سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1019احکام سلام اور اس کا جواب (1018)

سلام کا حکم نماز کے علاوہ

مسئلہ1019۔ نمازکے علاوہ بھی سلام کاجواب واجب ہے لیکن سلام کرنا مستحب ہے۔ جواب اس انداز سے کہنا چاہئے کہ سلام کا جواب شمار ہو سکے۔ یعنی اگر زیادہ فاصلہ کردیا ہے کہ جواب شمار نہیں ہوتا تو حرام کام کیا ہے اور پھر جواب دینا واجب نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1021احکام سلام اور اس کا جواب (1018)

سلام کے جواب کے شرايط

مسئلہ1021۔ واجب ہے کہ سلام کاجواب اس طرح دے کہ سلام کرنے والاسن لے، لیکن اگرسلام کرنے والابہرا ہے یا وہاں بہت شور وغل ہو رہا ہے تو معمول کے مطابق جواب دینا کافی ہے۔ اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کو اشارہ سے بھی سمجھا دے کہ جواب دیا ہے ۔

نمبر مسئله 1026احکام سلام اور اس کا جواب (1018)

اگر کوئي جمعي سلام کرے اور ان ميں کوئ ايک نماز پڑھ رہاہو

مسئلہ1026۔ اگرچند آدمیوں کوسلام کرے اوران میں سے بعض نمازمیں مشغول ہوں اورنمازپڑھنے والے کوشک ہوکہ سلام کرنے والے نے میرابھی قصد کیاہے کہ نہیں تواس کوجواب نہیں دیناچاہئے، اسی طرح اگراسے معلوم ہوکہ سلام کرنے ولے نے میرابھی قصدکیاہے لیکن اگردوسرے نے جواب دیدیا ہے تب بھی اس نمازی کوجواب نہیں دیناچاہئے، لیکن اس صورت میں کہ اگردوسرے لوگ جواب نہ دیں تونمازی کوجواب دیناچاہئے۔

نمبر مسئله 1027احکام سلام اور اس کا جواب (1018)

سلام کےمستحبات

مسئلہ1027 سلام کرنامستحب مؤکدہے قرآن مجيد اور اسلامي روايات ميں اس کي بهت تاکيد آئي هے اوربہتريہ ہے کہ سوارپيادہ کو،کھڑاہواشخص بيٹھے ہوئے کواورچھوٹابڑے کوسلام کرے.

نمبر مسئله 984قرآن کے واجب سجدے (979)

سجدے کا ذکر

مسئلہ984۔ قرآن کے سجدہ کے لئے صرف سجدہ میں چلاجاناکافی ہے ذکرواجب نہیں ہے لیکن ذکرکرنابہترہے اوربہترہے کہ یہ ذکرکہے :لاالہ الااللہ حقاحقا،لاالہ الااللہ ایمانا وتصدیقا، لاالہ الااللہ عبودیة ورقا،سجدت لک یارب تعبداو رقا لامستنکفا ولامستکبرابل اناعبدذلیل ضعیف خائف مستجیر۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت