سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 410مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

نماز کو جدا جدا یا ملا کر پڑھنا

مسئلہ 410: اگر مستحاضہ قلیلہ ظہر وعصر یا مغرب و عشاء کو الگ الگ پڑھے تو ہر نماز کے لئے الگ وضو کرے اسی طرح مستحب نمازوں کے لئے الگ وضو کرے البتہ پوری نماز شب کے لئے ایک وضو یاایک غسل کافی ہے اورنماز احتیاط و بھولے ہوئے سجدہ یا بھولے ہوئے تشہد یا سجدہ سہو یعنی جن چیزوں کو نماز کے بعد بلافاصلہ بجالایا جاتا ہے ان کے وضو یا غسل کی ضرورت نہیں ہے ۔

نمبر مسئله 1034مبطلات نماز (1005)

نماز کي شکل کا ختم ہوجانا

مسئله 1034 ۔ جن چیز وں سے نمازکی صورت ختم ہوجاتی ہے جیسے تالی بجانا اوراچھلناوغیرہ ان سے نمازباطل ہوجاتی ہے خواہ وہ چیزیں جان بوجھ کربجالائی جائیں یا بھولے سے ،لیکن جن چیزوں سے نمازکی صورت نہ بگڑتی ہواس میں کوئی اشکال نہیں ہے مثلاہاتھ سے اشارہ کرنا۔

نمبر مسئله 911

نماز کی قرائت کا صحیح ہونا

مسئلہ 911 : نماز کي قرائت و ذکر کو صحيح پڑھنا چاہئے اور اگر نہيں جانتا ہو تو سيکھے اور وہ لوگ جو صحيح تلفظ نہيں سيکھ سکتے جس طرح بھي تلفظ کر سکتے ہوں اسي طرح پڑھيں اور ايسے اشخاص کے لئے بہتر ہے کہ جتنا بھي ممکن ہو نماز کو جماعت سے پڑھيں.

نمبر مسئله 1115نماز (669)

نماز کے اجزاء و شرائط ميں خلل

مسئلہ 1115 : نماز کے واجبات میں سے عمداکسی بھی چیز کی کمی زیادتی کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے لیکن اگر مسئلہ نہ جانتا ہو اور وہ جزء ارکان میں سے ہو تب تو نماز باطل ہے اور اگر ارکان میں سے نہ ہو تو نماز صحیح ہے بشرطیکہ وہ جاہل قاصر ہو یعنی مسئلہ سیکھنے کے لئے اس کے پاس کوئی ذریعہ نہ رہا ہو۔

نمبر مسئله 1116نماز کے اجزاء و شرائط ميں خلل (1115)

نماز کے اجزاء و شرائط کو کم و زياد کرنا

مسئلہ 1116 : نمازي اگر بھولے سے اجزائے نماز ميں سے کسي چيز کو کم يازيادہ کردے تو اگر وہ چيز رکن ہو تونماز باطل ہے ورنہ نماز صحيح ہے ہاں اگر وضو يا غسل وغيرہ نہيں کيا ہے تو نماز باطل ہے چاہے عمدا ہويا سہوا ہو.

نمبر مسئله 912

نماز کے اذکار کو سيکھنے ميں کوتاہي کرنا

مسئلہ 912 : جو شخص نماز کی قرائت و ذکر کے سیکھنے میں کوتاہی کرے اس کی نماز باطل ہے اور اگر وقت تنگ ہو تو احتیاط واجب ہے کہ نماز کو جماعت سے پڑھے اور اگر جماعت تک رسائی ممکن نہ ہو تو تنگیٴ وقت میں اس کی نماز صحیح ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت