سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 516موت کے بعد کے احکام (515)

مردہ عورت اگر حاملہ ہو

مسئلہ 516 : اگر عورت مرجائے اور اس کے پيٹ ميں بچہ زندہ ہو يا زندہ ہونے کا احتمال ہو تو بائيں پہلو کو چاک کرکے بچہ کو باہر نکال ليں اور پھر پہلو کو سي ديں، اور اگر ڈاکٹروں تک رسائي ہو تو ان کے زير نگراني اس کام کو انجام ديا جائے.

نمبر مسئله 10تقليد(1)

مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنا

مسئلہ 10: جس مجتہد کی انسان تقلید کر رہا ہے اگر وہ مرجائے تب بھی اس کی تقلید پرباقی رہنا جائز ہے بلکہ اگر مرنے والا اعلم رہا ہو تو اس کی تقلید پر باقی رہنا واجب ہے۔ بشرطیکہ اس کے فتوی پر عمل کرچکا ہو۔

نمبر مسئله 2338 وصيت کے احکام (2327)

مرض الموت ميں کسي کے قرض کا اقرار کرنا

مسئلہ 2338: اگر کوئي مرض الموت ميں کہے کہ ميں فلاں شخص کا اتنا مقروض ہوں اور وہ شخص (ميت) متہم نہ ہو کہ ورثہ کو ضرر پہونچانا چاہتا ہے تب تو اس قرضہ کو اصل مال سے دياجائے اور اگر متہم ہو تو ميت کے ثلث تر کہ سے دياجائے گا.

نمبر مسئله 1767سود کے احکام (1767)

مرغوب اور نامرغوب ہم وزن جنس کي خريد و فروخت

مسئلہ 1767: عيب دار اور اچھي چيز، مرغوب و نامرغوب چيز يا دوسرے اعتبار سے اگر قيمت ميں فرق ہو تو اس کو بھي زيادتي سے بيچنا سود ہے مثلا دس کيلو مرغوب يا سالم گيہوں کو دے کر پندرہ کلو نامرغوب يا عيب دار گيہوں کا ليتا بھي سود ہے اور حرام ہے اس بناپر سونے کي کوئي چيز دے کر اس کے عوض زيادہ ناساختہ سونا لے يا مس ساختہ کودے کر زيادہ ٹوٹے ہوئے مس کولے يا اول نمبر چاول دے کر دوسرے تيسرے درجہ کا زيادہ جاول لے تو يہ سب سود ہے اور حرام ہے جبکہ اگر غير جنس کي بھي زيادتي ہو مثلا دس کلو اعلي گيہوں دے کر دس کلو نامرغوب گيہوں اور دس روپے لے تو يہ بھي سود ہے اور حرام ہے بلکہ اگر زيادہ تہ لے ليکن شرط کرے کہ خريدار ہمارا يہ کام کردے مثلا، تو وہ بھي سودہے اور حرام ہے.

نمبر مسئله 240نجاست کھانيوالے حيوان کا استبراء(239)

مرغيوں کي غذا ميں خون کا پوڈر مخلوط کرنا

مسئلہ 240 : کبھي مرغيوں کے فارم ميں جوخون کا پوؤ ڈر ان کي غذا ميں مخلوط کرکے ديا جاتا ہے تاکہ مرغ ميں گوشت زيادہ ہو تو ايسي مرغيوں کا گوشت و انڈا حرام نہيں ہے اور ان کي رطوبتيں بھي نجس نہيں ہيں ليکن بہتر يہ ہے کہ ايسے مرغوں و مرغيوں اور ان کے انڈوں سے پرہيز کيا جائے.

نمبر مسئله 522ميت کے احکام (515)

مرنے والے نے اپنے کام کيلئے کسي اور کو معين کيا ہو

مسئلہ 522 : اگر ميت اپنے کاموں کے ليے اپنے ولي کے علاوہ کسي اور کو معين کر جائے مثلا وصيت کرجائے کہ فلاں شخص ميري نماز جنازہ پڑھے تو اس پر عمل کرنا واجب ہے ويسے احتياط مستحب ہے کہ ولي سے بھي اجازت لے لي جائے ليکن ميت نے جس شخص کو ان امور کي انجام دہي کے لئے معين کيا ہے ضروري نہيں کہ وہ شخص قبول بھي کرلے اگر چہ قبول کرلے تو بہتر ہے اور اگر قبول کرے تو اس کے مطابق عمل کرے.

نمبر مسئله 1612غلات کي زکات (1593)

مرنے والے کے مال سے زکات ادا کرنا اس کے قرض کے اوپر مقدم ہے

مسئلہ 1612:اگر مرنے والے کے ذمہ زکوہ واجب ہو اور لوگوں کا مقروض بھي ہو تو سب سے پہلے جس مال پرزکوہ واجب ہوتي ہے اس سے زکوہ ديں اس کے بعد لوگوں کا قرض ادا کريں مگر يہ اس صورت ميں ہے جب وہ مال موجود ہو جس سے زکوہ کا تعلق ہوا ہے.

نمبر مسئله مزارعت کا مطلب(1887(مزراعت کے احکام (1887)

مزارعت کا مطلب(1887(

مسئلہ 1887: مزارعت کا مطلب ہے کہ زمين کا مالک اپني زمين کسان کے حوالہ زراعت کے لئے کردے کہ وہ زمين کے حاصل کا ايک معين حصہ مالک کودے مزارعہ لفظي صيغہ سے بھي ممکن ہے مثلا مالک کہے ميں اس زمين کو دو سال کے لئے تم کو ديتاہوں کہ اس کي پيدا وارسے1/3 حصہ تم مجھ کو ديا کرو اور کسان کہے ميں نے قبول کيا اور بغير صيغہ کے بھي ممکن ہے مثلا کھيت کسان کے تحويل ميں ديدے اور کسان اسے اپني تحويل ميں لے لے (مگر مدت و حصہ و غيرہ جو ضروري چيزيں ہيں ان کے بارے ميں پہلے سے گفتگو مکمل ہوچکي ہو).

نمبر مسئله 1888مزراعت کے احکام (1887)

مزارعہ ميں چند شرطيں ہيں

مسئلہ 1888:مزارعہ ميں چند شرطيں ہيں:1 مالک و کسان دونوں بالغ و عاقل ہوں اور اپنے قصد و اختيار سے مزارعہ کو انجام ديں اور حاکم شرع (قاضي) نے ان کو اپنے اموال ميں تصرف سے نہ روکا ہو اور لاابالي بھي نہ ہو2 زمين کي پوري پيدا وار کسي ايک کے سپرد نہ کي جائے3 ہر ايک کا حصہ بطور مشاع ہو مثلا نصف، ثلث و غيرہ لہذا اگر يہ شرط کرے کہ پيدا وار کي ايک قسم ايک کے لئے اور دوسري قسم دوسرے کے لئے مخصوص ہوگي يا شرط کرے کہ زمين کے فلاں حصہ کي پيدا وار ايک کے لئے اور فلاں حصہ کي پيدا وار دوسرے کي لئي ہوگي تو صحيح نہيں ہے? اسي طرح اگر مالک کہے کہ تم اس ميں زراعت کرو اور جوجي ميں ائے مجھے ديد و تب بھي باطل ہے.4 جتني مدت کي لئے زمين کسان کوديں دہ معين ہوار وہ مدت کم سے کم اتني ہو کہ اس ميں پيدا وار کا حاصل ہونا ممکن ہو.5 زمين قابل زراعت ہو ليکن اگر في الحال زمين قابل کاشت تو نہيں ہے، مگر اس ميں کچھ کام کرکے اس کو قابل کاشت بنا يا جاسکتا ہو تب بھي مزارعت صحيح ہے.6 زراعت کي تقسيم بھي معين ہو البتہ اگر کاشت ايسي ہو کہ ان کي نظروں ميں اور عام لوگوں کي نظروں ميں بھے فرق نہ رکھتي ہو يا مثلا معلوم ہو کہ اس زمين پر کس چيز کي کاشت مناسب ہے تو تعين ضروري نہيں ہے.7 زمين بھي معين ہو بنابرايں اگر کسي کے پاس کئي زمينں ہوں اور وہ کہے ان ميں سے کسي ايک زمين کو مزارعہ پر ديا اور زمينوں ميں مرغوبيت کے لحاظ سے فرق ہو تو مزارعہ باطل ہے ليکن اگر ساري زمينيں ايک جيسي ہيں اور وہ کہے کہ اس زمين کے پانچ بيگھہ تمہارے حوالہ کرتاہوں تو صحيح ہے اور يہ بھي ممکن ہے کہ کسان نے زمين کو نہ ديکھاہو صرف اس کے اوصاف ہي بيان کئے گئے ہوں.8 زراعت کے اخراجات اور بيج و غيرہ کو معين کريں کہ کس کے ذمہ ہوگا البتہ اگر وہاں کے لوگوں ميں رواج ہو کہ کو نسا خرچ کس کے ذمہ ہوگاتو کافي ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت