوسرا شخص دعوا کرے کہ اس نے خيانت کي ہے ليکن کوئي ثبوت اس کے پاس نہ ہو اور معاملہ کرنے والا حاکم شرع (قاضي) کے سامنے قم کھائے تو اس کي بات کومان لينا چاہئے?

نمبر مسئله 1832شرکت کے احکام (1825)

شرکت کا معاملہ کرنے والا شرکت کے شرايط کے مطابق عمل کرے

مسئلہ1832:سرمايہ شرکت سے جس کو بھي معاملہ کرنے کا اختيار ہو اسکو بڑي دقت نظر سے قرارداد اور اس کے شرائط کے مطابق عمل کرنا چاہيئے مثلا اگر اس کے ساتھ يہ طے ہو کہ ادھار نہ دے يا فلان کمپني سے مال نہ خريدے يا ادھار دينے پر اس سے تحرير لے لے تو اسي قرارداد کي مطابق عمل کرنا چاہئے مثلا اگر اس کے ساتھ يہ طے ہو کہ ادھار نہ دے يا فلان کمپني سے مال نہ خريدے يا ادھار دينے پر اس سے تحرير لے لے تو اسي قرارداد کے مطابق عمل کرے ليکن اگر اس سے کوئي قرار داد يا شرط نہيں کي گئي ہے تو معمولا جو طريقہ ہو اس کے مطابق معاملات کو انجام دے.

نمبر مسئله 1825شرکت کے مسايل (1825)

شرکت کے احکام

مسئلہ 1825: اگر دو مال با ہم اس طرح مل جائيں کہ نہ ان کي تشخيص ہوسکے اور نہ دونوں کا الگ کرنا ممکن ہو تو اس مال ميں دونوں شريک ہوجائيں گے خواہ يہ کام قصدا انجام دياہو يا قصدا انجام نہ ديا ہو اسي طرح اگر شرکت کے صيغہ کو کسي بھي زبان ميں جاري کياجائے يا ايسا کام کريں جس سے معلوم ہو کہ شرکت کرنا چاہتے ہيں تو جس مال ميں صيغہ پڑھ لياہے اس ميں دونوں کي شرکت صحيح ہے اس ميں دو مال کو ملانے کي ضرورت نہيں ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت