سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 983قرآن کے واجب سجدے (979)

واجب سجدوں کے پڑہنے کے شرائط

مسئلہ983۔ بناء براحتیاط واجب قرآن کے واجب سجدوں میں بھی پیشانی ایسی چیزپررکھے جس پرسجدہ جائزہے،اسی طرح شرمگاه چھپانے اور غصبی نه هونے کی بھی رعایت کرے لیکن وہ تمام شرائط جونماز میں واجب ہیں اس میں واجب نہیں ہیں۔

نمبر مسئله 882قيام (879)

اگربھولے سے قيام کي حالت ميں حمدوسورہ کے لئے بدن کوحرکت دے

مسئلہ882۔ اگربھولے سے قیام کی حالت میں حمدوسورہ کے لئے بدن کوحرکت دے یاکسی طرف جھک جائے تونمازباطل نہیں ہے لیکن اگرتکبیرةالاحرام کہتے ہوئے یاقیام متصل بہ رکوع کے وقت ہوتوبناء براحتیاط واجب نمازکوتمام کرکے دوبارہ پڑھے۔

نمبر مسئله 886قيام (879)

نمازکے واجب ذکراداکرتے ہوئے بھي بدن ساکن ہوناچاہئے،

مسئله 886 : نمازکے واجب ذکراداکرتے ہوئے بھی بدن ساکن ہوناچاہئے، بلکہ مستحبی ذکروں میں بھی کہ جن کي جگه نماز ميں معين هے اس بات کی رعایت کی جائےالبتہ اگر رعایت نہ کرے تو اس کي نماز صحيح هے ليکن اس نے خلاف شرع کام کيا هے ۔

نمبر مسئله 2003امانت کے شرائط اور احکام (1994)

اگر مال کو صاحب مال کي بتائ ہوئ جگہ نہ رکھے

مسئلہ2003: اگر امانت رکھوانے والا مال کي حفاظت کے لئے ايک جگہ معين کرے اور امانت دار سے نہ کہے کہ اس کو دوسري جگہ نہ لے جانا اب اگر امانت دار کو احتمال ہو کہ مال وہاں تلف ہوجائے گا تو اس کو چاہئے مال کو محفوظ ترين جگہ منتقل کرےاب اگر مال کو منتقل نہ کرے پہلي ہي جگہ رہنے دے اور تلف ہوجائے تو ضامن ہے.

نمبر مسئله 2006امانت کے شرائط اور احکام (1994)

امانت دار کا فريضہ اگر صاحب مال کے کئ وارث ہوں

مسئلہ 2008: اگر مرنے والے صاحب مال کے کئي وارث ہوں تو امانت دار کا فريضہ ہے کہ امانت تمام وارثوں کو واپس کرے يا اس شخص کودے جو سب کا وکيل ہو بنابرايں ديگر وارثوں کي اجازت کے بغير کسي ايک وارث کو اگر امانت واپس کرے تو دوسروں کے حصوں کا ضامن ہے.

نمبر مسئله 2044وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

اپ کي پھوپي ، خالہ، دادا کي پھوپھي، خالہ، ماں کي پھوپھي، خالہ ناني کي پھوپھي خالہ اور ان سے اور پر والياں

مسئلہ 2044 باپ کي پھوپي ، خالہ، دادا کي پھوپھي، خالہ، ماں کي پھوپھي، خالہ ناني کي پھوپھي خالہ اور ان سے اور پر والياں بھي انسان کي محرم ہيں.

نمبر مسئله 2045وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

شوہر کے باپ دادا اور اسکے او پروالے جيسے پر دادا و غيرہ? اور اسي طرح شوہر کے بيٹے اور انکي اولاديں اور شوہر کي بيٹياں اور انکي اولادين جس قدر بھي نيچے چلے جائيں

مسئلہ 2045 شوہر کے باپ دادا اور اسکے او پروالے جيسے پر دادا و غيرہ اور اسي طرح شوہر کے بيٹے اور انکي اولاديں اور شوہر کي بيٹياں اور انکي اولادين جس قدر بھي نيچے چلے جائيں بيوي کے محرم ہيں خواہ وہ عقد سے پہلے ہوں يا عقد کے بعد بيوي کے محرم ہيں خواہ عقد سے پہلے پيدا ہوئے ہوں يا عقد کے بعد.

نمبر مسئله 2046وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

جب تک بيوي عقد ميں ہو اس کي بہن

مسئلہ 2046 جب تک بيوي عقد ميں ہو اس کي بہن (يعني سالي) سے شادي نہيں ہوسکتي بيوي خواہ دائمي ہو ہو يا متعہ بلکہ طلاق کے بعد بھي جب تک بيوي رجعي عدت ميں ہو سالي سے عقد نہيں ہوسکتا (طلاق رجعي کي تفصيل کتاب طلاق ميں ائے گي) اور احتياط مستحب ہے کہ طلاق بائن کي عدت ميں بھي سالي سے نکاح نہ کرے چاہے مدت ختم ہوچکي ہو اسي طرح متعہ کي عدت ميں بھي سالي سے نکاح نہيں ہوسکتاچاہے مدت ختم ہوچکي ہو يا بخش دي گئي ہو.

نمبر مسئله 2048وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

مسلمان عورت کافر سے عقد نہيں کرسکتي اسيطرح مسلمان مرد بنابر احتياط کافر عورت سے نکاح نہيں کرسکتا

مسئلہ 2048: مسلمان عورت کافر سے عقد نہيں کرسکتي اسيطرح مسلمان مرد بنابر احتياط کافر عورت سے نکاح نہيں کرسکتا البتہ اہل کتاب جيسے يہودي و نصاري کي عورتوں سے متعہ کرسکتاہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت