سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2232ذبح کے مستحبات (2230)

جانور کي کھال کو جان نکلنے سے پہلے جدا نہ کريں

مسئلہ 2232 احتياط مستحب ہے کہ روح نکل جانے سے پہلے حيوان کے سر کو اس کے جسم سے جدا نہ کرے? نابرايں اگر ذبح کے لئے ايسے طريقہ اختيار کرے جس سے حيوان کا سر بالکل جسم سے جدا ہوجاتاہو تو حيوان نہيں ہوتا ہے? ليکن بہتر يہي ہے کہ پورے سر کو ايک ہي مرتبہ ميں جدا نہ کرے، ليکن مشين سے ذبح کرنے ميں بہر صورت تمام شرائط کا لحاظ رکھنا ضروري ہے اسي طرح احتياط مستحب ہے کہ جان نکلنے سے پہلے حرام مغز کونہ نکالے اور اس کي کھال نہ اتارے.

نمبر مسئله 2233ذبح کے مکروہات (2231)

ذبح سے پہلے جانور کو شاک لگانا

مسئلہ 2233:اجکل حيوانوں کے ذبح کو اسان بنانے کے لئے اس کو بجلي کا شاک لگاديتے ہيں تا کہ حيوان تھوڑا سايے حس ہوجائے اور پھر ہاتھ سے ياشيں سے اساني کے ساتھ ذبح کيا جاسکے اگر شاک لگانے کے بعد حيوان زندہ رہتا ہے تو ايسا کرنے ميں کوئي اشکال نہيں ہے.

نمبر مسئله 2238شکار کے احکام (2235)

تلوار يا کسي ايسے اسلحہ سے شکار کرنا جس سے شکار صحيح ہے

مسئلہ 2238:اگر تلوار يا کسي دوسرے ايسے اسلحہ سے شکار کرے جس سے شکار کرنا صحيح ہے اورگذشتہ شرائط کے مطابق جانور کے دو ٹکڑے ہوجائيں سر و گردن ايک طرف ہو تو اگر ايسے وقت پہنچے کہ حيوان مرگياہو تو دونوں حصے حلال ميں يا اگر حيوان زندہ ہو مگر ذبح کرنے کا وقت نہ ہو ليکن اگر ذبح کرنے کا وقت ہو تو جس حصہ ميں سر نہيں ہے وہ حرام ہے ليکن جس حصہ ميں سرہے اگر اس کو شرعي طريقہ سے ذبح کياجائے تو حلال ہے.

نمبر مسئله 2239شکار کے احکام (2235)

ايسے آلات سے شکار کرنا جن سے شکار صحيح نہيں ہے

مسئلہ 2239: اگر کسي ايسي چيز سے جانور دو ٹکڑے ہوجائے جس سے شکار کرنا جائز نہيں ہے جيسے جال، لکڑي، پتھر و غيرہ تو جس حصہ ميں سر و گردن نہيں ہے تو وہ بہرحال حرام ہے ليکن جس حصہ ميں سرو گردن ہے اور ابھي وہ زندہ ہو اور اس کو شريعت کے حکم کے مطابق ذبح کردياجائے تو حلال ہے.

نمبر مسئله 2240شکار کے احکام (2235)

اس بچے کا حکم جو شکار کے پيٹ سے باہر نکلے

مسئلہ نمبر 2240: اگر ذبح کرنے کے بعد يا شکار کرنے کے بعد حيوان کے پيٹ سے زندہ بچہ نکلے اور اس بچہ کو شرعي طريقہ سے ذبح کردياجائے تو حلال ہے ورنہ حرام ہے ليکن اگر ذبح کرنے يا شکار کرنے کي وجہ سي بچہ پيٹ ميں مرگيا ہو تو حلال ہے بشرطيکہ بچہ کي خلقت مکمل ہوچکي ہو اور اس کے بدن پر بال يا اون نکل ائے ہوں.

نمبر مسئله 2244شکاري کتے سے شکار کرنے کے شرائط(2241)

اگر شکاري تربيت يافتہ کتا کسي دوسرے جانور کو شکار کرلے

مسئلہ 2244: اگر شکاري تربيت يافتہ کتے کو ايک حيوان کا شکار کرنے کے لئے چھوڑے اور کتا دوسرے حلال جانور کا شکار کرڈالے تو کوئے حرج نہيں ہے اسي طرح اگر اس حيوان کے ساتھ دوسرے کا بھي شکار لے تب بھي کوئي حرج نہيں ہے دونوں حلال ہيں.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت