سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 566نمار ميت کے شرايط (563)

نماز ميت ميں نيت

مسئلہ 566 : نماز ميت کھڑے ہو کر قصد قربت کي نيت سے پڑھني چاہئے نيت کے وقت ميت کو معين کرنا چاہئے مثلا ميں اس ميت پر نماز پڑھتا ہوں قربة الي اللہ اور اگر کوئي ايسانہ ہو جو کھڑے ہو کر ميت پر نماز پڑھ سکے تو بيٹھ کر پڑھے.

نمبر مسئله 562نماز ميت (560)

نماز ميت پڑھنے والے کے شرايط

مسئلہ 562 : نماز ميت ميں نہ تو وضو، غسل اور تيمم کي شرط ہے اور نہ بدن و لباس کے پاک ہونے کي البتہ احتياط مستحب ہے کہ دوسري نمازوں ميں جن امور کي رعايت کي جاتي ہے اس ميں بھي کي جائے.

نمبر مسئله 570نماز ميت (560)

نماز ميت کا طريقہ

مسئلہ570 نماز ميت ميں پانچ تکبيريں ہيں ،اگرنمازميں پانچ تکبيريں اس ترتيب سے کہے توکافي ہے :نيت اور تکبير کہنے کے بعد کهے :اشھدان لاالہ الااللہ و ان محمدارسول اللہ اور دوسري تکبيرکے بعد کہے اللہم صل علي محمد وآل محمداورتيسري تکبير کے بعدکہے : اللہم اغفرللمومنين و المومناتاورچوتھي تکبيرکے بعدکہے : اللہ اغفرلہذا الميت .اوراگرعورت کي ميت ہے توکہے : اللہم اغفرلہذہ الميت .اوراس کے بعدپانچويں تکبيرکہہ کرنمازختم کردے ويسے بہترہے کہ پہلي تکبير کے بعداس طرح کہے :اشہدان لاالہ الا اللہ وحدہ لاشريک لہ و اشہدان محمدا عبدہ و رسولہ ارسلہ با الحق ، بشيرا ونذيرا بين يدي الساعة.اور دوسري تکبير کے بعد اس طرح کہے :اللہم صل علي محمد و آل محمد و بارک علي محمد و آل محمد و ارحم محمدو آل محمدکافضل ماصليت و بارکت و ترحمت علي ابراہيم و آل ابراہيم انک حميد مجيد و صل علي جميع الانبياء و المرسلين والشهدا و الصديقين و جميع عباد الله الصالحين.اورتيسري تکبيرکے بعداس طرح کہے :اللہم اغفرللمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات الاحياء والاموات تابع بينناوبينہم بالخيرات انک علي کل شئي قدير.اور چوتھي تکبيرکے بعد اگرميت مرد کي ہے تو اس طرح کہے :اللہم ان ہذا عبدک وابن عبدک وابن امتک نزل بک وانت خيرمنزول بہ اللہم انالانعلم منہ الاخيرا و انت اعلم بہ منا،اللہم ان کان محسنافزد في احسانہ و ان کان مسئيا فتجاوز عنہ و اغفر لہ، اللہم اجعلہ عندک في اعلي عليين واخلف علي اہلہ في الغابرين و ارحمہ برحمتک ياارحم الراحمين.اور پانچويں تکبيرکہہ کر نماز ختم کردے، ليکن اگر عورت کي ميت ہو تو چوتھي تکبير کے بعد اس طرح کہے : اللہم ان ہذہ امتک وابنة عبدک و ابن امتک نزلت بک وانت خيرمنزول بہا، اللہم انالانعلم منہا الاخيرا و انت اعلم بہا منا،اللہم ان کانت محسنة فزد في احسانہا وان کانت مسئيةفتجاوز عنہا واغفرلہا، اللہم اجعلہا عندک في اعلي عليين واخلف علي اہلہا في الغابرين و ارحمہا برحمتک يا ارحم الراحمين.

نمبر مسئله 561نماز ميت (560)

نماز ميت کا وقت

مسئلہ 561 : نماز ميت غسل، حنوط و کفن کے بعد پڑھني چاہئے اگر اس سے پہلے يا اس کے درميان پڑھي جائے تو نماز باطل ہے چاہے بھول کر ہو يا مسئلہ نہ جاننے کي وجہ سے ہو.

نمبر مسئله 572نماز ميت کا طريقہ (570)

نماز ميت کو جماعت سے پڑھنا

مسئلہ572 نماز ميت با جماعت پڑهنا مستحب هے ليکن جوشخص نمازميت کوجماعت سے پڑھے وہ بھي تمام تکبيروں اوردعاؤں کوخودبھي پڑھے اور جيسا که کها گيامفصل دعاوں کا پڑھنا مستحب هے. اگر کسي کو زباني ياد نه هو تو کتاب ديکه کر بهي پڑھ سکتا هے.

نمبر مسئله 573نماز ميت (560)

نماز ميت کے مستحبات

نمازميت ميں چندچيزيں مستحب ہيں :مسئلہ 573. 1 نمازميت پڑھنے والے کو با وضو باغسل يا با تيمم ہونا مستحب ہے اور احتياط يہ ہے کہ تيمم اس وقت کرے جب وضو و غسل ممکن نہ ہو يا اگر وضو يا غسل کرتاہے تو نمازميت ميں شريک نہيں ہوسکتا اس کے علاوہ دوسري چيزوں کا ثواب حاصل کرنے کے لئے نماز ميت ميں خيال رکھنا چاہئے2 اگرمردکي ميت ہے تو امام جماعت يا فرادي نماز پڑھنے والا ميت کے کمرکے سامنے کھڑا ہو اور اگَر ميت عورت کي ہے تو اس کے سينے کے مقابل کھڑا ہو.3 ننگے پاؤں پڑھے4 ہرتکبيرکہتے وقت ہاتھوں کو بلندکرے.5 ميت اور اس ميں اتناکم فاصلہ ہو کہ اگر ہوا کي وجہ سے اس کا لباس ہلے توجنازہ سے لگے.5 اگرجماعت ہو تو پيش نماز تکبير اور دعاؤں کو زور زور سے پڑھے اور جو لوگ ساتھ پڑھ رہے ہيں وہ آہستہ پڑھيں.6 نمازپڑھنے والا ميت اور مؤمنين کے لئے بہت دعاکرے.7 نماز سے پهلے تين مرتبه الصلواة کهے.8 نمازميت ايسي جگہ پڑھے جہاں زيادہ تعداد ميں لوگ آسکيں.9 مسجد الحرام کے علاوه بهتر هے که نمازميت کو مسجد ميں نه پڑھيں 10 حائض اگرنمازميت جماعت سے پڑھے تو ايک صف ميں الگ کھڑي ہو.

نمبر مسئله 1070امام او رماموم کے درميان شک(1069)

نماز ميں امام کو رکعت کے بارے ميں ا?گاہ کرنےکا طريقہ

مسئلہ 1070 : امام کو نماز کی رکعتوں کی تعداد سمجھانے کے لئے یہ بھی ممکن ہے کہ زانو پر ہاتھ مارے یا اللہ اکبر کہے یاجس طرح چاہے متوجہ کردے۔ لیکن اس میں گفتگو اور کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کرے جس سے نماز باطل ہوجاتی ہے البته امام سے پهلے اٹھ کراپني نماز کو جاري نهیں رکھنا چاهئے۔

نمبر مسئله 885قيام (879)

نماز ميں حرکت

مسئلہ885 اگرنمازميں تھوڑاساآگے ياپيچھے ہوناچاہے يابدن کوداہني يابائيں طرف حرکت ديناچاہے توکچھ نہ کہے صرف ”بحول اللہ وقوتہ واقوم واقعد“ کوحرکت کي حالت ميں کھڑے ہوتے ہوئے کہناچاہئے.

نمبر مسئله 727نماز میں بدن کا چھپانا (726)

نماز ميں عورتوں کا لباس

مسئلہ 727 : نماز کی حالت میں عورت کا سارا جسم چھپا ہونا چاہئے حتی کہ بال اور سر بھی صرف چہرہ اور گٹوں تک ہاتھ اور ٹخنوں تک پاؤں کھلے رہ سکتے ہیں۔ لیکن یہ یقین کر لینے کے لئے کہ مقدار واجب کو چھپا لیا ہے احتياط واجب کي بنا پر تھوڑا سا چہرے کے اطراف اور گٹوں سے نیچے کو بھی چھپائے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت