سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2303قسم کھانا (2300)

مجبوري کي وجہ سے قسم کي مخالفت کرنا

مسئلہ 2303:اگر کوئي بھولے سے يا کسي مجبوري کي وجہ سے قسم کي مخالفت کرے تو کفارہ نہيں ہے اور شکي لوگ جو قسم کھاتے ہيں مثلا و اللہ ابھي نماز پڑھتاہوں ليکن وسواس کي وجہ سے نہ پڑھ سکے اور اس کا وسواس ايسا ہو کہ غير اختياري طور پر اپنے قسم پر عمل نہ کرے تو اس پر کفار نہيں ہے.

نمبر مسئله 5تقليد(1)

مجتہد اور اعلم کو پہچاننے کے طریقے

مسئلہ 5: مجتہد اور اعلم کي تين طريقوں سے شناخت کي جاسکتي ہے.1 انسان خود اہل علم ہو اور مجتہد اعلم کي شناخت کرسکتا ہو.2 اہل علم ميں سے دو عادل کسي کے اعلم ہونے کي خبر ديں. بشرطيکہ دو دوسرے عالم ان کے خلاف گواہي نہ ديں.3 اہل علم اور علمي محفلوں ميں اتنا مشہور ہو کہ انسان کو اس کے اعلم ہونے کا يقين ہوجائے.اعلم وه هے که جو شرعي منابع سے احکام کو سمجھنے (حاصل کرنے) ميں دوسرے سے زياده قدرت رکھتا هو.

نمبر مسئله 15تقليد(1)

مجتہد کا فتوی بتانے میں غلطی کا حکم

مسئلہ ۱۵: جب بھی کوئی کسی مجتہد کا فتوی بتانے میں غلطی کرے تو ضروری ہے کہ صحیح فتوی معلوم ہونے کے بعد صحیح فتوی بتلائے۔ اور اگر منبر سے اپنی تقریر کے دوران بیان کیا ہو تو چاہئے کہ متعدد دجگہوں پراس مسئلے کی تکرار کرے تاکہ جن لوگوں نے غلط سمجھا ہو ان کی غلطی دور ہوجائے البتہ اگرفتوی صحیح بیان کیا ہو اور بعد میں اس مجتہد کا فتوی بدل جائے تو تبدیلی کی اطلاع دینا واجب نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1378اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

مجنب اگر ا?ذان سے پہلے دو يا تين بار بيدار ہو اور پھر سو جائے

مسئلہ ۱۳۷۸: اگر ایسا [مجنب] شخص سوجائے اور جاگ بھی جائے اور جانتا ہو یا اسے احتمال ہو کہ اگر دوبارہ سوجائے گا تو اذان صبح سے پہلے غسل کے لئے جاگ جائے گا اور دوبارہ سوجائے اور بیدار نہ ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر اس دن کے روزے کی قضا کرے۔ یہی صورت ہے اگر تیسری دفعہ سوکر بیدار نہ ہو۔ لیکن ان میں سے کسی بھی صورت میں کفارہ واجب نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1551غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

مجھلي اور سمندر کےباقي حيوانات پر خمس نہيں ہے

مسئلہ ۱۵۵۱: مچھلی یا دوسرے جو حیوانات سمندر اور دریا میں رہتے ہیں ان میں خمس واجب نہیں ہے۔ البتہ سالانہ آمدنی میں شمار کیا جائے گا۔ کہ اگر سال کے آخر میں ان میں سے یا ان کی قیمت سے کچھ بچت ہوجائے تو خمس واجب ہوگا۔

نمبر مسئله 2084نگاہ کرنے کے احکام (2080)

محارم کي طرف ديکھنے کي حد

مسئلہ 2084: جو مرد و عورت اپس ميں محرم ہيں جيسے بھائي بہن، وہ ايکدوسرے کے بدن کو اس حد تک ديکھ سکتے ہيں جتنا محارم کے در ميان معمول ہے اس کے علاوہ ديکھنے ميں احتياط يہ ہے کہ نہ ديکھے.

نمبر مسئله 507

محتضر

مسئلہ 507 : محتضر يعني جو شخص جان کني کے عالم ميں ہو بناء براحتياط واجب اس کو اس طرح چت لٹانا چاہئے کہ دونوں پيروں کے تلوے روبقبلہ ہوں چاہے مرنے والا مرد ہو يا عورت، بڑا ہو يا چھوٹا اور اگر مکمل طور سے اس طرح لٹانا ممکن نہ ہو تو بناء بر احتياط واجب جتنا ممکن ہو اتنا ہي اس قاعدہ پر عمل کريں اور اگر بالکل ممکن نہ ہو تو روبقبلہ بٹھا ديں اور اگريہ بھي ممکن نہ ہو تو داہني کروٹ يا بائيں کروٹ روبقبلہ لٹاديں.

نمبر مسئله 508محتضر (507)

محتضر کو لٹانے کا طریقه

مسئلہ 508 : بناء براحتیاط واجب محتضر کو اس طرح چت لٹانا چاہئے کہ دونوں پیروں کے تلوے روبقبلہ ہوں چاہے مرنے والا مرد ہو یا عورت، بڑا ہو یا چھوٹا اور اگر مکمل طور سے اس طرح لٹانا ممکن نہ ہو تو بناء بر احتیاط واجب جتنا ممکن ہو اتنا ہی اس قاعدہ پر عمل کریں اور اگر بالکل ممکن نہ ہو تو روبقبلہ بٹھا دیں اور اگریہ بھی ممکن نہ ہو تو داہنی کروٹ یا بائیں کروٹ روبقبلہ لٹادیں۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت