سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1732فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

فطرہ کو فقراء او رمساکين کے علاوہ دوسري جگہوں پر خرچ کرنا جائز نہيں ہے

مسئلہ1732:جيسا کہ پہلے بھي بيان کيا گيا کہ احتياط واجب کي بناء پر فطرہ کو فقراء و مساکين کے علاوہ دوسري جگہوں پر نہيں صرف کيا جا سکتا اسي طرح فطرہ سے کارخانے تعمير کر کے اس کے منافع کو ضرورت مندوں ميں نہيں تقسيم کيا جا سکتا البتہ ضرورت مندوں کے لئے اتنا سرمايہ کيا جاسکتا ہے جس سے وہ اپني زندگي بسر کرسکيں.

نمبر مسئله 1647زکات کا مصرف(1641)

فقير کو قرض دينے والا اپنے قرض کا حساب زکات ميں کرسکتا ہے

مسئلہ 1647: جس کے ذمہ زکو ة واجب ہو اور کسي فقير نے اس سے قرض لے رکھا ہو تو وہ اپنے قرض کا حساب زکوة سے کرسکتا ہے بلکہ اگر فقير قرض ادا کئے بغير مرجائے جب بھي وہ اپنے قرض کا حساب زکات سے کرسکتا ہے ليکن اگر فقير نے اپني کوئي ايسي چيز چھوڑي ہو جو قرض کا حساب زکات سے کرسکتا ہے ليکن اگر فقير نے اپني کوئي ايسي چيز چھوڑي ہو جو قرض کي ادائيگي کے لئے کافي ہو تو نائر احتياط واجب زکوة سے حساب نہيں کرسکتا.

نمبر مسئله 1685زکات کے متفرق مسائل (1667)

فقير کويہ حق نہيں ہے کہ زکات کو کم مقدار پر مصالحہ کرلے

مسئلہ 1685: کسي فقير کو يہ حق نہيں ہے کہ زکوة کو کم مقدار پر مصالحہ کرے يا کسي چيز کو اس کي قيمت سے زيادہ پر بہ عنوان زکوة قبول کرے يا کسي سے زکوة لے کر اسي کو بخش دے يہاں تک کہ اگر کوئي شخص بہت زيادہ زکوة کا مقروض ہو اور فقير ہوگيا ہو اور زکوة کو ادا کرنے پر قادر نہ ہو تو وہ اس کے ذمہ رہے گي جيسے دوسرے قرضے اس کے ذمہ رہتے ہيں اس سے لے کر اسي کو بخش دينا محل اشکال ہے.

نمبر مسئله 1698زکات فطرہ(1692)

فقيرکو بھي فطرہ دينا مستحب ہے

مسئلہ 1698: جس فقير کے پاس فقط ايک صاع (تقريبا تين کلو) گيہوں، جو و غيرہ ہو اس کو بھي فطرہ دينا مستحب ہے اور اگر اس کے اہل و عيال ہوں اور وہ ان سب کا فطرہ دينا چاہتا ہو تو اسي ايک صاع کو فطرہ کي نيت سے ان ميں سے کسي ايک کودے اور وہ بھي اسي اسي نيت سے دوسرے کودے يہاں تک کہ اخري فرد تک پہونچ جائے اور بہتر ہے کہ اخر ميں کسي ايسے کو ديديں جوان ميں سے نہ ہو اور اگر ان ميں سي کوئي کم سن ہو تو اسکي جگہ پر اس کاولي لے لے اور بعد ميں دوسرے کو ديدے.

نمبر مسئله 1708زکات فطرہ(1692)

فوجيوں کا فطرہ

مسئلہ 1708: فوجيوں کے اخراجات فوجي مراکز ميدان جنگ ميں حکومت پر واجب ہيں ليکن ان لوگوں کا فطرہ حکومت پرواجب نہيں ہے اگر فوجيوں ميں شرايط موجود ہوں تو وہ خود اپنا فطرہ ديں?.

نمبر مسئله 598قبر کھولنے کے احکام (597)

قبر کا کھودنا اس صورت ميں جب يقين ہو کہ بدن گل سڑ گيا ہے

598 اگر يقين ہو کہ بدن بالکل گل سڑ گيا ہے اور خاک ہو چکا ہے تو پھر قبر کے کھودنے ميں اشکال نہيں ہے البتہ اگر کسي امام زادہ، شہيد، عالم دين ، صالح شخص کي قبر ہو تو چاہے جتني مدت گزر جائے اس کا کھولنا جائز نہيں ہے.

نمبر مسئله 597ميت کے احکام (515)

قبر کھولنے کے احکام

مسئلہ597 مسلمان کي قبرکھولناحرام ہے چاہے وہ قبربچے ياديوانہ کي ہو قبر کھولنے سے مراد يہ ہے کہ اس طرح کھولا جائے کہ ميت کا بدن ظاہر ہوجائے ليکن اگر بدن ظاہر نہ ہو تو کھولنے ميں کوئي اشکال نہيں ہے مگر يہ کہ خود کھولنا ذلت و بے احترامي کا باعث ہو (تو حرام ہے).

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت