سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 812چوتھی شرط :مرد ،عورت سے آگے ہو (811)

مرد و عورت کا ايک دوسرے کے پہلو ميں کھڑے ہو کر نماز پرڑھنا

مسئلہ812 اگرعورت مردکے پہلو يا مردکے آگے کھڑي ہواوردونوں ايک ساتھ نماز شروع کريں تودونوں کي نمازباطل ہے، ليکن اگرکسي نے پہلے شروع کردي ہوتواس کي نمازصحيح ہے اوردوسرے کي باطل ہے.

نمبر مسئله 2080نگاہ کرنے کے احکام (2080)

مرد کا نامحرم عورت کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہے

مسئلہ 2080: مرد کا نامحرم عورت کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہے چاہے لذت کے ارادے سے سے ہو يا بغير لذت کے ارادے سے ہو اسي طرح عورت کا بھي نامحرم مرد کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہے البتہ نامحرم عورت کے چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کو ديکھنے ميں کوئي حرج نہيں ہے بشرطيکہ لذت کے ارادے سے نہ ہو اور فساد و گناہ کا سبب نہ ہو اسي طرح عورت مرد کے بدن کے ان حصوں پر نگاہ کرسکتي ہے جن کو عام طور سے نہيں چھپايا جاتا ہے جيسے : سر صورت، گردن، ہاتھوں اور پاوں کي ايک مقدار.

نمبر مسئله 814پانچویں شرط : نمازی کے کھڑے ہونے کی جگہ سے سجده کی کی جگه بلند نه هو- (813)

مرد کا نامحرم عورت کے ساتھ ايسي جگہ ہونا جہاں دوسرا نہ آ سکتا ہو

مسئلہ814۔ مردکانامحرم عورت کے ساتھ ایسی جگہ ہوناجہاں دوسرانہ آسکتا ہو محل اشکال هےاسی طرح اس جگہ نمازپڑھناجو گناہوں کی بیٹھک ہے،مثلا شراب خانہ، قمارخانہ، یاجہاں لوگ غیبت کرتے ہیں ۔

نمبر مسئله 2157رجوع کے احکام (2157)

مرد کو رجوع کرنے کا حق ہے

مسئلہ ???? شوہر اگر اپني بيوي کو رجعي طلاق دے تو بيوي جس مکان ميں رہتي تھي اس سے اس کو باہر نہيں نکال سکتا (سوائے چند مواقع کے جن کا ذکر فقہ کي بڑي کتابوں ميں ہے) اسي طرح خود عورت پر بھي حرام ہے کہ غير ضروري کاموں کے علاوہ گھڑ سے باہر نکلے?

نمبر مسئله 534ميت کو غسل دينے والے کے شرايط . شوہر کا بيوي کو غسل دينا (532)

مرد کي ميت کو غسل دينے کے لئے مرد نہ ہو

مسئلہ 534 : اگر مرد کي ميت کو غسل دينے کے لئے کوئي مرد نہ مل سکے تو جو عورتيں اس کي محرم ہيں اس مرد کو غسل دے سکتي ہيں اسي طرح اگر عورت کي ميت کو غسل دينے کے لئے عورت نہ مل سکے تو اس عورت کے محرم مرد اس کو غسل دے سکتے ہيں البتہ بہتر يہ ہے کہ لباس کے اوپر سے غسل ديں.

نمبر مسئله 94نجاسات88

مردار

مسئلہ 94: خون جہندہ رکھنے والے حیوان کامردار نجس ہے اگر وہ خود سے مرا ہو لیکن اگر دستور شرع کے خلاف اس کو ذبح کیاگیا ہے تو پاک ہے لیکن احتیاط مستحب کی بناء پر پرہیز کرنا چاہئے، لہذا غیر اسلامی ملکوں سے جو گوشت و پوست لایا جاتا ہے پاک ہے، البتہ اس گوشت کا کھانا حرام ہے۔ ہاں اگر یقین ہوجائے کہ شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہے یا لانے والا خبر دے کہ شرعی طریقہ سے ذبح کیا گیا ہے۔ تو گوشت کا کھانا جائز ہے۔

نمبر مسئله 246برتنوں کے احکام (246)

مردار کي کھال سے بنے ہوئے برتن

مسئلہ ۲۴۶ : مردار یا نجس العین (جیسے کتا، سور)کی کھال سے بنایا جانے والا برتن یا مشک کا استعمال کھانے، پینے یا وضو، غسل کرنے میں جائز نہیں ہے۔ لیکن جن کاموں میں طہارت شرط نہیں ہے ” جیسے کھیتوں کی سینچائی، جانوروں کو پانی پلانا وغیرہ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ کسی قسم کا استعمال نہ کیا جائے۔

نمبر مسئله 95مردار (94)

مردار کے وہ اجزاء جن ميں روح نہيں ہوتي

مسئلہ 95 : مردارکے وہ اجزاء جس میں روح نہیں ہوتی جیسے پشم ،بال ،ناخن ،وہ پاک ہیں لیکن ہڈی اور دانتوں کے کسی حصے اور سینگ جس میں روح نہیں ہوتی لیکن اگر اس پر کوئی چیز جا لگے تو جانور کو اذیت ہوتی ہے اس کے پاک ہونے میں اشکال ہے۔

نمبر مسئله 906

مردوں اور عورتوں کے لئے حمد وسورہ کي قرائت کرنا

مسئلہ 906 : مردوں پر واجب ہے صبح ،مغرب اورعشاء کی نماز میں حمد و سورہ کو بلند آواز سے پڑھیں اور ظہر و عصر کی نماز میں آہستہ پڑھیں۔ عورتیں بھی ظہر وعصر کی نماز میں حمد و سورہ کو آہستہ پڑھیں اور مغرب و عشاء و صبح کی نماز میں حمد و سورہ چاہے بلند آواز سے پڑھیں یا آہستہ۔ لیکن اگر نامحرم آواز سن رہا ہو تو آہستہ پڑھنا احتیاط مستحب ہے۔

نمبر مسئله 761پانچویں شرط : سونے کے تاروں سے بنا ہوا نہ ہو۔ (760)

مردوں کے لئے سونا حرام ہے

مسئلہ761۔ سونے سے زینت مردوں کے لئے حرام ہے جیسے سونے کی انگوٹھی، سونے کی کلائی گھڑی وغیرہ اورنمازبھی باطل ہوجاتی ہے اوراحتیاط واجب یہ ہے کہ سونے کی عینک سے بھی اجتناب کریں، لیکن یہ سب چیزیں عورتوں کے لئے نماز اورنمازکے علاوہ دونوں صورتوں میں جائز ہیں۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت