سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 492نفاس (484)

ولادت کے بعد دس دن سے زیادہ خون آنا

مسئلہ 492 : اگر خون نفاس دس دن سے زيادہ آجائے اور وہ عورت حيض ميں عادت عدديہ رکھتي ہو تو اس کي عادت کے دنوں کے برابر نفاس ہوگا? باقي استحاضہ اور اگر عادت عدديہ نہيں رکھتي تھي تو دس دن تک نفاس ہے باقي استحاضہ.

نمبر مسئله 493نفاس (484)

خون نفاس کا عادت کے دنوں سے زیادہ آنا

مسئلہ 493 : جس عورت کي عادت حيض ميںدس دن سے کم ہو اور اس کو نفاس عادت سے زيادہ آجائے تو عادت کے دنوں کے برابر نفاس قرار دے اس کے بعد دسويں روز تک بناء بر احتياط واجب عبادات کو ترک کردے اور اگر خون نفاس دس دن سے زيادہ آجائے تو حيض کي عادت کے دنوں کے برابر نفاس قرار دے باقي کو استحاضہ اور ان چند دنوں ميں جو عبادتيں چھوڑي ہيں ان کي قضا کرے.

نمبر مسئله 587دفن کے احکام (574)

ماں مر جاءے اور پيٹ ميں بچا موجودہو

مسئلہ 587 : اگر ماں مرجائے اور پيٹ ميں بچہ زندہ ہو تو فورا ان لوگوں کے ذريعہ جن کا سابق مسئلہ ميں اشارہ کيا گيا ہے جس طرف سے بھي سالم نکل سکتا ہو نکال ليں پھر دوبارہ اس کے پيٹ کو سي ديں اور حتي الامکان يہ کام اہل فن کے زير نگراني انجام دياجائے او راگر اہل فن نہ ہوں تو بائيں پہلو کو چاک کرکے بچہ کو فورا نکال ليں.

نمبر مسئله 592دفن کے مستحبات (588)

چہرےکو نوچنا

مسئلہ592 اگرشوہراپني بيوي يابيٹے کي موت پراپنالباس پھاڑڈالے ياعورت ميت کي مصيبت پراپنے چہرے کواس طرح زخمي کرے کہ خون نکل آئے يابالوں کونوچ ڈالے تو بناء بر احتياط واجب کفاره قسم کي مانند کفارہ دے، يعني ايک غلام آزادکرے يادس فقيروں کوکھاناکھلائے بلکہ اگرخون بھي نہ نکلے جب بھي اسي قاعدہ کے مطابق عمل کرے.

نمبر مسئله 598قبر کھولنے کے احکام (597)

قبر کا کھودنا اس صورت ميں جب يقين ہو کہ بدن گل سڑ گيا ہے

598 اگر يقين ہو کہ بدن بالکل گل سڑ گيا ہے اور خاک ہو چکا ہے تو پھر قبر کے کھودنے ميں اشکال نہيں ہے البتہ اگر کسي امام زادہ، شہيد، عالم دين ، صالح شخص کي قبر ہو تو چاہے جتني مدت گزر جائے اس کا کھولنا جائز نہيں ہے.

نمبر مسئله 600قبر کھولنے کے احکام (597)

قبر کے کھودنے کا حکم اگر کوي وصيت کرے کہ مجھے مخصوص مکان ميں دفن کرنا

مسئلہ 600 : اگر کوئي وصيت کرجائے کہ اس کو معين جگہ پر دفن کيا جائے اور ورثاء اس کي وصيت پر عمل نہ کريں کسي او رجگہ دفن کرديں تو يہ جائز نہيں ہے کہ قبر کھول کر ميت کو وصيت کي گئي جگہ پر دفن کرديں.

نمبر مسئله 604شہيد کے احکام (603)

اگر ميدان جنگ کے باہر شہيد ہوا ہو

مسالہ604 اوپربيان کيا ہوا حکم ان لوگوں کے لئےہے جو ميدان جنگ ميں قتل کئےگئےہوں يعني قبل اسکے کہ مسلمان حضرات ان تک پہونچيں وہ دم توڑچکے ہوں ليکن اگر مسلمان حضرات اس تک پہونچ جائيں اور وہ زندہ ہو يا زخمي حالت ميں اس کو ميدان جنگ سے باہر لايا جائے اور وہ اسپتال يا کسي اور جگہ مر جائے تو اگرچہ اسکو شہيد کا ثواب ملےگا ليکن اوپروالے حکم کا اطلاق ان پرنہ ہوگا.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت