سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 145نجاست کا سرایت کرنا

اگر يه نه معلوم هو که بستر کا کونسا حصه نجس هوا هے

مسئلہ ۱۴۵ : اگر یہ تو معلوم ہو کہ فرش کسی چیز یا لباس کا ایک حصہ نجس ہوگیا ہے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ کون سا حصہ نجس ہوا ہے تو اگر کسی ایک حصہ پر ہاتھ لگادے تو ہاتھ نجس نہیں ہوگا۔ اسی طرح ہر دو چیزیں جن کے بارے میں معلوم ہو کہ ایک نجس ہے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ کون سی نجس ہے تو ان دونوں میں سے کسی ایک کے لگ جانے سے کوئی چیز نجس نہیں ہوتی۔

نمبر مسئله 146نجاست کا سرایت کرنا

گهي تيل اور شيره اگر سيال هو تو نجاست کے گرنے سے تمام نجس هو جاتاهے

مسئلہ ۱۴۶ : زمین، کپڑا یا اس کی مانند کوئی چیز اگر رطوبت رکھتی ہو اور نجس چیز اس سے متصل ہوجائے تو وہ ہی حصہ نجس ہوگا باقی پاک رہے گا۔ البتہ اگر رطوبت اتنی زیادہ ہو کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سرایت کرجاتی ہو تو سب نجس ہوجائے گی۔ یہی صورت ککڑی ، کھیرا، خربوزہ، دہی وغیرہ کی بھی ہے کہ اگر رطوبت بہت زیادہ نہ ہوئی تو صرف وہی جگہ نجس ہوگی جہاں پر نجاست لگی ہے۔

نمبر مسئله 147نجاست کا سرایت کرنا

زمين کپڑا يا اسکے مانند کوئ چيز اگر رطوبت رکهتي هو اور نچاست اس سے مل جاے

مسئلہ 147 : زمين، کپڑا يا اس کي مانند کوئي چيز اگر رطوبت رکھتي ہو اور نجس چيز اس سے متصل ہوجائے تو وہ ہي حصہ نجس ہوگا باقي پاک رہے گا البتہ اگر رطوبت اتني زيادہ ہو کہ ايک جگہ سے دوسري جگہ سرايت کرجاتي ہو تو سب نجس ہوجائے گي يہي صورت لکڑي، کھيرا، خربوزہ، دہي وغيرہ کي بھي ہے کہ اگر رطوبت بہت زيادہ نہ ہوئي تو صرف وہي جگہ نجس ہوگي جہاں پر نجاست لگي ہے.

نمبر مسئله 167نجاست کے احکام

اگر صاحب اليد کسي چيز کےنجس يا پا ک هونے کي خبر دے

مسئلہ 167: اگرصاحب اليد يعني جس کے اختيار ميں وہ چيز ہے کسي چيز کے نجس ياپاک ہونے کے بارے ميں خبر دے تو قبول کرنا چاہئے چاہے وہ عادل ہو يا نہ ہو بشرطيکہ بالغ ہو لہذانابالغ کا اس بارے ميں خبر دينا قابل قبول نہيں ہے البتہ اگر اس کي اطلاع پر اطمينان ہوجائے تو قبول کرلينا چاہئے.

نمبر مسئله 148نجاست کا سرایت کرنا

اگر مکهي نجس جگه بيٹه کر پاک جگه بيٹهے

مسئلہ 148 : اگر مکھي يا کوئي ايسي ہي چيز نجس چيز پر بيٹھ جائے جو گيلي ہو اس کے بعد پاک چيز پر بيٹھے تو پاک چيز نجس نہيں ہوگي کيوں کہ يہ احتمال ہے کہ اس قسم کے حشرات کے پاوںرطوبت کو اخذ نہ کرتے ہوں ليکن اگر معلوم ہوجائے کہ مکھي اپنے ساتھ نجاست لے گئي ہے اور وہ نجاست سرايت کرگئي ہے تو نجس ہو جائے گي.

نمبر مسئله 152نجاست کا سرایت کرنا

اگر سوئ جيسي چيز بدن کے اندر خون سے لگ کر باهر آے

مسئلہ ۱۵۲ : اگر کوئي چيز جيسے سوئي بدن کے اندر کسي نجاست (جيسے خون) سے لگ جائے تو اگر باهر نکالتے وقت خون سے سني هوئي نه هو تو نجس نهيں هے. اسي طرح سے بلغم يا تھوک اگر منھ يا ناک کے اندر خون سے مل جائے تو نجس نهيں هونگے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت