سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1064کثیرالشک کا شک (کثیر الشک یعنی جس کوزیادہ شک ہوتاہو)(1061)

شک کي پروا يا اعتنا نہ کرنے کا مطلب کياہے

مسئلہ 1064 : شک کي پرواہ نہ کرنے کا مطلب يہ ہے کہ جس طرف اس کو فائدہ ہو اسي کو اختيار کرے مثلا اگر شک ہو کہ رکوع يا سجدہ بجالايا کہ نہيں تو بنا رکھے کہ بجالاياہے چاہے ابھي محل باقي بھي ہو ياشک ہو کہ صبح کي نماز دو رکعت پڑھي تھي يا تين تو مان لے کہ دو رکعت پڑھي تھي.

نمبر مسئله 2235جانوروں کا شکار اور ذبح کرنا(2212)

شکار کے احکام

مسئلہ نمبر 2235: اگر دو ايسے ادمي شکار کريں شکار کريں جن ميں ايک مسلمان ہو اور ايک کافر يا ايک ادمي خدا کا نام لے اور دوسرا عمدا نہ لے تو بنا بر احتياط واجب وہ حيوان حلال نہيں ہے.

نمبر مسئله 2241شکار کے احکام (2235)

شکاري کتے سے شکار کرنے کے شرائط

مسئلہ 2241: اگر شکاري کتے کے ذريعہ جنگلي حلال گوشت حيوان کا شکار کياجائے تو وہ شکار پانچ شرطوں سے حلال ہوتاہے:1 کتا اتنا تربيت يافتہ ہو کہ جب شکار پر چھوڑا جائے تو دوڑے اور رجب روک دياجائے رک جائے بلکہ صرف تربيت يافتہ ہونا کافي ہے چاہے وہ شکار کو ديکھتے ہي خود دوڑ پڑتاہو ليکن احتياط واجب ہے کہ اگر کتے کي عادت يہ ہو کہ مالک کے پہنچنے سے پہلے شکار کو کھا ليتا ہو تو اس کتہ کے ذريعہ شکار سے اجتناب کياجائے البتہ اگر اتفاقا شکار کو کھاجائے يا صرف خون پي جائے تو کوئي اشکال نہيں.2 شکاري کو مسلمان يا مسلمان کا ايسا بچہ ہوناچاہئے جو اچھے برے کے پہچان رکھتاہو جو شخص اہل بيت رسول سے اظہار دشمني کرتاہو وہ مسلمان نہيں ہے اور اس کا شکار محل اشکال ہے.3 کتے کو بھيجتے وقت يا کتے کے حرکت کرتے وقت خدا کا نام لے ہاں بھولے سے نام نہ لے پاياہو تو کوئي حرج نہيں ہے ضروري نہيں ہے کہ کتے کو بھيجنے سے پہلے خدا کا نام لے بلکہ کتے کے شکار تک پہنچنے سے پہلے بھي نام خدا لے تو حلال ہے.4 جانور کي موت کتے کے دانتوں سے لگے ہوئے زخم کي وجہ سے ہوئي ہو لہذا اگر کتا اپنے شکار کو مار ڈالے يا زيادہ دوڑنے کے وجہ سے ياخوف کي وجہ سے شکار مرجائے تو حلال نہيں ہے5 شکاري اس وقت پہنچے جب شکار مرچکا ہو يا اگر زندہ ہو تو ذبح کرنے کا وقت نہ ہو ليکن اگر ايسے وقت پہنچے جب ذبح کرنے کا وقت ہو مثلا انکھوں کو حرکت دے رہا ہو يا پير پٹک رہاہو تو شرعي طريقہ سے اس کو ذبح کردے ور نہ حرام ہوجائے گا.

نمبر مسئله 2303قسم کھانا (2300)

شکي اور وسواسي انسان کي قسم

مسئلہ 2303: اگر کوئي بھولے سے يا کسي مجبوري کي وجہ سے قسم کي مخالفت کرے تو کفارہ نہيں ہے اور شکي لوگ جو قسم کھاتے ہيں مثلا و اللہ ابھي نماز پڑھتاہوں ليکن وسواس کي وجہ سے نہ پڑھ سکے اور اس کا وسواس ايسا ہو کہ غير اختياري طور پر اپنے قسم پر عمل نہ کرے تو اس پر کفار نہيں ہے.

نمبر مسئله 1046نماز (669)

شکيات نماز اور ان کی تعداد

مسئلہ1046۔ شکیات نماز کی 23 قسمیں ہیں جوحسب ذیل ہیں1۔ جوشکوک نمازکوباطل کردیتے ہیں اور انکی آٹھ قسمیں ہیں۔ 2۔ جن شکوک کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے اور انکی چھ قسمیں ہیں 3۔ جو شکوک صحیح ہیں اور انکی نو قسمیں ہیں

نمبر مسئله 1098نماز احتياط کا طريقہ (1087)

شکيات کا حکم تمام واجب نمازوں ميں

مسئلہ 1098 : روزانہ کی پنجگانہ نمازوں کے لئے شک، سہو، ظن کے جو احکام بیان کئے گئے ہیں وہ تمام دیگر واجب نمازوں میں بھی جاری ہوتے ہیں مثلا اگر نماز آیات میں شک ہو کہ ایک رکعت پڑھی یا دو رکعت ، تو چونکہ اس کاشک دو رکعتی نماز میں ہے اس لئے نماز باطل ہے اسی طرح دیگر شک و سہو وظن کے احکام ۔

نمبر مسئله 1150اس کا مشغلہ اور کام سفر نہ ہو (1145)

شھرميں گاڑي چلانے والا ڈرايور اگر شھر کے باہر جائے

مسئلہ 1150 : جو شخص صرف شہر کے اندر ڈرائیوری کرتا ہے۔ اگر اتفاقا شہر سے باہر سفر پر جائے او رمسافت آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہو تو نماز قصر پڑھے۔ لیکن جو شخص شہر کے اندر اور باہر ڈرائیوری کرتا ہے تو جس وقت شہر سے باہر جائے تو اسے پوری نماز پڑھنی چاہئے۔

نمبر مسئله 770نماز میں بدن چهپانے کے مختلف مسائل

شہرت والا لباس نہ ہو

مسئلہ770۔ بنابراحتیاط واجب انسان کوشہرت والے لباس پہننے سے اجتناب کرناچاہئے اوراس سے مراد وہ لباس ہے جس میں ریا کاری کا پہلو ہو اور انسان چاہتا ہو کہ اس کے ذریعہ زہد اورترک دنیا کے لئے مشہور ہوجائے چاہے وہ کپڑے یا اس کے رنگ یاسلائی کی وجہ سے ہو۔ لیکن اگر واقعی کسی کا مقصد سادہ پوشی ہے اور ریاکاری کا پہلو نہیں ہے تو یہ صرف جائز ہی نہیں بلکہ بہترین اور عمدہ عمل ہے اور اگرکوئی شہرت کے لباس سے نماز پڑھے تو اس کی نماز باطل نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1156حد ترخص تک پہنچ جائے (1155)

شہروں کا ملاک و معيار

مسئلہ 1156 : شہروں سے مراد وہ شہر ہیں جنہیں عرف عام میں شہر کہا جاسکے۔ ورنہ اگر کوئی شہر بہت گہرائی میں ہو یابہت بلندی پر ہو تو ان شہروں کے لئے بھی وہی حکم ہے جو عام شہروں کے لئے ہے، مثلا جتنی مسافت کے بعد عام شہروں سے اذان کی آواز سنائی نہیں دیتی یاشہر والے نہیں دیکھ سکتے اتنی ہی مسافت کا اعتبار کیاجائے گا۔

نمبر مسئله 603ميت کے احکام (515)

شہيد کے احکام

شهيد کے احکام مسئلہ 603 : مسلمان ميت کو غسل و کفن دينا واجب ہے (جيساکہ گزر چکا) ليکن دو گروہ اس حکم سے مستثني ہيں.اول : جو لوگ اسلام کي راہ ميں ميدان جہاد ميں پيغمبر(ص) امام معصوم(ع) يا ان کے نائب خاص کے ہمراہ قتل کئے جائيں جن کو ”شہداء راہ خدا“ کہا جاتا ہے اسي طرح جو لوگ امام زمانہ (عج) کي غيبت ميں دشمنان اسلام سے دفاع کرتے ہوئے قتل ہوجائيں خواہ مرد ہوں يا عورت بڑے ہوں يا چھوٹے ان لوگوں کے لئے غسل و کفن و حنوط واجب نہيں ہے بلکہ ان لوگوں کو ان ہي کے لباس ميں نماز پڑھ کر دفن کرديا جائے گا.

نمبر مسئله 589دفن کے مستحبات (588)

صاحبان عزا کو تعزيت پيش کرنا

مسئلہ589 صاحبان عزاء کوتعزيت پيش کرنامستحب ہے، ليکن اگرايک مدت گزرچکي ہواوروہ فراموش ہوگئي ہواورتعزيت دينے سے پھروہ مصيبت يادآنے کا انديشہ ہوتوترک کرنابہترہے، نيزيہ بھي مستحب ہے کہ ميت کے گھروالوں کے لئے تين دن تک کھانابھيجيں

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت