سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 373جنابت (360)

غسل جنابت کے احکام

مسئلہ373۔ اگر جنابت دورکرنے اورپاک ہونے کے لئے غسل جنابت کرے تو مستحب ہے،لیکن واجب نماز وغیرہ کے لئے غسل جنابت واجب ہے، نماز میت، سجدہٴ شکر، قرآن کے واجبی سجدوں (جب واجب سجدے کی آیت کو کسی دوسرے سے سن لے) کے لئے غسل جنابت واجب نہیں ہے بلکه ان امور کو جنابت کی حالت میں انجام دیا جا سکتا هے. اگر چه بهتر یهی هے که نماز میت و سجده شکر اور اس قسم کی چیزوں کے لے غسل کرے۔

نمبر مسئله 382غسل کی قسمیں

غسل ارتماسي

مسئلہ382۔ غسل ارتماسی کامطلب یہ ہے کہ نیت کرکے پورے بدن کوایک دفعہ یا آہستہ آہستہ پانی میں ڈبوئے خواہ وہ حوض اور تالاب ہو یا آبشار ہو کہ پانی ایک ہی مرتبہ میں پورے بدن پرگرتاہے۔ لیکن عام فوارے کے نیچے غسل ارتماسی ممکن نهیں هے.

نمبر مسئله 383غسل ارتماسي (382)

غسل ارتماسی کی نیت کا وقت

مسئلہ 383 : اگر بدن کا کچھ حصہ پاني سے باہر ہے اور غسل ارتماسي کي نيت کرکے پاني ميں ڈوب جائے تو کافي ہے ليکن اگر پورا بدن پاني ميں ہو اور (نيت کر کے) بدن کو حرکت ديدے تو غسل ارتماسي کہنا مشکل ہے.

نمبر مسئله 359

غسل

مسئله 359 : واجب غسل سات ہیں :1۔ غسل جنابت 2۔ غسل حیض 3۔ غسل نفاس 4۔ غسل استحاضہ 5۔ غسل مس میت 6۔ غسل میت 7۔ وہ مستحبی غسل جونذر،عہد،قسم کی وجہ سے واجب ہو جائے۔

نمبر مسئله 377غسل کی قسمیں

غسل ترتيبي

مسئلہ377۔ غسل ترتیبی کاطریقہ یہ ہے کہ نیت کے بعد پہلے سراور گردن کو دھوئے اس کے بعدداہنی طرف کو اس کے بعد بائیں طرف کو. اس ترتيب کي رعايت غسل ميں واجب نهيں بلکه مستحب هے.

نمبر مسئله 496واجب غسل (359)

غسل مس ميت

مسئلہ 496 : اگر مردہ انسان کو ٹھنڈا ہونے کے بعد اور غسل سے پہلے کوئی مس کرے(یعنی اس کے بدن کا کوئی حصہ میت کے بدن سے چھو جائے)تو اس پر مس میت کاغسل واجب ہوجاتا ہے خواہ بااختیار مس کیا ہو یا بے اختیار ، انتہا یہ ہے کہ اگر کسی کا ناخن بھی میت کے ناخن سے مس ہوجائے تو غسل واجب ہے۔

نمبر مسئله 524واجب غسل (359)

غسل ميت

مسئلہ 524 : مسلمان ميت کو تين غسل دينا واجب ہے :1 اس پاني سے جس ميں بيري کے پتے ملے ہوے ہوں2 ايسے پاني سے جس ميں کافور ملا ہو3 خالص پاني سے ليکن شہيد اور بعض ديگر افراد کو غسل نہيں ديا جاتا جس کي شرح بعد ميں ائے گي.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت