سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 834مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد کا بنانا تعمير کرانااوردوبارہ بنانا مستحب ھے

مسئلہ834۔ مسجدکابنانامستحب ہے اوربہتر ہے کہ ایسی جگہ پر بنائیں کہ جہاں پر زیادہ سے زیادہ مسلمان اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور اگر مسجدگرجائے تواس کی مرمت بھی مستحب ہے اوربہترین کام ہے اوراگرمسجداس قدرمنہدم اور خراب ہوجائے کہ اس کی مرمت ناممکن ہوجائے تواس کو مکمل طورپرگراکردوبارہ بناسکتے ہیں،

نمبر مسئله 832مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد کو سونے سے مزين کرنا

مسئلہ832۔ مسجدکوسونے سے مزین کرنے میں اشکال هے اوراسی طرح احتیاط واجب یه هے جاندارچیز(جیسے انسان وحیوان وغیرہ) کی تصویرمسجدمیں نه لٹکائيں ليکن دوسري جگهوں پر جيسے مسجد کا لائبريري ميں منع نهيں هے۔

نمبر مسئله 693اوقات نماز کے احکام (682)

مسجد کو پاک کرنا اور قرض ادا کرنا

مسئلہ 693 : اگر ديکھے کہ مسجد نجس ہوگئي ہے تو بہتر ہے کہ پہلے مسجد کو پاک کرے پھر نماز پڑھے اسي طرح اگر قرض خواہ قرض مانگنے کے لئے کھڑا ہے تو پہلے اس کا قرض ادا کرے پھر نماز پڑھے ليکن اگر نماز و مقدمات نماز ميں وقت زيادہ صرف ہو تا ہو تو واجب ہے کہ پہلے مسجد پاک کرے اور قرض ادا کرے اس کے بعد نماز پڑھے اگر اس قاعدہ کے خلاف عمل کرے گا تو گنہگار ہوگا ليکن نماز صحيح رہے گي البتہ اگر نماز کا وقت تنگ ہے تو پہلے نماز پڑھے.

نمبر مسئله 824مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد کو پاک کرنا

مسئلہ824۔ اگر مسجد نجس ہوجائے تو بطور واجب کفا ئی سب پر واجب ہے کہ اسکو پاک کریں یعنی اگر ایک یا چند لوگ اس کام کو انجام دیدیں تو دوسروں سے ساقط ہوجائے گا ورنہ سب لوگ گناہگار ہیں اور جس نے مسجد کو نجس کیا ہے اس میں اور دوسرے لوگوں میں اس حکم کوئی فرق نہیں ہے۔

نمبر مسئله 823نماز (669)

مسجد کے آداب و احکام

مسئلہ823۔ مسجد کا نجس کرنا حرام ہے چاہے مسجدکی زمین ہویانچلی اور اوپر والی چھت ہو یا دیوار کا داخلی حصہ ہو اور احتیاط واجب یہ ہے کہ دیواروں کے باہری حصہ کوبھی نجس نہ کریں مگریہ کہ وقف کرنے والے نے اس کوجزء مسجد قرارنہ دیاہو۔

نمبر مسئله 1241امام اور ماموم کے کھڑے هونے کی جگه (1240)

مسجد کے دوسرے طبقات کے مامومين کي نماز

مسئلہ 1241 : اگر ماموم کے قیام کی جگہ امام کے قیام کی جگہ سے اونچی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر امام مسجد کے صحن میں ہو اور کچھ مامومین بالکنی یاچھت پر اور ایسا لگ رہا ہو کہ اس کو جماعت نہ کہہ سکیں تو صحیح نہیں ہے مثلا امام پہلے طبقہ پر ہو اور مامومین اس کے اوپر والے طبقات میں ہوں جو جماعت سے دور ہیں۔

نمبر مسئله 829مسجد کو نجس کرنا

مسجد کے فرش کو نجس کرنا

مسئلہ 829 : مسجد کے بچھونے کو نجس کرنا بھي حرام ہے اور اگر نجس ہوجائے تو اس کو پاک کرنا ضروري ہے اور اگر اس سے کوئي نقصان ہو تو بناء بر احتياط واجب جس نے اس کو نجس کيا ہے وہ ضامن ہے.

نمبر مسئله 836مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد کے مستحبات

مسئلہ836۔ مسجدکوصاف کرنا، چراغ جلانا،اس کی ضروریات کوپوراکرنامستحب ہے اور مسجد میں جانے والے کے لئے خوشبولگانا، پاکیزہ لباس پہننا ،مسجدمیں داخل ہوتے وقت جوتوں کے تلووں کودیکھناکہ کہیں اس میں کوئی نجاست تونہیں رہ گئی ہے یہ بھی مستحب ہے اور بہتر ہے کہ مسجدمیں داخل ہوتے وقت داہناپیراورنکلتے وقت دایاں پیرپہلے رکھے، مسجدمیں سب سے پہلے آئے اورسب سے بعدمیں واپس جائے۔

نمبر مسئله 2320وقف کے شرائط اور احکام (2305)

مسجد کے موقوفات دوسري مسجد ميں خرچ کرنا

مسئلہ 2320:اگر کسي مسجد کي تعمير کے لئے جائيداد وقف کي جائے اور اس مسجد کے تعمير ضرورت نہ ہو اور يہ بھي احتمال نہ ہو کہ ايک مدت تک کے بعد تعمير کي ضرورت ہوسکتي ہے تو اس امدني کو دوسري مسجد کي تعمير ميں صرف کياجاسکتا ہے.

نمبر مسئله 838مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد کے مکروہات

مسئلہ838 : مسجد میں سونا،دنیاکے بارے میں گفتگو کرنا، ایسے اشعار پڑھنا جس میں نصیحت وغیرہ نہ ہو مکروہ ہے، اسی طرح تھوکنا، ناک چھنکنا، بلغم تھوکنا، آواز بلند کرنا، چینخنا چلانا، بلکہ ہر وہ چیز جو شان مسجد کے خلاف ہو اس کا انجام دینا مکروہ ہے۔

نمبر مسئله 165نجاست کے احکام

مسجدکا نجس کرنا

مسئلہ 165 : چہارم :مسجد کا نجس کرنا حرام اور اس کا پاک کرنا واجب ہے اس کي تفصيل انشاء اللہ”مسجد کے احکام“ ميں”نمازي کي جگہ“ کي بحث ميں آئے گي.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت