سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1499کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

گھر خريدنے کے لئے جو پيشہ جمع کرے اس ميں خمس ہے

مسئلہ 1499: جس کو گھر کي ضرورت ہو اور وہ ايک رقم سے گھر خريدے تو جتني رقم ميں مکان خريد اہے اس رقم کا خمس نہين ہے ليکن اگر سالانہ امدني ميں مکان خريد نے کي گنجائش نہ ہو اور وہ چند سال پس انداز کرنے پر مجبور ہو تا کہ اس سے گھر خريد سکے تو جس رقم پر سال گزر گيا اس رقم پرخمس ہے ليکن اگر پہلے سال کے وسط ميں مکان کے لئے زمين خريدے اور مکان ميں استعمال کي جانے والي چيزوں کو دوسرے سال کے در ميان خريدے اور مز دوروں کي مزدوري تيسرے سال کے اندر دے توان ميں سے کسي پر خمس نہيں ہے.

نمبر مسئله 1500کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جہيز کا خمس

مسئلہ 1500: بہت سے گھرانوں ميں رسم ہے کہ لڑکي کا جہيز تھوڑا تھوڑا کرکے اکٹھا کرتے ہيں تو اگر اس جہيز پر سال گزرجائے تو اس کا خمس واجب ہوگا سوائے ان شہروں کے جہاں جہيز کو پہلے ہي سے مہيا کرلياجاتا ہے کہ اگر ايسا نہ کريں تو عيب ہے تو ان شہروں ميں جہيز پر خمس نہيں ہے.

نمبر مسئله 1503کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

حج اور زيارات کيلئے نام لکھوانے ميں خرچ کا خمس

مسئلہ 1503: جيسا کہ پہلے کہا گيا حج يا مستحبي زيارتوں پر جو اخراجات ہوتے ہيں ان پر خمس واجب نہيں ہوتا بشرطيکہ اخراجات اسي سال کي امدني سے کئے گئے ہوں اور اگر چند سال پہلے نام لکھوانے پر مجبرو ہو اور خرچ ديدے تو اسي سال کے اخراجات ميں شمار ہوگا اور خمس واجب نہ ہوگا نہ اس سال اور نہ ہي اس کے بعد کسي سال ميں.

نمبر مسئله 1504کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

اگر کسي کے پاس دو مال ہوں اور ايک کا خمس ديديا ہو اور دوسرے کا نہ ديا ہو ان کو الگ کرے

مسئلہ 1504:جو شخص کسي پيشے و تجارت و غيرہ سے امدني حاصل کرے اور اس کے پاس دوسرا ايسا مال بھي ہو کہ جس پر خمس واجب نہيں ہے يا اس کا خمس ديا جا چکاہے تو وہ دونوں مال کو الگ کرکے اپنا سالانہ خرچ ہونے والي امدني سے لے سکتاہے ليکن اگر اپنے اخراجات کو اس مال سے لے لے جس پر خمس واجب نہيں ہے يا جس کا خمس دياجاچکاہے توان اخراجات کو اس سال کي امدني سے کم نہيں کرسکتا.

نمبر مسئله 1505کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

گهر ميں جو آذوقه بچ جائے سال کے آخر ميں اس کا خمس

مسئلہ 1505:اگر کوئي تجارت کے منافع سے سال کے اخراجات کے لئے کوئي چيز خريدے اور اخر سال ميں اس چيزے کچھ اضافي بچ جائے تو اس کا خمس دے اور احتياط يہ ہے کہ کم اہميت والي چيزوں کا بھي حساب کرے (جيسے کھانے پينے کي مختصر سي بچي ہوئي چيزيں) اور اس بات کا خيال رکھے کہ اگر اس کي قيمت دينا چاستي ہے تو اخر سال کي قيمت کا لحاظ کرے چاہے وہ قيمت خريدي ہوئي قيمت سے کم ہو يا زيادہ.

نمبر مسئله 1506کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

سال کے درميان ضرورت کي چيزوں کو خريدنے پر خمس نہيں ہے

مسئلہ 1506:اگر سال کے در ميان کچھ ضرورت کي چيزيں خريدے تو اس کا خمس نہيں ہے بلکہ اگر اس کي ضرورت بعد ميں نہ رہ جائے جب بھي اس کا خمس دينا لازم نہيں ہے اسي طرح عورتوں کے زيورات جو سن و سال گزرنے کے بعد ان کي ضرورت نہيں دستي اس پر بھي خمس واجب نہيں ہے البتہ احتياط مستحب ہے کہ عورتوں کے ان زيورات اور وہ ضرورت کي خريدي ہوئي چيزيں جو بعد ميں غير ضروري ہوگئيں ہوں ان کا بھي خمس دے.

نمبر مسئله 1507کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

طلاب علوم ديني کي کتابوں کا خمس

مسئلہ 1507:ديني طالب علم يا دوسرے حضرات اپني امدني سے جو کتابيں خريد تے ہيں اگر ان کي ضرورت ہے تو ان پرخمس نہيں ہے ليکن اگر في الحال ان کي ضرورت نہ ہو ليکن ائندہ استفادہ کرنا مقصود ہو تو جب خمس واجب ہوگا (ضرورت کا مطلب يہ نہيں ہے کہ روزانہ يا ماہانہ اس سے استفادہ کياجائے بلکہ اگر پورے سال ان سے استفادہ نہ کيا جائے ليکن وقت ضرورت کے لئے ان کتابوں کا کتب خانہ ميں ہونا ضروري ہو تب بھي يہ ضرورت کے ضمن ميں شمار ہوں گي) اسي طرح اگ بچھا نے والے الات (جہان اگ لگنے کا خطرہ ہو) کا رکھنا يا ضروري دواوں اور فرسٹ ايڈکے سامان کا گھر ميں رکھنا زندگي کي ضروريات ميں شمار ہوتا ہے اور اس پر خمس واجب نہيں ہوتا چاہے پورے سال ان کے استعمال کي ضرورت پيش نہ ائے.

نمبر مسئله 1510کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

موجود سرمايہ کا خمس

مسئلہ 1510: جتنا سرمايہ ادمي کے لئے ضروري ہو کہ اس سے کم پر اپني عزت و ابرونہ بچا پائے اس سرمايہ پر خمس نہيں ہے يعني اتنا سرمايہ وہ اسي سال اور اس کے بعد والے سالوں کر سرمايہ کا جزء بنا سکتا ہے ليکن اگر خمس دينے سے اس کے کار و بار پر کوئي اثر نہ پڑتا، ہو تو اس کا بھي خمس دے خواہ وہ سرمايہ، سرمايہ تجارت، ہو يا زمين و پاني ہو يا ملکيت زراعت کے لئے يا او زار و غيرہ کے لئے ہو.

نمبر مسئله 1511کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

اگر سرمايہ کا کچھ حصہ برباد ہو جائے تو کس صورت ميں منافع سے لے سکتا ہے

مسئلہ 1511:سرمايہ کا کچھ حصہ تجارت و غيرہ ميں اس طرح بر باد ہوجائے کہ معا ملے ميں نقصان کا جزء شمار ہوتو اتني مقدار منافع سے لے سکتا ہے ليکن اگر کسي اور وجہ سے (مثلا چوري ہوجائے) بر باد ہوجائے تب منافع سے کم نہيں کرسکتا مگر يہ کہ باقي ماندہ سرمايہ سے کوئي ايسا پيشہ اختيار نہ کرسکتا ہو جو اس کي شان کے مطابق ہو تب لے سکتاہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت