سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1476کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

مختلف تجارتوں اور آمدنيوں مي کوئي فرق نہيں ہے

مسئلہ ۱۴۷۶: مختلف تجارتوں اور ان کی آمدنیوں میں کسی قسم کا فرق نہیں ہے (سب ہی میں خمس واجب ہے) البتہ اگر انسان کسی سے قرض لے یا جو مال میراث میں ملے اس میں خمس نہیں ہے۔ ہاں اگر معلوم ہو کہ میت نے خمس ادا نہیں کیاہے یا دیگر اموال کی وجہ سے خمس کا مقروض ہے تب میراث میں خمس ہوگا اورا گر ميراث کے مال کي قيمت بڑھ جائے اور خمس کي تاريخ آجائے جتنا قيمت ميں ميں اضافه هو هے اس پر خمس هے۔

نمبر مسئله 833مسجد کے آداب و احکام (823)

مخروبہ

مسئلہ833۔ اگرمسجدگربھی جائے تب بھی اس کی زمین بیچی نہیں جاسکتی اورنہ کسی کی ملکیت یاسڑک میں آسکتی ہے۔حتی که اس کے دروازوں،کھڑکیوں،اوردوسری چیزوں کوبیچناحرام ہے، بلکہ ان چیزوں کواسی مسجدکی تعمیرمیں خرچ کریں اوراگراس مسجدکے کام نہ آسکے تودوسری مسجدوں میں لگائیں اوراگردوسری مسجدوں کے بھی کام نہ آسکیں تب بینچ ڈالیں اورممکن ہو تو رقم کواسی مسجدکی تعمیرمیں ورنہ دوسری مسجدوں کی تعمیرمیں لگائیں۔

نمبر مسئله 677نماز مغرب و عشاء (675)

مخصوص اور مشترک وقت اشخاص کے اعتبار سے فرق رکھتاہے

مسئلہ 677 : مخصوص اور مشترک وقت جس کو اس سے پہلے والے مسئلہ ميں بيان کيا گيا اشخاص کے اعتبار سے فرق رکھتا ہے? مثلا ظہر و عصر و عشاء کا مخصوص وقت مسافر کے لئے دو رکعت کے برابر ہے اور حاضر کے لئے چار رکعت پڑھنے کے برابر ہے

نمبر مسئله 129جو کا پاني(128)

مخمر آبجو

مسئلہ ۱۲۹ : ”آب جو“ کا خمیر جس کو بئیر بھی کہتے ہیں جوگول یعنی ٹیبلیٹ کی صورت میں ہوتا ہے اور طب میں کام آتاہے نہ نشہ آور ہے نہ سیال ہے وہ پاک اور حلال ہے۔

نمبر مسئله 1896مزراعہ کے احکام

مدت زراعت کے ختم ہونے کے بعد اگر زراعت کي جڑيں باقي رہ جائيں

مسئلہ 1896:پيداوار کو اکٹھا کرنے کے بعد اور مدت زراعت کے ختم ہونے کے بعد اگر زراعت کي جڑيں زمين ميں رہ جائيں اور دوسرے سال پھر اس ميں پيداوار ہو تو اگر مالک اور کسان نے اس سے صرف نظر نہ کياہو تو دوسرے سال کي پيداوار بھي پہلے سال کي مطابق دونوں ميں تقسيم ہوگي.

نمبر مسئله 290 3۔ وضو کا پانی اور برتن مباح ہو (286)

مدرسوں ميں طلاب کے مہمان کا وضوکرنا

مسئلہ 290 : اگر کوئی مدرسہ میں طالب علم تونہیں ہے لیکن طالب علموں کا مہمان ہے تو اس مدرسہ میں وضو کرسکتا ہے۔ بشرطیکہ اس جیسے افراد کو مہمان بنانا وقف کی شرط کے خلاف نہ ہو اسی طرح جولوگ مسافر خانہ کے مسافروں یا سرائے خانوں میں رہنے والو کے مہمان ہیں ان کے لئے بھی یہی حکم ہے۔

نمبر مسئله 2097شادي کے مختلف مسائل (2094)

مرتد ہونے کي وجہ سے عقد کا باطل ہونا اور اس کے ديگر احکام

مسئلہ 2097: مسلمان زيادہ مسلمان اگر مرتد ہوجائے يعني خدا يا رسول کا منکر ہوجائے يا اسلام کے کسي مسلم حکم کا مثلا نماز و روزہ کے وجوب کا منکر ہوجائے اور يہ انکار اسطرح ہو کہ اس کا نتيجہ خدا و ر سول کے انکار کي طرف پٹتاہو تو اس کا عقد باطل ہوجاتاہے اور اس کي بيوي پر واجب ہے کہ اس سے کنارہ کشي کرے اور وفات کي عدت رکھے عدہ کے بعد دوسري شادي کرسکتي ہے اور اگر عورت يائسہ ہو يا اس سے ہم بستري نہ بہوئي تو پھر عدت کي ضرورت نہيں ہے.

نمبر مسئله 2120دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

مرد اپني بيوي کي رضاعي بہن کي بيٹي اور رضاعي بھائي کي بيٹي سے شادي نہيں کرسکتا

مسئلہ 2120:مرد اپني بيوي کي رضاعي بہن کي بيٹي اور رضاعي بھائي کي بيٹي سے شادي نہيں کرسکتا اور احتياط واجب ہے کہ اگر کسي لڑکے سے بدفعلي کي ہو تو اس لڑکے کي رضاعي لڑکي، رضاعي بہن اور رضاعي ماں سے بھي شادي نہ کرے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت