سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 185پاني (169)

غلّوں [گہیوں، چاول] اور صابن وغیرہ کو پاک کرنے کا طریقہ

مسئلہ 185 : اگر گہیوں، چاول، صابن وغیرہ کا ظاہری حصہ نجس ہوجائے تو جاری یاکُر پانی میں ڈبونے یا کھلے نل کے نیچے رکھنے سے پاک ہوجاتاہے۔ لیکن اگر اندرونی حصہ نجس ہوجائے تو پانی میں اتنی دیر رکھنا چاہئے کہ یقین ہوجائے کہ پانی اندر نفوذ کرکے خارج ہوگیا ہے۔

نمبر مسئله 1548خمس کے ساتوں موارد کے احکام (1474)

غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات

مسئلہ ۱۵۴۸: غوطہ خوری کے ذریعہ سمندر سے جو موتی، مونگے و غیرہ نکلتے ہیں ان کا خمس دینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ ان کی قیمت باہر نکالنے کے اخراجات کو الگ کرنے کے بعد ایک شرعی مثقال سکہ دار سونے سے کم نہ ہو (مثقال شرعی ۱۸ نخود کے برابر ہوتا ہے) چاہے وہ جواہرات معدنی ہوں یا اُگے والے ہوں اور خواہ ایک ہی مرتبہ میں سب کو دریا سے نکالاگیا ہو یا کئی مرتبہ میں اس طرح ایک کے بعد دوسرے کو نکالا گیا ہو کہ عرفا ایک ہی مرتبہ شمار کہاجاتا ہو، چاہے سب کی جنس ایک ہو یا مختلف۔

نمبر مسئله 1369سر کو پاني ميں ڈبونا (1365)

غير اختياري يا سہوا پاني ميں سر کو ڈبونا

مسئلہ 1369: اگر روزہ دار غير اختياري طور سے پاني ميں گرجائے يا کوئي اس کو پاني ميں دھکيل دے اور اس کا سرپاني ميں ڈوب جائے يا بھولے سے خود ہي سر کو پاني ميں ڈبولے تو روزہ باطل نہيں ہوگا ليکن اگر ياد جائے تو بناء بر احتياط واجب فورا سرکو پاني سے نکال لينا چاہئے.

نمبر مسئله 1756حرام و باطل معاملات (1752)

غير اسلامي ملکوں سے لايا جانے والا گوشت

مسئلہ 1756:غير اسلامي ملکوں سے لائي جانے والي چربي و گوشت يا کافر کے ہاتھ سے خريدے ہوئے چربي يا گوشت کي خريد و فروخت باطل ہے اسي طرح بنا بر احتياط جانوروں کي کھاليں ليکن اگر معلوم ہو کہ يہ ايسے حيوان کا گوشت يا چربي ہے جس کو شرعي طريقہ سے ذبح کيا گيا ہے يا مسلمانوں کي نگراني ميں ذبح کيا گياہے تو خريد و فروخت ميں اشکال نہيں ہے.

نمبر مسئله 976وہ چيزيں جن پر سجدہ صحيح ہے(965)

غير خدا کيلئے سجدہ

مسئلہ 976 : غیر خدا کے لئے سجدہ کرنا حرام ہے۔ آئمہ علیہم السلام کی قبروں کے سامنے جو بعض لوگ پیشانی کو زمین پر رکھتے ہیں اگر اس سے امام(ع) کو سجدہ کرنا مقصود ہے تو حرام ہے اور اگر شکر خدا کے لئے ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر دیکھنے والے یہ سمجھیں کہ امام (ع)کے لئے سجدہ ہے یا دشمنوں کے ہاتھ میں اس سے کوئی بہانہ آجائے تو اشکال ہے۔

نمبر مسئله 2423بينکي معاملات اور قرض حسنہ (وغيرہ) (2420)

غير مسلم بينک سے انٹرسٹ لينا

مسئلہ 2423: اگر انسان جانتا ہے کہ بينک ميں حلال و حرام دونوں قسم کي رقوم موجود ہيں ليکن يہ نہ جانتا ہو کہ بينک سے جو رقم لے رہاہے وہ حرام رقوم سے ہے يا نہيں ہے تو اس رقم ہے تو اس ميں تصرف جائز نہيں ہے اور اس رقم کا حکم مجہول المالک کاہے لہذا بنابر احتياط واجب حاکم شرع کي اجازت سے اصلي مالک کي طرف سے صدقہ کردے اس مسئلہ ميں داخل و خارجي ، حکومتي و غير حکومتي تمام بينکوں کا حکم ايک ہے.

نمبر مسئله 580دفن کے احکام (574)

غير مسلمان عورت کو جس کے پيٹ ميں مسلمان کابچہ ہو ???????؟

مسئلہ 580 : اگر کافرہ عورت مرجائے اور اس کے پيٹ ميں بچہ بھي مرجائے اور اس بچے کا باپ مسلمان ہو تو عورت کو قبر ميں بائيں کروٹ لٹايا جائے گا تاکہ بچے کا چہرہ قبلے کي طرف رہے بلکہ اگر روح بھي بچے کے بدن ميں داخل نہ ہوئي ہو يعني ابھي بچے ميں حس و حرکت بھي پيدا نہيں ہوئي ہو تب بھي بناء بر احتياط واجب اسي قاعدے پر عمل کريں.

نمبر مسئله 1330روزہ کي نيت (1316)

غير معين واجب روزے کي نيت کا وقت

مسئلہ ۱۳۳۰ : اگر کسی کے ذمہ غیر معین روزہ واجب ہو(مثلا رمضان کے قضاروزے یا کفارہ کا روزہ)تو اس کی نیت کا وقت ظہر تک ہے۔ یعنی اگر اس وقت تک اس نے کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے اور ظہر سے پہلے نیت کرلے تو روزہ صحیح ہے۔

نمبر مسئله 20تقليد(1)

غیر مجتہد کا فتوی

مسئلہ ۲۰ : جو شخص مجتہد نہیں ہے(یعنی مدارک سے دلائل کے ساتھ احکام کے استنباط پر قادر نہ ہو) تو اس کا شرعی مسائل میں فتوی دینا یا اظہار نظر کرنا حرام ہے اور اگر بغیر علم کے فتوی دیتا ہے تو جتنے لوگوں نے اس کے کہنے پر عمل کیا ہے سب کے اعمال کی ذمہ داری اس پر ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت