سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1336روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

کھانا اور پينا

مسئلہ ۱۳۳۶: جان بوجھ کر کھانے پینے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے خواہ وہ عام طور پر کھائی جانے والی چیز ہو جیسے روٹی ،پانی یا عام طور پر کھائی جانے والی چیز نہ ہو جیسے درخت کے پتے، کم کھائے یا زیادہ ،انتہا یہ ہے کہ اگر مسواک کو منہ سے نکال کر دوبارہ منہ میں لے جائے اوراسکی رطوبت کو نگل لے تو روزہ باطل ہوجاتاہے۔ البتہ اگر مسواک کی رطوبت اتنی کم ہو کہ تھوک میں گھل کر ختم ہوجائے تو روزہ باطل نہ ہوگا۔

نمبر مسئله 1345روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

جماع

مسئلہ ۱۳۴۵: جماع (عورت سے ہمبستری کرنا) دونوں کے روزے کو باطل کردیتا ہے چاہے صرف ختنے کی مقدار کے برابر داخل ہوا ہو ادر منی بھی نہ نکلی ہو۔ لیکن اگر اس سے کم داخل ہوادر منی بھی نہ نکلے تو روزہ باطل نہیں ہوگا۔ اور اگر شک ہو کہ ختنہ کی مقدار میں داخل ہواتھا یا نہیں تو اس کا روزہ صحیح ہے۔

نمبر مسئله 1347روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

استمناء

مسئلہ ۱۳۴۷: اگر روزہ دار اپنے ساتھ کوئی ایسا کام کرے جس سے منی باہر آجائے تو اس کا روزہ باطل ہوجاتا ہے لیکن اگر بے اختیاری طور سے سوتے ہوئے یا بیداری میں منی نکل آئے تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔

نمبر مسئله 1354روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

خدا، رسول اور ائمہ پر بهتان باندهنا

مسئلہ ۱۳۵۴: اگر روزہ دار خدا و رسول کی طرف یا ائمہ معصومین [ع]کی طرف جھوٹی نسبت دے خواہ زبان سے بول کر یا اشارے سے یا ایسے ہی کسی اور طریقے سے ، تو بناء بر احتیاط واجب اس کا روزہ باطل ہے چاہے وہ فورا توبہ کرلے۔ تمام انبیائے کرام اور حضرت فاطمہ زہرا [س]کی طرف جھوٹی نسبت دینے کا بھی یہی حکم ہے۔

نمبر مسئله 1360روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

غليظ غبار حلق تک پہنچانا

مسئلہ ۱۳۶۰: اگر غلیظ غبار حلق میں پہونچ کر گیلی مٹی [گارا]ہوجائے اور پیٹ میں چلا جائے تو ایسے غبار کو حلق تک پہونچانے سے روزہ باطل ہوجاتاہے۔ اس صورت کے علاوہ روزہ صحیح ہے چاہے غبار ایسی چیز ہو جس کا کھا نا حلال ہو مثلا آٹایا حرام ہو [مثلا مٹی] ليکن وه اسپرے جو آسم کي بيماري ميں مبتلا افراد کے لئے استعمال هوتے هيں چونکه وه صرف ايک معمولي اور هلکی سي گيس هے، اس سے روزه باطل نهيں هوتا هے.

نمبر مسئله 1365روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

سر کو پاني ميں ڈبونا

مسئلہ ۱۳۶۵: احتیاط واجب کی بناء پرروزہ دار پورے سرکو پانی میں نہ ڈبوئے چاہے پورا بدن پانی سے باہر ہی ہو۔ اس کے بر خلاف اگر پورا بدن اور تھوڑا ساسر پانی کے اندر ہوتو روزہ باطل نہ ہوگا۔ بہنے والی چیزوں۔ مثلا گلاب جل اور مضاف پانی و غیرہ۔ میں سرکے ڈبونے کا حکم وہی ہے جو مطلق پانی میں ڈبونے کاہے۔

نمبر مسئله 1371روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا

مسئلہ ۱۳۷۱: اگر مجنب اذان صبح تک جان بوجھ کر غسل نہ کرے تو بناء بر احتیاط واجب اس کا روزہ باطل ہے اور اگر غسل کی طاقت نہیں رکھتا یا وقت تنگ ہے تو تیمم کرے۔ لیکن اگر جان بوجھ کر ایسا نہ کیا ہو تو اس کا روزہ صحیح ہے۔ حیض یا نفاس سے پاک ہونے والی عورت اگر صبح کی اذان تک غسل کرے تو اس کا بھی حکم وہی ہے جو جنابت پر باقی رہنے والے کاہے۔

نمبر مسئله 1388روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

بہنے والي چيزوں سے انيما لينا

مسئلہ 1388: بہنے والي چيزوں سے حقنہ لينا روزہ کو باطل کرديتا ہے چاہے اينما بيماري يا کسي مجبوري کي بناء پرلياگياہو البتہ شياف (خشک چيزوں سے اينما) کا استعمال علاج کے لئے کوئي اشکال نہيں رکھتا اور احتياط واجب ہے کہ غذا والے شياف کے استعمال سے اجتناب کرے.

نمبر مسئله 1389روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

عمدا قے کرنا

مسئلہ ۱۳۸۹: جان بوجھ کر اُلٹی کرنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے چاہے اُلٹی زہر سے نجات حاصل کرنے کے لئے اور بیماری کے علاج و غیرہ کے لئے ہو۔ البتہ بے اختیاری طور سے یا بھول کر اُلٹی کردینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔

نمبر مسئله 1336کھانا اور پينا (1336)

عمدا کھانا اور پينا

مسئلہ 1336: جان بوجھ کر کہاني پينے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے خواہ وہ عام طور سے کہائي جانے والي چيز ہو جيسے روٹي پاني يا عام طور سے کہائي پينے جانے والي چيز نہ ہو جيسے درخت کے پتے کم کہائے يا زيادہ انتہا يہ ہے کہ اگر مسواک کو منہ سے نکال کر دوبارہ منہ ميں ڈالے او اسکي رطوبت کو نگل لے تو روزہ باطل ہوجاتاہے البتہ اگر مسواک کي رطوبت بہت کم ہو جو تہوک ميں گہل مل کر ختم ہوجائے تو روزہ باطل نہ ہوگا.

نمبر مسئله 1339کھانا اور پينا (1336)

روزہ کي حالت ميں انجکشن لگوانا

مسئلہ ۱۳۳۹: روزہ دار کے لئے تمام دوا اور تقویت والے انجکشن جو نس کےعلاوہ دوسری جگہ سے لگائے جاتے ہیں اور اسی طرح سے ٹیکے لگوانے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن جو انجکشن اور ٹیکے نس میں لگائے جاتے ہیں انکا لگوانا جائز نہیں ہے اسی طرح سے خون چڑھوانے سے بھی روزہ باطل ہوجاتا ہے لیکن [اگر کوئی ایسا کرتا ہے تواس کو چاہئے کہ]مغرب تک ایسے کاموں سے پرہیز کرے جو روزے کو باطل کردیتے ہیں اور احتیاط واجب کی بناپر روزے کی قضا بھی بجالائے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت