سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2191غصب کے احکام (2178)

باطل معاملہ کے مال ميں تصرف کرنا

مسئلہ 2191: جو معاملہ باطل طور سے انجام پاياہو مثلا وزن سے بيچي اور خريدي جانے والي چيز کا بغير وزن معاملہ کيا گيا ہو تو نہ خريدار جنس کا مالک ہو گانہ بيچنے و الا قيمت کا ليکن معاملہ سے قطع نظر کرتے ہوئے اگر ايک دوسرے کے مال پر تصرف کے لئے راضي ہوں تو اشکال نہيں ہے ورنہ غصبي مال کي طرح ہے اس کو واپس کرنا ہوگا اور اگر ہر ايک کا مال دوسرے کے ہاتھ ميں تلف ہوگيا ہو تو اس کا عوض ديں چاہے جانتے ہوں کہ معاملہ باطل تھا يا نہيں جانتے ہوں.

نمبر مسئله 2193گم شدہ مال کے احکام (2193)

ايسا گم شدہ مال جس پر کوئي علامت نہ ہو

مسئلہ 2193:جس کو کوئي ايسا گم شدہ مال مل جائے جس پرکوئي ايسي علامت نہ ہو جس کي بناپر مالک کو معلوم کرسکے، مثلا سو روپے کا نوٹ يا کوئي سونے کا سکہ پڑا ہو امل جائے، تو احتياط واجب کي بناپر اس کو مالک کي طرف سے صدقہ کردے اور اگر وہ خود مستحق ہے تو اپنے لئے اٹھالے ليکن اگر مال اچھا خاصہ ہو تو احتياط يہ ہے کہ حاکم شرع سے اجازت لے.

نمبر مسئله 2194گم شدہ مال کے احکام (2193)

ايسا گم شدہ مال جس پر کوئي علامت ہو

مسئلہ 2194: جس کو ايسا مال پڑا ہوامل جائے جس پر علامت و نشاني ہو ليکن اسکي قيمت ايک درہم . 6/12 نخود سکہ دار چاندي، سے کم ہو پس اگر اس کا مالک معلوم ہوتو مالک کي رضامندي کے بغير اس کو اٹھا نہيں سکتا ہاں اگر مالک معلوم نہ ہو تو خود اٹھا کر اپني ملکيت قراردے سکتا ہے اور اس سے استفادہ کرسکتاہے اور تلف ہونے کي صورت ميں عوض دينا بھي ضروري نہيں ہے بلکہ اگر ملکيت بنانے کي نيت نہ بھي کي ہو اور کوتاہي کئے بغير تلف ہوجائے تو اس کا معاوضہ دينا واجب نہيں.

نمبر مسئله 2196گم شدہ مال کے احکام (2193)

گم شدہ مال کا ايک سال تک اعلان کرنا چاہئے

مسئلہ 2196:جس کو ايسا مال مل جائے جس پر علامت و نشاني ہو اور اس مال کي قيمت ايک درہم يا اس سے زيادہ ہو تو اگر اٹھا ئے تو ايک سال تک اعلان کرواتا رہے (جس دن سے اٹھايا ہے اس دن سے ايک ہفتہ تک روزانہ اس کے بعد ہر ہفتہ ميں ايک مرتبہ جہاں لوگ زيادہ اکٹھے ہوتے ہوں اعلان کروائے).چاہے وہ مال مسلمان کا ہو يا کا فرذمي کا اس کا اعلان کرنا واجب ہے.

نمبر مسئله 2197گم شدہ مال کے احکام (2193)

زباني اعلان کرنے کے بجائے ايک پوسٹر لکھ کر لگا دے

مسئلہ 2197:اگر لفظا اعلان کرنے کے بجائے لکھ کر اعلان ايسي جگہ لگادے جہاں لوگوں کي امد و رفت زيادہ ہو اور وہاں کے زيادہ تر لوگ پڑھے لکھے ہوں يا پڑھے لکھے لوگ جاہلوں کو اعلان کردے (يعني پڑھ کرسناويں) اور ايک سال تک وہ پوسٹر يا کاغذ وہاں لگارہے تو کافي ہے.

نمبر مسئله 2199گم شدہ مال کے احکام (2193)

گمشدہ مال کو گمشدگي کي مخصوص جگہ پر ديدينا چاہئے

مسئلہ 2199: اگر مقدس مقامات، مساجد و غيرہ ميں کوئي ايسي جگہ معين ہو جہاں گم شدہ مال رکھاجاتا ہو اور لوگ بھي اپنا گمشدہ مال تلاش کرنے کيلئے وہاں جاتے ہوں اور اس جگہ کي نگراني کرنے والے لوگ قابل اعتماد ہوں تو گمشدہ چيز کو وہاں لے جا کر ديدے اور وہ لوگ ايک سال تک اس کي حفاظت و نگراني کرتے رہيں پھربھي مالک نہ ملے تو اس کے بعد والے مسئلہ پر عمل کريںاور اگر بعض شہروں ميں گمشدہ اموال کے لئے اس طرح کي جگہ معين ہو اور لوگوں کو بھي اطلاع ہو تو مال کو وہاں سپرد کردينے کے بعد لوگوں سے اعلان کے ذمہ داري ختم ہوجاتي ہے.

نمبر مسئله 2200گم شدہ مال کے احکام (2193)

ايک سال اعلان اور مالک کے نہ ملنے کے بعد انسان کي ذمہ داري

مسئلہ 2200: جب اعلان کرتے کرتے ايک سال پورا ہوجائے يا معين جگہ پر سال بھر تک اس کہ حفاظت کيجائے اور مالک کا پھر بھي پتہ نہ چلے تو اس مال کے پانے والے کو اختيار ہے کہ درج ذيل چر صورتوں ميں جس پر چاہے عمل کرے.1 اپنے لئے اس نيت سے اٹھالے کہ جب بھي اس کا مالک ملے گا اگر مال موجود نہ بھي ہو، تو اس کا عوض ديدونگا 2 بطور امانت مالک کے لئے اٹھا کر اپنے پاس رکھ لے3 اصلي مالک کي طرف سے راہ خدا ميں صدقہ ديدے.4 حاکم شرع کے سپرد کردے ليکن احتياط اسي ميں ہے کہ صدقہ کردے يا پھر حاکم شرع کے سپرد کردے.

نمبر مسئله 2201گم شدہ مال کے احکام (2193)

اگر مال کو بطور امانت رکھے اور تلف ہوجائے

مسئلہ 2201:ايک سال تک اعلان کرنے کے بعد بھي اگر مالک نہ ملے اور مال کو مالک نہ ملے اور مال کو مالک کے لئے بطور امانت رکھے رہاہو اور مال بغير کسي کوتاہي يا زيادہ روي کے تلف ہوجائے تو ضامن نہيں ہے ليکن اگر صاحب مال کي طرف سے صدقہ ديدے اور بعد ميں مالک مل جائے اور صدقہ پرراضي نہ ہو تو اس مال کا عوض واجب ہے کہ اس بچہ کا ولي اعلان کرے اور سال بھر اعلان کرنے کے بعد بھي مالک نہ ملے تو اوپر گذري ہوئي چاروں صورتوں ميں جو بچہ کي مصلحت کے مطابق ہو اس پر عمل کرے.

نمبر مسئله 2202گم شدہ مال کے احکام (2193)

اگر کسي نابالغ بچہ کو کہيں پر پڑا ہوا مال مل جائے

مسئلہ 2202اگر کسي نابالغ بچہ کو کہيں پڑا ہوا مال مل جائےتو احتياط واجب ہے کہ اس بچہ کا ولي اعلان کرے، اور سال بھر اعلان کرنےکے بعد بھي مالک نہ ملے تو اوپر گزري ہوئ چاروں صورتوں ميں جو بچے کي مصلحت کے مطابق ہو اس پر عمل کرے .

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت