سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1491کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

سال کے درميان اگر قيمتيں چڑھ جائيں

مسئلہ 1491: اگر تجارت کے لئے خريدي ہوئي چيز کي قيمت چڑھ جائے اور وہ تجارتي اور امدني کے اعتبار سے اس چيز کو نہ بيچے اور پھر سال کے در ميان اسي چيز کي قيمت گرجائے تو جتني قيمت چڑھ گئے تھي اس چڑھي ہوئي قيمت کي مقدار کا خمس واجب نہ ہوگا ليکن اگر چڑھي ہوئي قيمت اخر سال تک اسي طرح رہے تو اسل کے شروع ميں اس کا خمس نکال دے چاہے سال گزر نے کے بعد اس چيز کي قيمت گرجائے اور يہ اس صورت ميں ہے جب اس کے فروخت کا وقت اخر سال ہو اور اپني خواہش سے اس کو محفو ظ رکھا ہو.

نمبر مسئله 1492کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

وہ چڑھي ہوئي قيمتيں جن ميں خمس کا شمار نہيں ہوتا

مسئلہ 1492: اگر مال تجارت کے علاوہ کوئي دوسرا ايسا مال رکھتا ہو جس کا خمس ديا جاچکا ہو يا اصلا اس پر خمس ہي نہ ہو (جيسے ميراث کا مال) اور اس دوسرے مال کے قيمت چڑھ جائے تو اگر اس کو بيچے تو چڑھي ہوئي قيمت کي مقدار کا خمس دے اسي طرح جس بھيڑ کا خمس ديد يا گيا ہودہ موٹي ہوجائے تو جتنے زيادہ کي يکي ہے اس زيادتي کا خمس دے.

نمبر مسئله 1493کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

باغ ميں خمس واجب ہونے اور واجب نہ ہونے کے موارد

مسئلہ 1493: اگر اس نيت سے باغ لگائے کہ جب اس کي قيمت چڑھ جائے گي تب بيچوں گا تو اگر اس کے بيچنے کا وقت اگيا ہو تو اس کا خمس ادا کرے ليکن اگر نيت يہ رہي ہو کہ اس باغ کے پھل کو کھا ئيں گے تو پھلوں کا خمس دے اور جب کبھي باغ کو بيچے تو اس وقت باغ کا خمس دے.

نمبر مسئله 1494کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جن درختوں کي پرورش صرف لکڑي کے لئے کي جاتي ہے

مسئلہ 1494:جن درختوں کي پرورش صرف لکڑي کے لئے کي جاتي ہے جب ان کي لکڑي بيچنے کا وقت اجائے تو اس کا خمس دے چاہے اس کو نہ بيچنا چاہے? ليکن اگر فروخت کا وقت نہيں ايا تو چاہے کئي سال گزر جائيں اس پر خمس واجب نہ ہوگا.

نمبر مسئله 1495کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جس کے پاس آمدني کے متعدد ذرائع ہوں تو ان کا ايک ہي حساب ہوگا

مسئلہ 1495: جس کے پاس امدني کے متعدد ذرائع ہوں مثلا تجارت، زراعت،کاريگري، صنعت و غيرہ ہو و سال کے اخر ميں امدني کے تمام ذرائع کے منافع کا ايک ہي جگہ حساب کرے اب اگر اخراجات سے کچھ زيادہ ہے تو اس زائد کا خمس دے.

نمبر مسئله 1497کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

ضروريات زندگي پر خمس نہيں ہے

مسئلہ 1497: ضروريات زندگي پر خمس نہيں ہے يعني انسان اپنے سالانہ اخراجات مثلا کھانا، لباس، مکان، گھريلو سامان، شادي بياہ، لڑکے کا جہيز، واجب يا مستحب زيارت، بخشش، عطيہ مہمان داري و غيرہ پر جو امدني خرچ کرتاہے اگر اخراجات ميں فضول خرچي نہ کي ہو تو ان مصارف کا خمس نہيں ہے اخر سال ميں جوبھي بچ جائے صرف اسي بچت کا خمس واجب ہوگا.

نمبر مسئله 1498کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جن اموال کو انسان نذر، کفارہ وغيرہ پر خرچ کرتاہے وہ اخراجات ميں شمار ہوں گے

مسئلہ 1498: جن اموال انسان نذر، کفارہ و غيرہ ميں خرچ کرتاہے وہ سالانہ اخراجات ميں شمار ہوتے ہيں اسي طرح جو مال دوسروں کو ديتا ہے يا انعام ديتا ہے اگر اس کي شا ن سے زيادہ نہيں ہے تو سالانہ اخراجات ميں شمار ہوگا.

نمبر مسئله 1499کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

گھر خريدنے ميں جو رقم خرچ کرے اس ميں خمس نہيں ہے

مسئلہ 1499: جس کو گھر کي ضرورت ہو اور وہ ايک رقم سے گھر خريدے تو جتني رقم ميں مکان خريد اہے اس رقم کا خمس نہين ہے ليکن اگر سالانہ امدني ميں مکان خريد نے کي گنجائش نہ ہو اور وہ چند سال پس انداز کرنے پر مجبور ہو تا کہ اس سے گھر خريد سکے تو جس رقم پر سال گزر گيا اس رقم پرخمس ہے ليکن اگر پہلے سال کے وسط ميں مکان کے لئے زمين خريدے اور مکان ميں استعمال کي جانے والي چيزوں کو دوسرے سال کے در ميان خريدے اور مز دوروں کي مزدوري تيسرے سال کے اندر دے توان ميں سے کسي پر خمس نہيں ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت