سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 600قبر کھولنے کے احکام (597)

قبر کے کھودنے کا حکم اگر کوي وصيت کرے کہ مجھے مخصوص مکان ميں دفن کرنا

مسئلہ 600 : اگر کوئي وصيت کرجائے کہ اس کو معين جگہ پر دفن کيا جائے اور ورثاء اس کي وصيت پر عمل نہ کريں کسي او رجگہ دفن کرديں تو يہ جائز نہيں ہے کہ قبر کھول کر ميت کو وصيت کي گئي جگہ پر دفن کرديں.

نمبر مسئله 597

قبرکھولنے کے احکام

مسئلہ597۔ مسلمان کی قبرکھولناحرام ہے چاہے وہ قبربچے یادیوانہ کی ہو قبر کھولنے سے مراد یہ ہے کہ اس طرح کھولا جائے کہ میت کا بدن ظاہر ہوجائے ۔ لیکن اگر بدن ظاہر نہ ہو تو کھولنے میں کوئی اشکال نہیں ہے مگر یہ کہ کھولنا ذلت و بے احترامی کا باعث ہو (تو حرام ہے)۔

نمبر مسئله 716قبلہ کے احکام(714)

قبلہ رخ کيسے کھڑا ہونا چاہيے

مسئلہ 716 : ضروری نہیں کہ کھڑے ہوتے وقت پیروں کی انگلیوں کی نوک اور بیٹھتے وقت زانووں کا سرا کاملا قبلے کی طرف ہو بلکہ اتنا کافی ہے کہ کہا جائے رو بہ قبلہ کھڑا ہے یا بیٹھا ہے۔

نمبر مسئله 720قبلہ کے احکام(714)

قبلہ معين کرنا

مسئلہ720۔ قبلہ کو معین کرنے کے لئے بہت سے طریقہ ہیں پہلے توکوشش کرے تاکہ یقین ہوجائے، دوعادل یاایک ایساشخص جوقابل اطمینان ہو اورحسی علامات سے گواہی دے یا ایسے شخص کے قول پرجوعلمی قاعدے سے قبلہ کوپہنچانتاہواورقابل اطمینان بھی ہوعمل کیاجاسکتاہے اوراگریہ چیزیں ممکن نہ ہوں تواس گمان پربھی عمل کرسکتاہے جومسلمانوں کی محرابوں، قبروں،یا دوسرے طریقوں سے حاصل ہو.

نمبر مسئله 721قبلہ معين کرنا (720)

قبہ نما سےقبلہ معلوم کرنا

مسئلہ721 عام طورسے جوقبلہ نمااستعمال ہوتے ہيں اگريہ صحيح ہوں توشناخت قبلہ کے لئے بہترين ذرائع ہيں اوراس سے حاصل ہونے والاگمان دوسرے ذرائع سے حاصل ہونے والے گمان سے کم نہيں ہے بلکہ شايددقيق ترہے.

نمبر مسئله 925

قرآئت کے مستحبات

مسئلہ 925 : حمد پڑھنے سےپہلے ، پہلی رکعت میں اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کہنا مستحب ہے۔ نیز نماز ظہر و عصر کی پہلی اور دوسری رکعت میں اگر نماز جماعت کے ساتھ ہور رہی ہوتو بسم اللہ کو بلند آواز سے کہنا مستحب ہے اسی طرح حمد و سورہ و نماز کے ذکر کو الگ الگ کرکے پڑھے(یعنی اسی طرح جلدی جلدی نہ پڑھے کہ کچھ سمجھ میں نہ آئے)آیات کو ایک دوسرے سے متصل نہ کرے۔ جب امام حمد ختم کرے تو مامومین بہ امید ثواب خدا الحمد للہ رب العالمین کہیں اور قل ھو اللہ کے بعد ایک یا دو یا تین مرتبہ کذالک اللہ ربی یا کذالک اللہ ربنا کہے ۔

نمبر مسئله 979سجدے (944)

قرآن کے واجب سجدے

مسئلہ979۔ قرآن مجیدکے چارسوروں میں سجدہ کی آیت ہے :1۔ سورہ سجدہ، آیت 32۔2۔ سورہ فصلت ، آیت 41۔3۔ سورہ نجم ، آیت 53۔ 4۔ سورہ علق، آیت 96۔انسان جب بھی سجدہ کی آیت کوپڑھے یاسنے اس پرسجدہ واجب ہوجاتاہے اوراگربھول جائے توجب بھی یادآجائے اسی وقت واجب هے اوراگرخودنہ سنے لیکن کان میں سجدہ کی آیت آواز آجائے تب بھی بناء براحتیاط واجب سجدہ کرے۔

نمبر مسئله 1917وکالت کے احکام (1915)

قرار داد وکالت ميں معاطات جائز ہے

مسئلہ 1917:وکالت کي قرارداد کسي بھي زبان ميں صيغہ جاري کرکے باندھي جاسکتي ہے، اسي طرح عملا (بغير صيغہ جاري جاري کئے ہوئے) کسي کو سمجھادے کہ تم کو وکيل بنايا ہے اور وہ بھي عملا سمجھادے کہ ميں نے قبول کرليا ہے تو بھي صحيح ہے مثلا اپنا مال بيچنے کے لئے کسي کے سپرد کرے اور وہ قبول کرے .

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت