سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 452

نماز کے اول اور آخري وقت ميں پاک ہونا

مسئلہ 452 : اگر عورت نماز کے اول وقت ميں اتني دير پاک رہے کہ ايک نماز کے واجبات ادا کرسکتي تھي مگر اس نے نماز نہيں پڑھي اور حائض ہوگئي تو اس نماز کي بعد ميں قضا کرے او رنماز کے واجبات کے انجام دينے کا وقت ہے کہ نہيں اس کااندازہ لگانے کے لئے اپني حالت کو پيش نظر رکھے مثلا مسافر کے لئے دو رکعت اور حاضر کے لئے چار رکعت کے برابر اور جو باوضو نہيں ہے وہ وضو کے وقت کو اور اسي طرح لباس و بدن کي طہارت کو بھي پيش نظر رکھے اور اگر صرف نماز کا وقت ہے تو احتياط نماز کے قضا کرنے ميں ہے.مسئلہ 453: اگر حائضہ نماز کے آخري وقت ميں پاک ہو تو اسے غسل کرکے نماز پڑھنا چاہئے يہاں تک کہ اگر صرف ايک رکعت کا بھي وقت باقي رہ گيا ہے تو احتياط واجب ہے کہ نماز پڑھے اور نہ پڑھنے کي صورت ميں قضا پڑھے.

نمبر مسئله 794پہلی شرط: جگہ غصبي نہ ہو (793)

نماز کے بعد غصب کا علم ہو

مسئلہ794۔ اگر نمازپڑھنے کے بعدپتہ چلے کہ یہ جگہ غصبی ہے تواس کی نمازصحیح ہے اسی طرح اگرکسی جگہ کے غصبی ہونے کوجانتاہومگربھولے سے نمازپڑھ لے اوربعدمیں یادآئے تونمازصحیح ہے بشرطیکہ خودنمازپڑھنے والاغاصب نہ رہاہوورنہ اس کی نمازمیں اشکال ہے۔

نمبر مسئله 740پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

نماز کے بعد معلوم ہو کہ جس چيز کو پاک کيا تھا وہ پاک نہيں ہو پائ

مسئلہ 740 : اگر نجس لباس يا بدن کو پاک کرے اور يقين ہوجائے کہ پاک ہو گيا پھر نماز پڑھے اور نماز کے بعد معلوم ہو کہ ابھي پاک نہيں ہوا تو اس کي نماز صحيح ہے البتہ بعد کي نمازوں کے لئے پاک کرنا ضروري ہے.

نمبر مسئله 741پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

نماز کے بعد معلوم ہو کہ خون درہم بغلي سے زيادہ تھا

مسئلہ 741 : اگراپنے لباس ميں خون ديکھے اوريقين کرے کہ درہم سے کم ہے يا ايسے زخم يا پھوڑے کا ہے جس کا خون نماز ميں کوئي حرج نہيں رکھتا اور نماز پڑھ لے بعد ميں پتہ چلے کہ خون درہم سے زيادہ تھا ياوہ خون زخم اورپھوڑے کا نہيں تھا تو اس کي نماز صحيح ہے.

نمبر مسئله 737پہلی شرط : لباس پاک ہو۔ (736)

نماز کے بعد معلوم ہو کہ لباس نجس تھا

مسئلہ 737 : اگر لا علمی میں نجس بدن یا لباس میں نماز پڑھے اور بعد میں نجس ہونے کاعلم ہو تو اس کی نماز صحیح ہے لیکن اگر پہلے نجاست کا علم تھا پھر بھول گیا اور نجاست کے ساتھ نماز پڑھ لی تو نماز کا اعادہ کرے چاہے نماز پڑھتے میں یاد آجائے یا نماز کے بعد یاد آئے اور اگر نماز کا وقت گزر گیا ہے تو قضاء کرے۔

نمبر مسئله 447

نماز کے درميان عورت ، حائض ہوجائے

مسئلہ447 : اگرعورت نماز پڑھتے ہوئے حائض ہوجائے تو اس کي نماز باطل ہے اور اس کو نماز توڑديني چاہئے ليکن اگر شک ہوکہ حائض ہوئي کہ نہيں تو اس کي نماز صحيح ہے.

نمبر مسئله 699نماز وں کي ترتيب (696)

نماز کے درميان نيت کو بدلنا

مسئلہ 699 : قضا نماز سے ادا کی طرف اور مستحب نماز سے واجب کی طرف اور واجب سے مستحب کي طرف بغير ضرورت کےعدول کرنا جائز نہیں ہے لیکن ادا نماز سے قضا کی طرف عدول جائز ہے اور اگر قضا نماز اسی دن کی ہو تو احتیاط واجب ہے کہ عدول کرے اور قضاء نماز سے فارغ ہو کر نماز ادا پڑھے۔ لیکن یہ اس وقت ہے جب عدول ممکن بھی ہو مثلا ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے صبح کی قضاء نماز کی طرف اسی وقت عدول کرسکتا ہے جب ظہر کی تیسری رکعت میں داخل نہ ہوچکا ہو۔

نمبر مسئله 420مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

نماز کے درمیان مستحاضہ قلیلہ کا کثیرہ ہوجانا

مسئلہ 420 : اگر نماز کے درميان مستحاضہ قليلہ، کثيرہ ہوجائے تو نماز کو توڑ کر غسل کرے اور پھر سے نماز پڑھے اور اگر غسل کے لئے وقت نہيں ہے تو تيمم کرے اور اگر تيمم کے لئے بھي وقت نہيں ہے تو اس نماز کو تمام کرے اور بناء بر احتياط واجب قضا کرے.

نمبر مسئله 1042وہ موارد جہاں نمازکا توڑنا جائز ہے (1041)

نماز کے دوران قرض خواہ اپنا قرض مانگے

مسئلہ1042۔ اگر نماز کے دوران قرض خواہ اپناقرض مانگنے آجائے اور وہ شخص بغیر اس کے کہ نماز کی صورت بگڑے قرض ادا کرسکتا ہو تو بہتر ہے کہ فورا دا کردے۔ لیکن اگر قرض کی ادائیگی نماز توڑے بغیر ممکن نہ ہو تو اتنی دیر صبر کرے کہ نماز ختم ہوجائے۔ او راتنی سی تاخیرفورا قرض ادا کرنے کے منافی[خلاف ] نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی خاص ضرورت ہو مثلا اگر اتنی بھی دیر ہوگئی تو اس کے ساتھی اور ہمسفر چلے جائیں گے اور اس کو زحمتوں کا سامنا کرنا پڑے گا [ایسی صورت میں نماز کو توڑ دے]۔

نمبر مسئله 682اوقات نماز کے احکام (682)

نماز کے شروع کا وقت

مسئلہ 682 : انسان اس وقت نماز پڑھ سکتا ہے جب وقت کے داخل ہونے کا يقين ہوجائے يا کم از کم ايک عادل شخص وقت کے داخل ہونے کي خبر دے وقت شناس و مورد اطمينان شخص کي اذان بھي کافي ہے اگر دوسرے طريقوں سے وقت داخل ہونے کا يقين پيدا کرے تب بھي کافي ہے چاہے صحيح وقت دينے والي گھڑي ياکسي اور چيز سے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت