سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1296نماز آيات واجب ہونے کے موارد (1287)

نماز يوميہ کے وقت نماز آيات کا واجب ہو جانا

مسئلہ 1296 : اگر نماز يوميہ کے وقت پر نماز آيات واجب ہوجائے اور دونوں کے لئے کافي وقت ہو تو جس کو چاہے پہلے پڑھے اور اگر صرف ايک کا وقت تنگ ہو تو پہلے اسي کو پڑھے اور اگر دونوں کا وقت تنگ ہو تو پہلے نماز پنجگانہ پڑھے.

نمبر مسئله 672روزآنہ کی واجب نمازیں (670)

نماز پنجگانہ کے اوقات

مسئلہ 672 : نماز ظہر وعصر کا وقت اول ظہر شرعی (آفتاب کا وسط آسمان سے مغرب کی طرف مائل ہونے)سے غروب آفتاب تک ہے۔ سب سے بہتر ین طریقہ وقت ظہر کے داخل ہونے کے معلوم کرنے کا شاخص ہے یعنی ایک سیدھی لکڑی یا کوئی اور چیز ہموار زمین پرعمودی [لمبی]طور سے گاڑ دیں سورج نکلنے کے بعد اس کا سایہ مغرب کی طرف ہوگا جیسے جیسے سورج بلند ہوتا رہے گا سایہ کم ہوتا جائے گا جب سایہ کمی کے آخری درجہ تک پہونچ جائے تو یہ ظہر ہے اور پھر جب بڑھنے لگے اور مشرق کی طرف پلٹے تو یہ نماز ظہرین کا اول وقت ہے ، البتہ بعض شہروں میں جیسے مکہ مکرمہ میں سال کے بعض دنوں میں سایہ بالکل ہی ختم ہو جاتا ہے اور آفتاب کی روشنی کامل طور سے عمودی ہوتی ہے۔ ایسی جگہوں پر جب سایہ ختم ہو کر پھر سے ظاہر ہونے لگے تو نماز ظہر و عصر کا وقت آجا تا ہے۔نوٹ ؛ یہ بات ملحوظ رہے کہ ہمیشہ 12 بجے ظہر شرعی ہوتا بلکہ کبھی 12 سے پہلے ہو جاتا ہے کبھی 12 کے بعد ہوتا ہے اور بارہ ایک رسمی و قرار دادی ساعت ہے شرعی نہیں ہے۔

نمبر مسئله 695اوقات نماز کے احکام (682)

نماز پنجگانہ کے فضيلت کا وقت

مسئلہ 695 : نماز ظہر کی فضیلت کا وقت اس وقت تک رہتا ہے جب شاخص کا سایہ اس کے برابر ہوجائے (سایہ سے مراد وہ سایہ ہے جو ظہر کے بعد پیدا ہوتا ہے) او رختم فضیلت ظہر سے جب شاخص کا سایہ شاخص کے دو برابر ہوجائے اس وقت تک فضیلت عصر کا وقت رہتا ہے اور مغرب کا وقت فضیلت غروب سے مغرب کی طرف والی سرخی کے زائل ہوجانے تک رہتا ہے۔ اور نماز عشاء کی فضیلت کا وقت مغرب میں ظاہر ہونے والی سرخی کے زائل ہونے کے بعد سے ایک تہائی رات تک رہتا ہے اور نماز صبح کی فضیلت کے وقت اول طلوع فجر سے ہوا کے روشن ہونے تک ہے۔

نمبر مسئله 1043وہ موارد جہاں نمازکا توڑنا جائز ہے (1041)

نماز پڑھتے وقت متوجہ ہوجائے کہ مسجد نجس ہوگئي ہے

مسئلہ1043۔ اگرنمازپڑھتے میں پتہ چل جائے کہ مسجدنجس ہوگئی اورمسجدکے پاک کرنے سے نمازخراب نہیں ہوتی تو مسجد کو پاک کرے اور اگر ایسا نہ ہو تو میں نماز پڑھ کر مسجد کو پاک کرے۔ البتہ احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کو طولانی نہ کرے۔

نمبر مسئله 447 احکام حائض

نماز پڑھتے ہوئے حیض آجانا

مسئلہ447 : اگر عورت نماز پڑھتے ہوئے حائض ہوجائے تو اس کی نماز باطل ہے اور اس کو نماز توڑ دینی چاہئے لیکن اگر شک ہوکہ حائض ہوئی کہ نہیں تو اس کی نماز صحیح ہے۔

نمبر مسئله 973وہ چيزيں جن پر سجدہ صحيح ہے(965)

نماز پڑھتے ہوئے وہ چيز اختيار سے نکل جائے جس پر سجدہ صحيح ہے

مسئلہ 973 : اگر نماز پڑھتے میں وہ چیز اختیار سے نکل جائے جس پر سجدہ جائز ہے۔ مثلا بچہ اس کو اٹھالے جائے تو اگر اس کے پاس کوئی ایسی چیز جس پر سجدہ صحیح ہو (جیسے کاغذ ، پتھر ، ٹشو پیپر ،نوٹ)تو چاہئے کہ اس پر سجدہ کرے اور نماز کو دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر ایسی کوئی چیز موجود نہ ہو تو پہلے اپنے لباس پر سجدہ کرے اگر کتان یاروئی سے بنایا گیا ہو اور اگر کسی دوسری چیز سے بنایاگیا ہو(مثلا اون سے)تو اسی پر یاقالین یا اس کی مانند چیز پر سجدہ کرے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو دھاتوں پر اور معدنی چیزوں پر سجدہ کرے اور اگر کوئی ایسی چیز ملتی ہی نہیں جس پر سجدہ کرسکے تو اپنی ہتھیلی کی پشت پر سجدہ کرے (اس بناء پرہتھیلی کی پشت وہ آخری چیز ہے کہ جس پر سجدہ کیا جاسکتا ہے)اس صورت میں اگر وقت باقی ہے تو احتیاط واجب کی بنا پر نماز تمام کرکے دوبارہ نماز پڑھے لیکن اگر وقت تنگ ہو تو قضا نہیں ہے ۔

نمبر مسئله 793نمازي کي جگہ (792)

نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط

بناء بر احتیاط واجب نمازی کی جگہ مباح هو لهذا غصبی ملک، قالین اورتخت پراگر کوئی نمازپڑھے تو اس میں اشکال ہے اسی وہ ملکیت جس کے منافع کسی اور سے مخصوص ہیں مثلا کسی نے کوئی جگہ کرائے پر لی ہو تو اس میں بغیر کرایہ دار کی اجازت کے نماز پڑھنے میں اشکال ہے،اسی طرح سے وہ ملکیت جو کسی دوسرے کا حق ہے ،مثلا میت نے وصیت کی ہو کہ اس کے ایک تہائی مال کو فلاں کام میں خرچ کریں تو جب تک اس ایک تہائی کو جدا نہ کردیں تب تک اس ملکیت میں نماز نہیں پڑھ سکتے۔

نمبر مسئله 414مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

نماز کا وقت تمام ہونے سے پہلےپاک ہونے کا یقین

مسئلہ 414 : اگر مستحاضہ کو معلوم ہے کہ نماز کا وقت گزرنے سے پہلے وہ پوري طرح پاک ہوجائے گي يا جتني دير نماز پڑھے گي خون رکا رہے گا تو بناء براحتياط واجب صبر کرے اور جب پاک ہوجائے تو غسل يا وضو کرکے نماز پڑھے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت