سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1251جماعت کے احکام (1246)

جماعت سے ملحق ہونے کا وقت

جس وقت امام رکوع میں ہو اگر اس وقت امام کی اقتدا کرکے رکوع میں چلا جائے اور رکوع میں امام سے ملحق ہوجائے تو اس کی نماز صحیح ہے۔ چاہے امام نے ذکر رکوع کو پڑھ لیا ہو یانہ پڑھا ہو ۔ اور یہ اس کی پہلی رکعت شمار ہوگی ۔ لیکن اگر رکوع میں امام سے ملحق نہ ہوسکے تو فرادی کی نیت کرلے۔ اور بنابر احتیاط واجب نماز کا اعادہ بھی کرے اور یہی حکم ہے جب شک ہو کہ امام کے ساتھ رکوع میں ملحق ہوا یا نہیں۔

نمبر مسئله 1255جماعت کے احکام (1246)

تشہد کی حالت میں اقتداء کرنا

مسئلہ ۱۲۵۵ : اگرجماعت میں اس وقت پہونچے جب امام ، نماز کا آخری تشہد پڑھ رہا ہو ، اور ثواب جماعت حاصل کرنا چاہے تو نیت کرکے تکبیرة الاحرام کہے اور بیٹھ جائے اورامام کے ساتھ تشہد میں شریک ہوجائے لیکن سلام نہ پڑھے چپ چاپ بیٹھا رہے یہاں تک کہ امام کا سلام تمام ہوجائے اس کے بعد کھڑے ہو کر اپنی نماز پڑھے یعنی حمد و سورہ وغیرہ پڑھے اور اس کو اپنی پہلی رکعت قراردے۔

نمبر مسئله 1264جماعت کے احکام (1246)

جماعت کے وقت واجب نماز پڑھنے کا حکم

مسئلہ 1264 : اگر واجب نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت شروع ہوجائے اور وہ ابھي تيسري رکعت ميں نہيں پہونچا ہے اور خطرہ ہے کہ اگر نماز کو تمام کرتا ہے تو جماعت نہيں مل سکے گي تو مستحب ہے کہ نيت کو مستحبي نماز کي طرف بدل دے اور دو رکعت پر ختم کرکے جماعت ميں شريک ہوجائے.

نمبر مسئله 1273جماعت کے احکام (1246)

نيت ميں امام کو معين کرنا ضروري ہے

مسئلہ 1273 : ماموم کو چاہئے کہ امام کو اپني نيت ميں معين کرے ليکن امام کے نام کا جاننا ضروري نہيں ہے اگر صرف يہ نيت کرے کہ امام حاضر کي اقتدا ميں نماز پڑھتا ہوں تو کافي ہے بشرطيکہ عدالت و ديگر شرائط اس ميں موجود ہوں.

نمبر مسئله 1274جماعت کے احکام (1246)

حمد وسورہ کے علاوہ ماموم کو تمام چيزيں پڑھنا چاہئے

مسئلہ ۱۲۷۴ : حمد وسورہ کے علاوہ ماموم کو تمام چیزیں پڑھنی چاہئے اور حمد وسورہ بھی اسی وقت ساقط ہے جب پہلی اور دوسری رکعت امام کے ساتھ پڑھے لیکن اگر تیسری و چوتھی میں امام کے قیام کی صورت میں اقتدا کرے توحمد و سورہ پڑھنا ہوگا۔

نمبر مسئله 1275جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم، امام کے حمد و سورہ کي آواز نہ سن رہا ہو

مسئلہ ۱۲۷۵ : اگر ماموم نمازمغرب و عشاء وصبح میں امام کی قرائت کی آواز سن رہا ہو تو حمد و سورہ نہ پڑھے لیکن اگر نہ سن رہا ہو تو حمد وسورہ کا پڑھنا جائز ہے لیکن آہستہ پڑھنا چاہئے ۔ اور نماز ظہر و عصر میں ہمیشہ بنابر احتیاط واجب حمد و سورہ نہ پڑھے ہاں ذکرکا آہستہ پڑھنا جائز ہے بلکہ مستحب ہے۔

نمبر مسئله 1277جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم بھولے سے حمد و سورہ کو پڑھ لے

مسئلہ ۱۲۷۷ : اگر ماموم بھولے سے یا اس خیال سے کہ جو آواز سن رہا ہے وہ امام کی نہیں ہے حمد و سورہ کو پڑھے اور بعد میں پتہ چلے کہ وہ امام کی آواز تھی تو اس کی نماز صحیح ہے اور اگر شک ہو کہ یہ امام کی آواز ہے یا کسی اور کی تو بنا بر احتیاط واجب حمد و سورہ نہ پڑھے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت