سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 673نماز پنجگانہ کے اوقات (672)

نماز ظہر و عصر

مسئلہ 673 : نماز ظہر و عصر دونوں کا ایک وقت مخصوص اور ایک وقت مشترک ہے۔ نماز ظہر کا وقت مخصوص اول وقت ظہر سے اتنی دیر تک رہتا ہے جتنی دیر میں نماز ظہر پڑھی جاسکے اور نماز عصر کا مخصوص وقت جب غروب آفتاب میں صرف ایک نماز کا وقت رہ جائے تو ہوتا ہے اور اگر کسی نے اس وقت تک نماز ظہر نہیں پڑھی تو اب اس کی قضاء ہوگئی اب صرف نماز عصر پڑھے،[اسکے بعد] ظہر کی قضاء کرے۔ ان دونوں (ظہر وعصر)کے مخصوص وقتوں کے درمیان کا وقت مشترک وقت ہوتا ہے۔

نمبر مسئله 673نماز ظہر و عصر (673)

نماز ظہر و عصر کا وقت

مسئلہ 673 : نماز ظہر و عصر دونوں کا ایک وقت مخصوص اور ایک وقت مشترک ہے۔ نماز ظہر کا وقت مخصوص اول وقت ظہر سے اتنی دیر تک رہتا ہے جتنی دیر میں نماز ظہر پڑھی جاسکے اور نماز عصر کا مخصوص وقت جب غروب آفتاب میں صرف ایک نماز کا وقت رہ جائے تو ہوتا ہے اور اگر کسی نے اس وقت تک نماز ظہر نہیں پڑھی تو اب اس کی قضاء ہوگئی اب صرف نماز عصر پڑھے،[اسکے بعد] ظہر کی قضاء کرے۔ ان دونوں (ظہر وعصر)کے مخصوص وقتوں کے درمیان کا وقت مشترک وقت ہوتا ہے۔

نمبر مسئله 679نماز مغرب و عشاء (675)

نماز عشاء کا آخري وقت

مسئلہ 679 :نماز عشاء کا آخری وقت آدھی رات ہے او راحتیاط واجب ہے کہ رات کا شمار غروب آفتاب سے اذان صبح تک کرے لیکن نماز شب اور ا س کی مانند چیزوں کے لئے غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک کا حساب کرے۔نوٹ ؛ اس حساب سے گرمیوں میں تقریبا سوا بارہ بجے رات نماز مغرب و عشاء کا آخری وقت ہے اور نماز شب کا اول وقت 12 بجے رات ہوگا اور سردیوں میں تقریبا سوا گیارہ بجے رات نماز مغرب و عشاء کا آخری وقت ہے اور نماز شب کا اول وقت 1 بجے رات ہوگا اگرچہ سال میں [اور اسی طرح مختلف شہروں اور علاقوں میں بھی ]تھوڑا بہت فرق ہوگا

نمبر مسئله 1306نماز (669)

نماز عيد اور بقرعيد

مسئلہ 1306 يہ نماز زمان حضور امام ع ميں واجب ہے اور اس کو جماعت سے پڑھنا چاہيے ليکن ہمارے زمانے ميںجو غيبت کا زمانہ ہے . مستحب ہے ، اس نماز کو جماعت سے اور فرادي دونوں طرح سے پڑھ سکتے ہيں.

نمبر مسئله 1307نماز عيد اور بقرعيد (1306)

نماز عيد فطر و بقرعيد کا وقت

مسئلہ1307 عيدين کي نمازکاوقت عيدکے دن طلوع آفتاب سے ظہرتک ہےليکن عيد قربان کي نمازکوتھوڑا آفتاب چڑھ جانے کے بعدپڑھيں اور عيدالفطرميں آفتاب چڑھ جانے کے بعد افطارکرنا مستحب ہے اورفطرہ دے کرنمازعيدپڑھے.

نمبر مسئله 1310نماز عيد اور بقرعيد (1306)

نماز عيد و بقرعيد کے مستحبات

مسئلہ1310 نماز عيدين ميں با اميد ثواب درج ذيل امور کي رعايت کرنا مستحب ہے 1 . عيدين کي نمازميں قرائت بلند آواز سے پڑھے?2 . 3. ان نمازوں ميں کسي مخصوص سورہ کي شرط نہيں ہے ليکن بہتريہ ہے کہ پہلي رکعت ميں ” سورہ ”سبح اسم/ سورہ??“ اوردوسري رکعت ميں سورہ ”والشمس“ کوپڑھنا بهتر هے?4 . عيدالفطر ميں نمازسے پہلے کھجور سے افطار کريں اور عيدقربان ميں نماز کے بعد تھوڑا سا قرباني کا گوشت کھائيں5 . نماز عيد سے پہلے غسل کريں اور نماز سے پهلے اور بعد دعاهائے ماثوره کو پڑھيں6 . نمازعيدميں زمين پرسجدہ کريں اورتکبير کہتے وقت ہاتھوں کوبلندکريں .مسئلہ????? نمازعيدکوصحراميں پڑھنامستحب ہے ليکن مکہ ميں مستحب يہ ہے کہ مسجدالحرام ميں پڑھي جائے?7 . شب عيدفطر، نمازمغرب وعشاء کے بعد اور روز عيد نماز صبح و ظہر و عصر کے بعد اور نماز عيد کے بعد ان تکبيروں کو پڑھنا مستحب ہے:اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد اللہ اکبر علي ماہدانا 8. عيدقربان ميں دس نمازوں کے بعد گزشتہ تکبيروں کوکہے عيد قربان کو نماز ظہر کے بعد سے بارہويں کي نمازصبح کے بعد تک دس نمازيں ہوتي ہيں، البتہ ان تکبيروں ميں اتنا اضافہ اور کردے:اللہ اکبر علي مارزقنا من بھيمة الانعام والحمدللہ علي ماابلانا اور اگر عيد قربان کے دن مني ميں ہو تو ان تکبيروں کو پندرہ نمازوں کے بعدکہے يعني عيد کے دن نماز ظہر کے بعد سے تيرہ ذي الحجہ کي نمازصبح کے بعد تک کہے9 . نماز عيد کو کهلي فضا مي پڑھے نه که چهت کے نيچے.

نمبر مسئله 1308نماز عيد اور بقرعيد (1306)

نماز عيد و بقرعيد کے پڑھنے کا طريقہ

مسئلہ1308 عيدفطروقربان کي نمازدورکعت ہے پہلي رکعت ميں حمدوسورہ پڑھنے کے بعد پانچ تکبيرکہے اورہرتکبيرکے بعدقنوت پڑھے اورپانچويں قنوت کے بعدتکبيرکہہ کر رکوع ميں جائے اس کے بعددوسجدے کرکے کھڑا ہواوردوسري رکعت ميں چارتکبيرکہے اورہرتکبيرکے بعدقنوت پڑھے پھرپانچويں تکبيرکہہ کر رکوع ميں جائے اس کے بعددوسجدے کرکے تشہدوسلام پڑھ کرنمازتمام کرے.

نمبر مسئله 713مستحبي (نافله) نمازيں (700)

نماز غفيلہ

مسئله 713 : جن نمازوں کو ثواب خدا کی امید سے بجالانا بہت اچھا ان میں ایک نماز غفیلہ بھی ہے جو مغرب و عشاء ایک نمازغفیلہ ہے جو مغرب وعشاء کے درمیان پڑھی جاتی ہے اس کا وقت نماز مغرب کے بعدمغرب کی طرف والی سرخی زائل ہونے تک ہے پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورہ کے بجائے یہ آیت پڑھے۔وذاالنون اذذھب مغاضبا فظن ان لن یقدر علیہ فنادی فی الظلمات ان لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین فاستجبنالہ و نجیناہ من الغم وکذلک ننجی المؤمنین۔اوردوسری رکعت میں حمدکے بعدبجائے سورہ کے یہ آیت پڑھے :وعندہ مفاتیح الغیب لایعلمہا الا ہو و یعلم مافی البر و البحر و ما تسقط من ورقة الا یعلمہا و لاحبة فی ظلمات الارض و لارطب ولا یابس الافی کتاب مبین۔اورقنوت میں یہ پڑ ھے :اللہم انی اسالک بمفاتیح الغیب التی لایعلما الا انت ان تصل علی محمد و آل محمد و ان تفعل بی کذا و کذا۔اورکذا و کذا کی جگہ اپنی حاجتوں کو طلب کرے اس کے بعدکہے :اللہم انت ولی نعمتی والقادرعلی طلبتی تعلم حاجتی فاسلک بحق محمد وآل محمد علیہ و علیم السلام لما قضیتھا لی۔

نمبر مسئله 675نماز پنجگانہ کے اوقات (672)

نماز مغرب و عشاء

مسئلہ 675 : جب آفتاب افق میں چھپ جائے تو وہ مغرب ہے اور احتياط مستحب یہ ہے کہ اس وقت تک صبر کرے جب تک غروب آفتاب کے بعد مشرق کی طرف سے اٹھنے والی سرخی سر سے نہ گزر جائے اور مغرب کی طرف نہ چلی جائے اور مغرب کے وقت نمازمغرب و عشاء کا وقت داخل ہوتا ہے اور آدھی رات تک رہتا ہے۔

نمبر مسئله 560ميت کے احکام (515)

نماز ميت

مسئلہ 560 : ہر مسلمان بالغ مرنے والے پر نماز ميت واجب ہے اور نابالغ بچہ اگر چھ سال سے کم نہ ہو تو اس پر بھي بناء بر احتياط واجب نماز پڑھيں.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت