سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 510محتضر (507)

محتضر کے مستحبات

مسئلہ 510 : مستحب ہے کہ محتضر کو شہادتين، بارہ اماموں کا اقرار، اسلام کے تمام عقائد اس طرح تلقين کريں کہ وہ سمجھ لے اور يہ بھي مستحب ہے کہ مرتے دم تک تکرار کرتے رہيں.

نمبر مسئله 514محتضر (507)

محتضر کے مکروہات

مسئلہ 514 : محتضر کو تنہا چھوڑ دینا، یا اس کے پیٹ پر کسی وزنی چیز کا رکھنا، مجنب و حائض کا اس کے پاس رہنا، اسی طرح اس کے پاس رونا، بات چیت کرنا، صرف عورتوں کو اس کے پاس چھوڑ دینا مکروہ ہے۔

نمبر مسئله 1350استمناء (1347)

محتلم پيشاب کے ذريعے استبراء کر سکتا ہے

مسئلہ ۱۳۵۰: جس روزہ دار کو احتلام ہوا ہودہ پیشاب بھی کر سکتا ہے اورپیشاب کے بعد استبراء بھی، چاہے اس کو علم ہو کہ استبراء کرنے سے (یا پیشاب کرنے سے) پیشاب کی نلی میں باقی ماندہ منی نکل آئے گی۔ بلکہ اگر غسل بھی کرلیا ہوتو اس کام سے اس کے روزہ کو کوئی ضرر نہیں پہونچے گا۔ اگر چہ باقی ماندہ منی نکلنے کے بعد اس کو دوبارہ غسل کرنا ہوگا۔

نمبر مسئله 551کفن کے احکام (541)

محرم

مسئلہ 551 : حج يا عمرے کا احرام باندھے ہوئے اگر کوئي مرجائے تو دوسروں کي طرح اس کو بھي کفن ديں اور اس کے سر اور چہرے کو چھپانے ميں کوئي حرج نہيں ہے.

نمبر مسئله 527غسل ميت (524)

محرم کا مرجانا

مسئلہ 527 : حج يا عمرہ کا احرام باندھنے والا شخص اگرطواف تمام کرنے اور اس پر خوشبو حلال ہونے سے پہلے مرجائے تو اس کو کافور کے پاني کے بجائے خالص پاني سے غسل دينا چاہئے.

نمبر مسئله 2071عقد متعه کے احکام (2070)

محرميت کے ارادہ سے متعہ نہ لذت کے لئے

مسئلہ 2071: متعہ چاہے لذت حاصل کرنے کي لئے نہ ہو بلکہ اس لڑکي کے رشتہ داروں سے محرم ہونے کے لئے ہو پھر بھي جائزہے ليکن يہ شرط ضروري ہے کہ جس لڑکي سے متعہ کررہاہے وہ جنسي لذت کے قامل ہو مثلا اگر ابھي بچي ہے تو وقت اتنا زيادہ رکھے کہ اس ميں بچي اس قابل ہوسکتي ہو چاہے بعد ميں مدت کو بخش ہي دے.

نمبر مسئله 1050ناقابل اعتبار شک (1049)

محل گزرجانے کے بعدشک

مسئلہ1050۔ نماز میں کسی چیز کا محل گذرنے کے بعد شک ہو کہ اس کو بجالایا کہ نہیں ،مثلا رکوع میں پہونچنے کے بعد شک ہو کہ حمد یا سورہ پڑھا تھا کہ نہیں یاسجدہ میں پہونچنے کے بعد رکوع میں شک ہوجائے تو ایسے شکوک کی پرواہ نہ کرے خواہ بعد والا جزء رکن ہو یا رکن نہ ہو۔

نمبر مسئله 916

مخارج حروف کي رعايت کرنا

مسئلہ 916 : علمائے تجوید نے قرآن کو بہتر پڑھنے کے لئے جو کچھ ذکر کیا ہے ان کی رعایت ضروری نہیں ہے بلکہ یہ ضروری ہے کہ اس طرح پڑھے کہ کہا جائے یہ صحیح عربی ہے۔ ویسے تجوید کے قواعد کی رعایت بہتر ہے۔