سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1562مال غنيمت (1557)

مسلمانوں کے دو گروہ ميں جنگ کے وقت مسلمانوں کا فريضہ

مسئلہ ۱۵۶۲: اگر مسلمانوں کے دو گروپ آپس میں جنگ کرنے لگیں تو تجاوز اور زیادتی کرنے والے کو روکنا لازم ہے تا کہ وہ حکم خدا کے سامنے اپنی گردن جھکادے اور اس دوران اگر مال غنیمت ملے تو اس کو اپنی ملکیت میں نہیں قرار دے سکتے بلکہ اس کی حفاظت کریں اور مناسب موقع پر واپس کردیں البتہ ایسی چیزیں کہ جواگر ان کے ہاتھوں میں پہنچ جائیں تو فساد اور جنگ کے جاری رہنے کا سبب بنیں تو حاکم شرع سے اجازت لے کران کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جا سکتاہے۔

نمبر مسئله 106خون (102)

مسوڑھے سے نکلنے والے خون کا حکم

مسئلہ ۱۰۶ : مسوڑھے یا منہ کے دوسری جگہ سے نکلنے والا خون اگر لعاب دہن میں مل جائے او ربالکل ختم ہوجائے تو پاک ہے اور ایسی صورت میں لعاب دہن کا نگلنا بھی جائز ہے. لیکن عمدا یہ کام نہیں کرنا چاہئے.

نمبر مسئله 1539خرانہ (گنج) (1534)

مشترک خزانہ

مسئلہ 1539: اگر دو يا کئي خزانہ حاصل کريں تو اس ميں سب ہيں شريک ہيں اپنے قرار داد کے مطابق عمل کريں جس کا حصہ نصاب بھر ہو اس پر خمس واجب ہوگا.

نمبر مسئله 758چوتھی شرط : نمازی کالباس حرام گوشت حیوان کے اجزاء کانہ ہو (753)

مصنوعي کھال کے لباس ميں نماز

مسئلہ758۔ آج کل جومصنوعی کھال پلاسٹک کے مادے سے بنائی جاتی ہے یااسی طرح کی کسی دوسری چیزسے تواس میں نمازپڑھی جاسکتی ہے اوراگرشک ہوکہ یہ مصنوعی کھال ہے یاواقعی اوروہ بھی حرام گوشت جانورکی ہے یامردہ کی تواس میں بھی ا شکال نہیں ہے ۔