سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 308وضو کے شرائط (284)

9_موالات

مسئلہ 308: [موالات یعنی ]وضو کے تمام افعال کو پے در پے بجالائے اگر ایسا کرتا ہے تو اس کا وضو صحیح ہے چاہے ہوا کی گرمی یا ہوا کی تیزی کی وجہ سے پہلے والے اعضاء خشک ہوچکے ہوں مثلا داہنے ہاتھ کو دھونے سے پہلے اس کا چہرہ خشک ہوگیا ہو لیکن اگر اس طرح انجام نہ دے(یعنی پے در پے) تو اس کا وضو باطل ہے چاہے سردی کی وجہ سے پہلے والے اعضاء خشک بھی نہ ہوئے ہوں۔

مسئله شماره 1975گروي رکھے جانے والے مال کے شرائط(1967)

آج کل جو رہن اور کرايہ مرسوم ہے

مسئلہ 1975:اجکل جو بعض لوگوں ميں رہني مکان کي رسم ہے مالک مکان کو کچھ قرض دے کر اس کے مکان کو گروي کر ليتے ہيں اس شرط پر کہ اس کا تھوڑا سا کرايہ ديتے رہيں گے يا بالکل کرايہ نہ ديں گے تو يہ کام سود ہے اور حرام ہےاس کا صحيح طريقہ يہ ہے پہلے مکان کو کرايہ يرليں چاہے کرايہ بہت ہي مختصر ہو اور کرايہ کے ضمن ميں شرط کريں کہ اپ ہم کو اتنا قرض ديں پھر اس قرض کے مقابلے ميں اس کے مکان کو گروي کريں اس صورت ميں سود نہيں ہے اور حلال ہے.

مسئله شماره 647وہ چیزیں جن پر تیمم کیا جاسکتا ہے؟ (637)

آلودہ زمينوں پر تيمم

مسئلہ 647 : بہتر ہے کہ آلودہ زمینوں ، گہری زمینوں، سڑکوں کے کنارے کی زمینوں، شورہ زار زمینوں پر-اگر نمک نہ جما ہو- تیمم کرنے سے پرہیز کیا جائے۔لیکن اگر شور ہ زار زمین پر نمک جم ہوگیا ہو تو اس پر تیمم باطل ہے اور اگر خاک اس طرح آلودہ ہو کہ تیمم سے بیماری کا خطرہ ہو تو بناء بر احتیاط واجب تیمم کے بغیر نماز پڑھے اور بعد میں قضاء کرے۔

مسئله شماره 1826شرکت کے احکام (1825)

آمدني ميں شرکت باطل ہے

مسئلہ 1826:اگر چند افراد با ہم طے کرليں کہ جو مزدوري ملے گي سب اس ميں شريک ہوں گے مثلا چند دلاں اپس ميں طے کرليں کہ جتني امدني ہوگي اپس ميں تقسيم کريں گے تو يہ شرکت صحيح نہيں ہے.

مسئله شماره 1009مبطلات نماز (1005)

آمين کہنا

مسئلہ 1009۔ حمدکے بعدآمین کہنے سے نمازباطل ہوجاتی ہے، اور احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کو تمام کرکے پھر سے اعادہ کرے۔ لیکن اگراشتباہاکہہ لیاہویاتقیہ کی وجہ سے کہا ہوتوکوئی اشکال نہیں ہے۔

مسئله شماره صکا اسم گرامی لکھتے وقت بھی درود لکھنا1004تعقيبات نماز (1001)

آنحضرتکا اسم گرامی لکھتے وقت بھی درود لکھنا1004

مسئلہ 1004 : آنحضرت(ص)کا اسم گرامی لکھتے وقت بھی درود لکھنا مستحب ہے بلکہ جب بھی حضرت(ص)کو یاد کرے چاہے نام مبارک زبان سے ادا نہ کرے تب بھی درود بھیجنا بہتر ہے۔ درود بہت ہی با فضیلت و پر ثواب ذکروں میں سے ہے۔

مسئله شماره 1844صلح کے احکام و شرائط (1841)

آيا صلح ميں قبول کرنا معتبر ہے؟

مسئلہ 1844: جو شخص اپنے مطالبہ ميں کسي چيز کے بدلے ميں يا بغير بدلے کے صلح کرانا چاہے تو وہ اس وقت صحيح ہے جب دوسرا قبول کرے ليکن اپنا مطالبہ يا حق چھوڑنا چاہے تو دوسرے کي رضامندي ضروري نہيں ہے اور يہ بھي صلح کے قسم ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت